Tag: ہلاک دہشت گرد

  • کراچی ماڑی پور آپریشن: ہلاک دہشت گرد اللہ ڈنو صدر دھماکے کا مرکزی کردار نکلا

    کراچی ماڑی پور آپریشن: ہلاک دہشت گرد اللہ ڈنو صدر دھماکے کا مرکزی کردار نکلا

    کراچی : حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں مارا گیا دہشت گرد اللہ ڈنو صدر دھماکے کا مرکزی کردار نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ماڑی پور میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں مارا گیا دہشت گرد صدر دھماکے کا مرکزی کردار نکلا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع نے کہا کہ اللہ ڈنو کو صدر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے شناخت کرلیا گیا، اللہ ڈنو ہی بارود سے بھری سائیکل صدر لایا اور ریموٹ سے دھماکہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کالعدم ایس آر اے کے دہشت گرد اللہ ڈنو اور نواب کا تعلق تھرپارکر سے ہے،اللہ ڈنو کو ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کرنے والی فوٹیج میں شناخت کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ آج دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کررہا تھا، حساس ادارے کی ٹیم نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کرنا چاہا تو مقابلہ ہوگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ملزم قوم پرست پارٹی کا مرکزی رکن بھی تھا، ویڈیو میں ہلاک دہشتگرد کو سائیکل رکھتے اورمشکوک حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • ہلاک دہشت گرد دلدارعرف چاچا سے متعلق اہم انکشافات

    ہلاک دہشت گرد دلدارعرف چاچا سے متعلق اہم انکشافات

    کراچی : سی ٹی ڈی کے ہاتھوں کراچی کے علاقے کورنگی میں ہلاک کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی کے مطابق لشکرجھنگوی کے سلیپرسیل کا امیردلدارعرف چاچا مانسہرہ کارہائشی تھا، اس نے 2001میں کالعدم مذہبی جماعت میں شمولیت اختیارکی۔

    بعد ازاں دلدار نے لشکرجھنگوی میں 2010میں شمولیت اختیارکی تھی۔ ثنا اللہ عباسی نے بتایا کہ دلدارعرف چاچا نےعمران بھٹی عرف موٹا سے بم بنانا سیکھا، عمران بھٹی عرف موٹا 2010 میں ماراگیا تھا۔

    دلدار کے مارے جانے سے لشکر جھنگوی کا پرانا گروہ ختم ہوگیا۔ دلدارعرف چاچا گرفتار دہشت گرد اسحاق بوبی کا سسرتھا، اسحاق بوبی امجد صابری کے قتل اور سیکیورٹی اداروں پرحملوں میں ملوث ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کو شفاف بنانےکیلئےاقدامات کررہےہیں، دہشت گردوں سے ملنے والے دھماکا خیزمواد کو پہلی بار فارنزک ٹیسٹ کیلئے بھجوایا جارہا ہے۔

    مواد کا دہشت گردی میں استعمال مواد سے موازنہ کرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گرفتارملزمان سے تفتیش کیلئے جےآئی ٹی کی درخواست کر رہے ہیں، محکمہ داخلہ سے جے آئی ٹی کی درخواست میں پاک بحریہ کی شمولیت کی درخواست کرینگے۔