Tag: ہلاک

  • افغانستان میں امریکی فضائی حملہ‘  القاعدہ رہنما ہلاک

    افغانستان میں امریکی فضائی حملہ‘ القاعدہ رہنما ہلاک

    واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع کا کہناہےکہ افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ رہنما قاری یاسین ماراگیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ دفاع نےتصدیق کردی کہ القاعدہ کااہم رہنماقاری یاسین انیس مارچ کوافغانستان میں ایک حملے میں ماراگیا۔

    پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہےکہ قاری یاسین رواں ماہ 19مارچ کو افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہونے والی فضائی کارروائی میں ہلاک ہوا۔

    بیان کےمطابق قاری یاسین کا شمار القاعدہ کے اہم رہنماؤں اوردہشتگردوں میں ہوتا تھا،اور وہ پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا۔


    مزید پڑھیں:امریکہ کی شام میں فضائی کارراوئی‘القاعدہ کے11افراد ہلاک


    امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا کہ ’قاری یاسین اسلام کے نام پر معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر مذہب کو بدنام کرنے کا واضح ثبوت ہے،مگر ایسےلوگ بچ نہیں سکیں گے‘۔

    دوسری جانب پاکستانی دفترِ خارجہ نے بار ہا موقف اختیار کیا ہے پاکستان کے اندر حملے کرنے والے دہشت گردوں نےافغانستان میں پناہ لے رکھی ہے،قاری یاسین کی افغانستان میں ہلاکت بظاہراس دعوے کاثبوت ہے۔

    واضح رہے کہ القاعدہ کا رہنما قاری یاسین لاہور میں مارچ 2009 میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی ہوٹل میرٹ میں اکتوبر 2008 میں ہونے والے خود کش حملے میں ملوث تھا۔

  • موصل میں اتحادی طیاروں کی بمباری‘ 230افراد ہلاک

    موصل میں اتحادی طیاروں کی بمباری‘ 230افراد ہلاک

    موصل : عراق کےشہر موصل میں اتحادی طیاروں کی بمباری نتیجے میں 230افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق موصل کے مغربی علاقے الجدیدہ میں ایک بلڈنگ پر اتحادی طیاروں کی جانب سے بمباری کی گئی جس میں 130افراد جان کی بازی ہارگئے جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے۔

    4

    اتحادی طیاروں کی جانب سےموصل کےمغربی حصے میں دو گھروں پر شدید بم باری کی گئی۔ جس کے نتیجے میں تقریبا 100 افراد ہلاک ہوگئےجن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    عرب ٹی وی کے مطابق امدادی ٹیمیں ملبے کے نیچے سے لاشوں کو نکالنے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔اتحادی طیاروں کی جانب سےمغربی موصل میں فضائی بمباری داعش کے ساتھ لڑائی کےنتیجے میں کی گئی ہے۔

    3


    مزید پڑھیں:عراقی فورسز نے موصل یونیورسٹی کا کنٹرول سنبھال لیا


    خیال رہےکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مغربی موصل میں چار لاکھ افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    2


    مزید پڑھیں:موصل آپریشن : اجتماعی قبرسے40افراد کی لاشیں برآمد


    یاد رہےکہ عراقی فوج نےگزشتہ ماہ 19 فروری کومغربی موصل کو آزاد کرانے کے لیےآپریشن کا آغاز کیاتھاجس میں اسے امریکہ کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کی مدد حاصل ہے۔

    واضح رہےکہ عراقی فوج نے گزشتہ سال اکتوبر میں داعش کے خلاف موصل میں فیصلہ کن آپریشن کا اعلان کیاتھا۔

    1

  • پیرس ائیرپورٹ پرفورسز کی فائرنگ سے مشتبہ شخص ہلاک

    پیرس ائیرپورٹ پرفورسز کی فائرنگ سے مشتبہ شخص ہلاک

    پیرس : فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوائی اڈے پرفوجی اہلکار سے بندوق چھیننے کی کوشش کرنے والا مشتبہ شخص سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں ماراگیا۔

    تفصیلات کےمطابق فرانسیسی حکام کا کہناہےکہ زاید بن بلغاسم نامی شخص نےپیرس میں اورلی ہوائی اڈے پرایک خاتون فوجی کے سر پر بندوق تعنی اور اس کا کہنا تھا کہ وہ ’اللہ کے لیے جان دینا چاہتا‘ ہے۔

    o7

    پیرس کے ہوائی اڈے پرگولیوں کی آواز سننے کے بعد جہازوں میں سوار مسافروں کو اترنے سے روک دیا گیا۔اس کارروائی کے دوران تقریباً 3000 مسافر اور متعدد پروازیں متاثر ہوئیں۔

    o2

    فرانسیسی سیکورٹی حکام کےمطابق زاید بن بلغاسم کو ماضی میں شدت پسندی کے حوالے سے رپورٹ کیا جا چکا ہے اور وہ سیکورٹی اداروں کی واچ لسٹ پر بھی تھا۔

    o3

    پیرس میں پراسکوٹر فرینسز مولنز کا کہنا ہے کہ زاید بن بلغاسم ماضی میں ڈکیتیوں اور منشیات فروشی کے جرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔

    o5

    یاد رہےکہ اورلی ہوائی اڈے پریہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب فرانس میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں اور ملک ایمرجنسی کی صورت حال میں ہے۔

    o6

    مزید پڑھیں: پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور مزید2خودکش حملہ آوروں کو شناخت کرلیا گیا

    واضح رہےکہ اورلی ہوائی اڈے پر تعینات فوجی آپریشن سنٹینل کا حصہ تھے جنھیں جنوری 2015 میں چارلی ہیبڈو حملوں اور نومبر 2015 میں پیرس حملوں کے بعد پولیس کی مدد کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔یہ ہوائی اڈہ پیرس کا دوسرا بڑا ہوائی اڈہ ہے۔

    012

  • خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کا حملہ ‘ جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کا حملہ ‘ جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: پاکستان کےقبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کےحملے کو ناکام بناتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاق کےزیرانتظام قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کےسرحد پار سےپاکستانی چیک پوسٹوں پرحملے کاسیکورٹی فورسزنےمنہ توڑ جواب دیتے ہوئے3دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔

    خیال رہےکہ دو روز قبل خیبرپختونخواہ کےعلاقےشبقدر میں ایف سی سینٹر پردہشت گردوں کےحملے کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئےدوخودکش بمباروں کو ہلاک کردیاتھا۔

    مزید پڑھیں:شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ناکام ‘2خودکش بمبارہلاک

    ڈی پی او سہیل خالدکے مطابق دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہیدجبکہ 2 زخمی ہوگئےتھےجنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاتھا۔

    مزید پڑھیں: خیبرایجنسی: دہشت گردوں کاحملہ‘ 2اہلکارشہید‘ 6دہشتگرد ہلاک

    یاد رہےکہ دوروزقبل وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے سرحد پار سے ایف سی چیک پوسٹ پرحملے کاپاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 6دہشت گردوں کوہلاک کردیاتھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کےتبادلے میں 2ایف سی اہلکار شہید ہوئےتھے۔

    مزید پڑھیں:وادی راجگال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری، متعدد ہلاک

    واضح رہےکہ 17مارچ کہ خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے وادی راجگال میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئےتھے۔

  • کابل، طالبان کمانڈر ملا عبد السلام ڈرون حملے میں ہلاک

    کابل، طالبان کمانڈر ملا عبد السلام ڈرون حملے میں ہلاک

    کابل : امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ملا عبدالسلام اخوند سمیت 7 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کابل میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 اہم طالبان کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں جن میں مشہور کمانڈر ملا عبد السلام اخوند بھی شامل ہیں تاہم بقیہ 7 کمانڈرز کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    امریکی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے کابل میں ایک کارروائی کے دوران ڈرون حملے کے ذریعے معروف طالبان کمانڈر عبد السلام اخوند سمیت 7 طالبان کو ہلاک کردیا ہے۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کمانڈر ملا عبدالسلام اخوندکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈر ملا عبدالسلام اخوند قندوز میں امریکی افواج کے فضائی حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ چند روز سے جاری امریکی فوج کے آپریشن میں متعدد طالبان جنگو ہلاک اور درجن سے زائد گرفتار ہو چکے ہیں تاہم ملا عبد السلام اخوند کی ہلاکت کو اب تک کی سب بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

  • کراچی: یونیورسٹی روڈ پر بس لوگوں پر چڑھ دوڑی، 4 افراد جاں بحق

    کراچی: یونیورسٹی روڈ پر بس لوگوں پر چڑھ دوڑی، 4 افراد جاں بحق

    کراچی: کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب ایک تیز رفتار بس، اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

    واقعہ زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کوچ ترقیاتی کاموں کی رکاوٹوں سے ٹکرا کر بے قابو ہوگئی۔ کوچ میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سوار تھے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

    حادثے کے بعد مشتعل عوام نے دھرنا دے کر سڑک بند کردی جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ مظاہرین نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    بعد ازاں میئر کراچی وسیم اختر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

    یاد رہے کہ کراچی کا یونیورسٹی روڈ ایک طویل عرصے سے زیر تعمیر ہے اور اس باعث نہایت دگرگوں حالت کا شکار ہے، شہری کھٹارا اور ناکارہ بسوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں لیکن حکومت ناکارہ بسوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔

    اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر میں سست روی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے سڑک کے تعمیراتی کام کی فوری تکمیل کا حکم دیا تھا لیکن تعمیراتی کام تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

    چند روز قبل بھی وفاقی جامعہ اردو کے سامنے بس کی ٹکر سے ایک طالبہ چل بسی تھی۔

    دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے، بسوں کی حالت درست نہیں ہے لیکن یہ بسیں بند کیں تو لوگوں کی مشکلات بڑھ جائیں گی کیوں کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کا کوئی اور نظام موجود نہیں ہے، بس مالکان اور ڈرائیور کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔

  • الشباب کی کینیا کےفوجی بیس پر حملہ‘کم ازکم 57فوجی ہلاک

    الشباب کی کینیا کےفوجی بیس پر حملہ‘کم ازکم 57فوجی ہلاک

    نیروبی : صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب کےکینیا کے فوجی بیس پر حملےمیں کم ازکم 57 فوجی ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کینیا کی سرحد پر واقع جنوبی علاقے کلبیو میں الشباب کے 2 خودکش حملہ آوروں نے فوجی بیس پر حملہ کیااور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں بمباروں نے بارود سے بھری گاڑیاں دھماکے سے اڑا دیں۔

    دھماکے کے نتیجے میں کینیا کےکم ازکم 57 فوجی ہلاک ہوگئےجبکہ الشباب نے دعویٰ کیا ہے حملے کے بعد اُن کے جنگجوؤں نے بیس کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جس کے بعد وہاں تعینات افریقن یونین مشن فرار ہوگیا۔

    دوسری جانب کینیا کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ الشباب کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں:صومالی دارالحکومت میں ہوٹل پرالشباب کاحملہ،14 ہلاک

    واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایاگیاتھاجس میں کم ازکم چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • ملزم کی بھابھی اور بھتیجیوں کو قتل کرکے خود کشی

    ملزم کی بھابھی اور بھتیجیوں کو قتل کرکے خود کشی

    پنڈی بھٹیاں: سکھیکی کے نواحی گاؤں صادق آباد میں چچا امیر عرف میرو نے فائرنگ کر کے ماں اور اس کی دو بیٹیاں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم نے تھانے میں خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں صادق آباد میں قتل کی سنگین واردات میں چچا نے اپنی بھابی اور دو بھتیجیوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔

    اہل محلہ فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچے تو محنت کش نذیر عباس کی بیوی اور دونوں بیٹیوں کی خون میں لت پت لاشیں پڑی ملیں جس پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

    سکھیکی پولیس نے لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کرکے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے اور ملزم امیر عرف میرو کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کردیا۔

    سکھیکی پولیس کا کہنا ہے کہ پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں صادق آباد کے محنت کش نذر عباس کے بھائی امیر عرف میرو نے اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں اس کی 40 سالہ بیوی منظوراں بی بی اور بیٹیوں 17سالہ کرن رانی اور 10 سالہ تنویر رانی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا اور خود فرار ہوگیا۔

    پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے بعد ملزم امیر عرف میرو کو گرفتار کر کے سکھیکی تھانے منتقل کیا جہاں ملزم نے تھانے کے غسل کھانے میں مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

    ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر غیاث گُل موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ ماٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔

  • کراچی میں پولیس اوررینجرز کی کارروائیاں،2ملزمان ہلاک

    کراچی میں پولیس اوررینجرز کی کارروائیاں،2ملزمان ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے مخلتف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک جبکہ 6ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے لیاری افشانی گلی میں پولیس اوررینجرزکےمشترکہ آپریشن میں گینگ وار کا کارندہ ہلاک جبکہ دو ساتھی فرارہوگئے۔

    ادھر رانگی واڑہ میں پولیس اور رینجرزکی مشترکہ کارروائی میں گینگ وار عزیربلوچ گروپ کاکارندہ ماراگیا،جبکہ ساتھی فرارہوگیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ اوردستی بم برآمد کرلیاگیا۔

    بغداد ی میں پولیس نے مقابلے کے بعد گینگ وار بابالاڈلاگروپ کے کارندے کوپکڑ کراسلحہ اوردستی بم برآمد کرلیا۔

    دوسری جانب فیروزآبادپولیس نے چار اسٹریٹ کرمنلزکوپکڑ کردو ٹی ٹی پستول اورچھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔پولیس کےمطابق ملزمان متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    یاد رہے کہ 1998میں ڈی ایس پی شمیم کےقتل میں ملوث ٹارگٹ کلرکوشارع فیصل سےگرفتارکرلیاگیا۔ملزم کےقبضےسےمسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔

    مزیدپڑھیں:کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘3دہشتگرد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روزشہر قائد کے علاقے بلدیہ یوسف گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک جبکہ 2اہلکار زخمی ہوگئےتھے۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی،گینگ وار کے2کارندے ہلاک

    کراچی میں رینجرز کی کارروائی،گینگ وار کے2کارندے ہلاک

    کراچی: شہر قائد میں سندھ رینجزر کی کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے دوکارندے ہلاک جبکہ دو اہلکاربھی زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں امن وامان قائم کرنے کےلیے گزشتہ شب مشرف کالونی میں سندھ رینجرز نےکارروائی کی جس میں لیاری گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کے دواہلکار بھی زخمی ہوئے اور ہلاک دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں دوملزمان سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتارتینوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ادھر سپر مارکیٹ پولیس نے کارروائی کے دوران مطلوب ملزم ندیم عرف چٹاکو گرفتار کرلیا۔ملزم دہشت گردی سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم سے دو آوان بم، پستول،ایک خودکارمشین گن اور گولیوں کےمیگزین برآمد ہوئےہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک آٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔