Tag: ہلاکتیں

  • جہلم میں زہریلی شراب پینے سے10افراد ہلاک

    جہلم میں زہریلی شراب پینے سے10افراد ہلاک

    جہلم: صوبہ پنجاب کے شہرجہلم میں کرسچن کالونی میں زہریلی شراب پینے سے 10افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق جہلم کی کرسچن کالونی میں گزشتہ روز شادی کی تقریب کے دوران زہریلی شراب پینے سےہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دس ہوگئی۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شراب کہاں سے منگوائی گئی تھی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیاتھا۔تاہم پولیس کے مطابق ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

    متاثرہ افراد کے لواحقین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ آئے دن زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں تو حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا۔

    مزید پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ نے شراب خانوں کو بند کرنے کا حکم دےدیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ ہائی کورٹ نےصوبے بھرمیں تمام شراب خانوں کو بند کرنے اورشراب خانوں کے تمام لائسنس کوری کال کرنےکا حکم دےدیا تھا۔

  • ہیٹی میں میتھیوطوفان کی تباہی،900 سےزائدافرادہلاک

    ہیٹی میں میتھیوطوفان کی تباہی،900 سےزائدافرادہلاک

    پورٹ او پرنس: جنوبی امریکہ کی ریاست ہیٹی میں میتھیوطوفان نے شدید تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد900ست تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کےمطابق ہیٹی کی حکومت کا کہنا ہے کہ میتھیو طوفان کے نتیجےشہر جیریمی میں 80 فیصد عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جبکہ جنوبی صوبے میں 30 ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

    اس طوفان کو کیٹیگری فور میں رکھا گیا ہے اور اسے دوسراخطرناک طوفان قرار دیا جا رہا ہے جس کا رخ اس وقت امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب ہے۔

    ہیٹی میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مورد وہبا کا کہنا ہے کہ تقریباً دس ہزار افراد عارضی خیموں میں ہیں جبکہ ہسپتالوں میں مزید جگہ نہیں ہے۔

    میتھیو نامی طوفان نےہیٹی کے کچھ علاقوں کو تباہ کرنے کے بعد فلوریڈا کے عوام کو خبردار کر دیا تھاکہ وہ بھی تیار رہیں۔

    امریکی ساحلی ریاستوں کے عوام کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ میتھیو طوفان کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں آباد 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات کی گئی تھیں۔

    فلوریڈا کے گورنر رک اسکاٹ کے مطابق میتھیو نامی اس طوفان سے زبردست تباہی ہو سکتی ہے اسی لیے حفاظتی اقدام کے طور پر ساحلی علاقے خالی کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب جارجیا کے گورنر نیتھن ڈیل کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو زبردستی گھروں سے نہیں نکالیں گے تاہم ہم نے لوگوں کو خبردار کردیا ہے کہ وہ حفاظتی طور پر جلد از جلد علاقہ خالی کردیں۔

    واضح رہے کہ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق میتھیو نامی طوفان میں 205 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلے گیں اور اس میں شدت آنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں بہت زیادہ بارشیں ہونے کاخدشہ ظاہرکیا گیا تھا۔

  • جاپانی شہری کی سمندر میں بیوی کی تلاش ختم

    جاپانی شہری کی سمندر میں بیوی کی تلاش ختم

    ٹوکیو: چابانی شہری نے اپنی بیوی کی تلاش میں سمندر میں 57 بار غوطے لگانے کے بعد بیوی کی تلاش ختم کردی،جاپانی شہری کی بیوی یوکو 2011 کے سونامی میں لاپتہ ہوگئی تھی۔

    japan-post-5

    تفصیلات کے مطابق کے57 سالہ یاسوؤ تاکاماتسو کی بیوی 2011 میں سونامی میں لاپتہ ہوگئی تھی، زمین پر اُس کی تلاش میں ناکامی کے بعد اس کے شوہر نے سمندر میں اس کی تلاش شروع کی تھی۔

    japan-post-1

    یاسوؤ تاکاماتسو کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نے سونامی آنے سے ڈیڑھ گھنٹے پہلے اسے موبائل پر پیغام بھیجا تھا، جس میں اس کی بیوی یوکو نے لکھاتھا کہ”میں گھر جانا چاہتی ہوں” یہ اس کا آخری پیغام تھا، اس کے شوہر کا کہنا تھا کہ آج بھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ وہاں موجود ہے اور مجھے اسے لینے جانا ہے۔

    japan-post-2

    بس ڈرائیور یاسوؤ تاکاماتسو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کی تلاش جاری رکھنا چاہتے تھے، لیکن انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ وہ کبھی نہیں مل سکے گی کیوں کہ سمندربہت وسیع اور گہرا ہے۔

    japan-post-3

    ان کا کہنا تھا کہ گہرے سمندر میں تلاش جاری رکھنا کافی دشوار ہے۔

    یاد رہے کہ2011 میں یاسوؤ تاکاماتسو کی بیوی کے ساتھ ہزاروں افراد لاپتہ ہوگئے تھے،اور یہ زلزلہ جاپان کی تاریخ کا چھٹا بڑا زلزلہ تھا۔

    japan-post-4

    2011 کے کی اس بڑی تباہی میں15،800 افراد ہلاک اور 2،636 افراد زخمی جبکہ 250 افراد لاپتہ ہوگئے تھے،یاسوؤ تاکاماتسو کی بیوی بھی لاپتہ ہونے والوں میں شامل تھی۔

    یاسوؤ تاکاماتسو کا شمار بھی ان لوگوں میں ہے جو اپنے پیاروں کو تلاش کررہے تھے تاکہ ان کی آخری رسومات ادا کر سکیں.

    یوکو کے شوہر کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی بینک میں کام کرتی تھی اور جب اس سے اس کا آخری بار رابطہ ہوا تووہ اپنے دوستوں کے ساتھ تھی۔

    یادرہے 11 مارچ 2011 میں آنے والے زلرلے کے بعد جاپان میں سونامی بہت بڑی تباہی لے کر آیا تھا، جس میں ہزاروں افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • بنوں چھاؤنی:گاڑی میں دھماکا،24اہلکاروں سمیت29شہید

    بنوں چھاؤنی:گاڑی میں دھماکا،24اہلکاروں سمیت29شہید

    بنوں چھاؤنی میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی میں بم دھماکےسے چوبیس اہلکاروں سمیت انتیس افرادشہیداور پینسٹھ زخمی ہوگئے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی اہلکار ایک بار پھردہشت گردی کا نشانہ بنے ۔

    ذرائع کے مطابق دھماکابنوں کینٹ میں آمندی چوک رزمک گیٹ کےقریب اُس وقت ہواجب اہلکاروں کا قافلہ روانہ ہورہا تھا۔ ذرائع کےمطابق گاڑیوں کی کمی کے باعث عمومی طور پرسیکورٹی اہلکاروں کی نقل وحرکت کیلئے گاڑیاں کرائے پر لی جاتی ہیں۔

    بتایا جاتا ہے اہلکار جوں ہی گاڑی میں سوارہوئے دھماکا ہوگیا، واقعے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ پورا شہرگونج اٹھا۔ قریبی عمارتوں کے دروازے اورکھڑکیاں ٹوٹ گئے۔ متعدد عام شہری بھی دھماکے کی زد میں آئے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں اور سی ایم ایچ منتقل کیا۔اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقےکو گھیرے میں لے لیا۔ جبکہ شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردیں۔ کینٹ کے جانب جانے والے تمام راستے بھی بند کردیے گئے۔
        

     

  • کراچی فائرنگ:پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق چارزخمی

    کراچی فائرنگ:پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق چارزخمی

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران سیاسی کارکن اور پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق بلدیہ ٹاون سات نمبر میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما رزاق بونیری کی دکان پر نامعلوم افرادنے دستی بم حملہ کرنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار خان محمد اور عبدالرحمان جاں بحق ہوگئے اور ایک راہگیر زخمی ہوا اور دکان کو بھی نقصان پہنچا۔

    ترجمان اے این پی کے مطابق بلدیہ ٹاون کے رہنما اور پی ایس91کے امیدوار عبدالرزاق بونیری کی سعید آباد بلاک جے میں واقع بیٹری دکان پر حملہ،ہینڈ گرنیڈ اور فائرنگ کی گئی ،سینیٹر شاہی سید نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

    بلدیہ ٹاون ہی کے علاقے مواچ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں دو افراد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے مقتولین کی شناخت شفیق محمد اور امیر بخش کے نام سے ہوئی ہے، ادھر بلدیہ ٹاون کے ہی علاقے رشید آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قاری جعفر نامی شخص کو ابدی نیند سلادیا،پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے قاری جعفر پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن تھے ۔

    اورنگی ٹاون بارہ نمبر میں چمچہ ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قمر الدین نامی شخص لقمہ اجل بنا۔اورنگی مومن آباد اور بوٹ بیسن کے علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

     

  • کراچی:فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق،ملزمان گرفتار

    کراچی:فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق،ملزمان گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ کارراوئیوں میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی میں قتل و غارت گری کے بڑھتے واقعات کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔رینجرز نے لیاری کے علاقوں رانگی واڑہ اور عیسیٰ نگری میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار اور بھتہ خوری میں ملوث تین افراد کو گرفتارکرلیا۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن فرنٹئیر کالونی میں پولیس نے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیاپولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن گذشتہ شب پیر آباد کے علاقے میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تاہم کارروائی کے دوران پولیس کو ئی اہم کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

    لیاقت آباد اور شریف آباد پولیس نے ایف سی ایریا، الکرم اسکوائر، اپسرا اپارٹمنٹ اور بندھانی کالونی میں کارروائی کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، کیماڑی پولیس نے بھی بینک ڈکیتیوں اور پولیس مقابلوں میں ملوث اشتہاری ملزم جاوید قریشی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزم کو ملتان کی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔ بوٹ بیسن پولیس نے بھی اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

     

  • مختلف واقعات میں تین پولیس اہلکاروں سمیت سترہ افراد جاں بحق

    مختلف واقعات میں تین پولیس اہلکاروں سمیت سترہ افراد جاں بحق

    کراچی ایک مرتبہ پھر قتل و غارت گری کی زد میں آگیا۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین پولیس اہلکاروں سمیت سترہ افراد زندگی ہار گئے۔ کراچی میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشنز بھی ٹارگٹ کلرز کو نکیل نہ ڈال سکے،اورنگی ٹاون نمبر پانچ میں بدر چوک کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

    جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئےاورایک اہلکارزخمی ہوا۔ مقتولین کی شناخت کانسٹیبل لعل حکیم اور کانسٹیبل یونس کے ناموں سے کی گئی۔ پاک کالونی میں بھی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا۔۔ قائد آباد کے قریب فائرنگ سے مذہبی جماعت کا ایک کارکن زخمی ہوا۔ جبکہ نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

    گلشن اقبال کے علاقے موتی محل کے قریب فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ساجد اور عابد کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قراردیا ہے۔۔ واقعے کیخلاف مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ تک ٹریفک بند رکھا۔

    سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔۔ بلدیہ ٹاؤن بسم اللہ چوک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسکی شناخت منیر ولد فرید کے نام سے ہوئی۔۔ گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب جوس کی دکان پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

    مقتولین کی شناخت سید نادر ، سید حسین اور غلام علی کے ناموں سے ہوئی۔۔ تھانہ سچل کی حدود میں لینڈ مافیا کے کارندوں سے مبینہ مقابلے میں پولیس اہلکار محسن جاں بحق ہوگیا۔ گلشن حدید لنک روڈ اور لسبیلہ پل کے قریب سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔