Tag: ہلاک

  • نئی نویلی دُلہن شارک کے حملے میں ہلاک

    نئی نویلی دُلہن شارک کے حملے میں ہلاک

    شادی کے ایک دن بعد نئی نویلی دُلہن کو جزیرے پر گھومنے جانا ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوگیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق بوسٹن سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ نئی نویلی دُلہن پر بہاماس جزیرے میں شارک کے حملے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے خاتون کی سمندر میں شارک کے حملے سے ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، خاتون اتوار کے روز شادی کے بندھن میں بندھی تھیں اور پیر کو اپنے شوہر کے ہمراہ سمندر پر گھومنے گئیں تھیں جہاں شارک نے حملہ کردیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے ہمراہ شخص اس کا شوہر شارک کے حملے میں محفوظ رہا، دونوں سمندر کے تقریباً تین سے چار میل اندر تھیں جب انہیں شارک نے کاٹا۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سمندر کنارے موجود ایک لائف گارڈ نے بروقت کارروائی کرکے ایک کشتی کے ذریعے خاتون اور مرد کو بچانے کی کوشش کی لیکن خاتون کے جسم کے دائیں طرف شدید زخم آئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

    امریکی میں موجود آبی جانوروں کے ماہر کا کہنا ہے کہ بہاماس کے سمندروں میں 30 سے 40 اقسام کی شارک مچھلیاں موجود ہیں جس میں سے کریبین ریف شارک، بُل شارک، ٹائیگر شارک یا بلیک ٹِپ شارک اکثر ایسے حملے کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔

    واضح رہے کہ بہاماس کے سمندر میں سنہ 1749 سے لے کر اب تک 33 شارک کے حملے رپورٹ ہو چکے ہیں۔

  • سوشل میڈیا انفلوئنسر پلاسٹک سرجری کے دوران جان گنوا بیٹھی

    سوشل میڈیا انفلوئنسر پلاسٹک سرجری کے دوران جان گنوا بیٹھی

    برازیل کی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر پلاسٹک سرجری کے دوران ہلاک ہو گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ سالہ لوانا اینڈریڈ ساؤ پالو گھٹنے سے چربی نکلوانے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے اپنی جان گنوا بیٹھیں۔

    رپورٹ کے مطابق لوانا اینڈریڈ ساؤ پالو کے اسپتال میں گھٹنے سے چربی نکلوانے کی پلاسٹک سرجری کیلئے آئی تھیں، ان کی سرجری ڈھائی گھنٹے پر مشتمل تھی کہ اسی دوران لوانا کا دل بند ہوگیا۔

    ڈاکٹرز نے پلاسٹک سرجری چھوڑ کر ان کے دل کا فوری علاج کرنے کی کوشش کی اور انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر کو بیک وقت دل کے 4 دورے پڑے تھے جس کی وجہ دل سے پھیپھڑوں تک خون پہنچانے والی شریانوں میں خون کے لوتھڑے جم گئے جو ان کی موت کی وجہ بنے۔

  • اسٹنٹ کرنا جان لے گیا، خطروں کا کھلاڑی 68 منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک

    اسٹنٹ کرنا جان لے گیا، خطروں کا کھلاڑی 68 منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک

    بانگ کانگ: اسٹنٹ کرنا جان لے گیا خطروں کا کھلاڑی ہانگ کانگ میں 68 منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی کھلاڑی ریمی لوسیڈی خطرناک اسٹنٹ کے دوران 721 فٹ کی بلندی سے گر ے، ریمی بلند و بالا عمارت سے کودنے کا اسٹنٹ اپنی انسٹاگرام پوسٹ بنانے کیلئے کر رہے تھے۔

    30 سالہ ریمی لوسیڈی ہانگ کانگ کے ٹریگنٹر ٹاور کمپلیکس پر تھے جب وہ مبینہ طور پر پھنس کر عمارت سے لٹکنے کے بعد گر کر مر گئے۔

    تفتیش کاروں کے مطابق لوسیڈی عمارت میں پہنچے اور سیکیورٹی گارڈ کو بتایا کہ وہ 40 ویں منزل پر اپنے ایک دوست سے ملنے جا رہے ہیں۔

    ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق لوسیڈی کے بارے میں خیال ہے کہ وہ سب سے اوپر والی منزل پر گئے اور گرنے کے بعد لٹک کر عمارت کی باہر والی سائیڈ پر پھنس گئے اور کھڑکی بجانے لگے، جس سے اندر موجود ایک گھریلو ملازمہ حیران رہ گئیں۔

    اس کے بعد اسٹنٹ مین کا توازن کھو گیا اور وہ زمین پر گرنے کے بعد فوراً جان سے چلے گئے۔

    اپنی موت سے کچھ دیر قبل لوسیڈی نے اپنی انسٹاگرام پروفائل پر ہانگ کانگ اسکائی لائن کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق لوسیڈی نے اب تک بلغاریہ، پرتگال، فرانس، یوکرین اور دبئی جیسے دنیا کے مختلف حصوں میں اسٹنٹ کیے۔

    انسٹاگرام پر ان کی ایک تصویر میں انہیں دبئی میں شیخ زید روڈ پر ایک فلک بوس عمارت کی چوٹی پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

    لوسیڈی نے 2016 میں فلک بوس عمارتوں پر چڑھنا شروع کیا۔ اس کے بعد سے انہوں نے دنیا بھر کا سفر کیا اور مختلف قسم کے اسٹنٹ کرنے کی کوشش کی۔

  • پارٹی سے واپسی پر میاں بیوی خوفناک حادثے میں ہلاک

    پارٹی سے واپسی پر میاں بیوی خوفناک حادثے میں ہلاک

    ممبئی: بھارت میں سالگرہ کی پارٹی سے واپسی آنے والے میاں بیوی ایک کار کی ٹکر سے خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے میں میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔

    یہ خوفناک واقعہ بھارت کے جنوب ممبئی میں پیش آیا، جہاں سالگرہ کی پارٹی منا کر بائیک پر گھر لوٹنے والے اکبر داؤد اور کرن انور سگنل پر ایک نابالغ ڈرائیور کی کار ٹکرا گئی، کار کی رفتار انتہائی تیز ہونے کی وجہ سے دونوں بائیک سمیت کئی فٹ ہوا میں اچھل کر دور ڈیوائیڈر پر جاگرے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص اکبر کی سالگرہ منانے اس کی بیوی اور دیگر دوست ان کے ساتھ گئے تھے، سالگرہ کی پارٹی منا کر جب وہ لوٹ رہے تھے تو اس وقت یہ حادثہ پیش آیا۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے دونوں متاثرین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا سر اور جسم کے دیگر حصوں میں شدید چوٹ لگنے اور زیادہ خون بہہ جانے کے سبب علاج کے دوران دونوں کی موت ہوگئی۔

    سڑک حادثہ میں فوت ہونے والی خاتون کے اہل خانہ نے کہا کہ حادثہ کے فوراً بعد اگر انہیں طبی مدد فراہم کر دی جاتی توممکن تھا کہ کرن بچ جاتی، ان کا یہ بھی الزام تھا کہ حادثہ کے بعد تاخیر سے کرن کو اسپتال داخل کیا گیا تھا اس وقت تک بہت خون بہہ چکا تھا ۔

     جبکہ پولیس نے کمسن لڑکے اور اس کے  والد کے خلاف لاپروائی سے گاڑی چلانے، دو لوگوں کی موت کا سبب بننے اور دوسروں کی جان کا خطرے بننے کے تحت مقدمہ  درج کرلیا ۔

  • نئی نویلی دلہن خوفناک حادثے میں ہلاک، دلہا شدید زخمی

    نئی نویلی دلہن خوفناک حادثے میں ہلاک، دلہا شدید زخمی

    جنوبی کیرولائنا: امریکا میں نئی نویلی دلہن نشے میں دھت خاتون ڈرائیور کی ٹکر سے خوفناک حادثے میں ہلاک ہو گئی جبکہ دلہا شدید زخمی ہوگیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جنوبی کیرولائنا میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب کے بعد دلہا دلہن گولف کارٹ میں سوار ہو کر گھر جانے کے لیے نکلے ہی تھے کہ نشے میں دھت خاتون کار سوار نے ٹکر مار دی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیز رفتار کار نے گولف کارٹ کو عقب سے ٹکر ماری جس پر نوبیاہتا جوڑے فضا میں کئی فٹ بلند ہوکر قلابازیاں کھاتے ہوئے گر گئے۔

    حادثے میں 34 سالہ دلہن سمانتا موقع پر بھی دم توڑ گئی جب کہ دلہا آرک ہچنسن شدید زخمی ہو گیا جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کے گولف کارٹ کو ٹکر مارنے والی کار سوار نشے میں دھت تھی جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • بی جے پی رہنما قاتلانہ حملے میں ہلاک

    بی جے پی رہنما قاتلانہ حملے میں ہلاک

    بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں نے کلھاڑیوں اور خنجروں کے وار کرکے بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کو قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما نیل کنتھ ککیم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اپنی سالی کی شادی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آبائی گاؤں پیکارام آئے ہوئے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق بے جے پی منڈل کے صدر نیل کنتھ ککیم بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں اپنے گاؤں سے واپس لوٹ رہے تھے راستے میں نکسل باغیوں نے انہیں بیجاپور کے مقام پر روک کر اہل خانہ کے سامنے چھریوں اور کلھاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

    بی جے پی رہنما نیل کنتھ ککیم گزشتہ تین دہائیوں سے سیاست سے وابستہ تھے اور گذشتہ 15 سال سے مقامی سطح پر بی جے پی منڈل کے صدر کے طور پر متحرک رہے تھے۔

  • عراقی شہر کرکوک میں بم دھماکہ، 8 پولیس اہلکار ہلاک

    عراقی شہر کرکوک میں بم دھماکہ، 8 پولیس اہلکار ہلاک

    عراق کے تیل سے مالا مال علاقے کرکُوک میں بم دھماکے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

    عراق کے زہر کوکوک کے جنوب مغرب میں سیکیورٹی اہلکار کے قافلے پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 عراقی پولیس اہلکار ہلاک  اور دو زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    خبر رسان ایجنسی کے مطابق اس بم حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی تاہم بتایا جاتا ہے کہ داعش تنظیم کے عسکریت پسند اس علاقے میں سرگرم ہے۔

    اس کے علاوہ عراقی حکام نے بم حملے میں داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • بھارت: بندر کی وجہ سے نوجوان ہلاک، مقدمہ درج

    بھارت: بندر کی وجہ سے نوجوان ہلاک، مقدمہ درج

    نئی دہلی: بھارت میں ایک بندر ایک نوجوان کی موت کی وجہ بن گیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا، ہلاک ہونے والا شخص اپنے گھر کا واحد کفیل تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ شخص ایک گلی سے گزر رہا تھا، اسی دوران ایک عمارت کی دوسری منزل پر بندر نے پانی کی ٹنکی کا ڈھکن ہٹا دیا اور اس کے اوپر رکھی اینٹ نیچے پھینک دی۔

    یہ اینٹ گلی سے گزرنے والے اس نوجوان کے سر پر گری جس کی وجہ سے فوری طور پر اس کی موت واقع ہوگئی۔ واقعے کے بعد آس پاس موجود لوگ فوراً وہاں پہنچے اور اسے اسپتال لے گئے لیکن تب تک وہ دم توڑ چکا تھا۔

    اہل علاقہ نے پولیس کو بھی اس کی اطلاع دی، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ گلی میں اوم پرکاش نامی شخص نے اپنی ٹنکی کے ڈھکن کے اوپر اینٹ رکھی تھی۔

    واقعے کے وقت ایک پیاسا بندر وہاں پہنچا اور پانی پینے کے لیے ٹنکی کا ڈھکن ہٹایا تو اینٹ نیچے سے گزرتے شخص کے سر پر جا گری اور یوں اس شخص کی موت ہوگئی۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کے 5 بچے ہیں اور نوجوان اپنے گھر کا واحد کفیل تھا۔

  • بھارت میں کرونا کا شکار شیر خوار بچہ ہلاک

    بھارت میں کرونا کا شکار شیر خوار بچہ ہلاک

    نئی دہلی : بھارت میں کرونا وائرس سے بچوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہونے لگا، ریاست کرناٹک میں شیر خوار بچہ کرونا میں مبتلا ہوکر دم توڑ گیا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس اور بلیک فنگس نامی بیماری نے بھارت میں تباہی مچا رکھی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد تڑپ تڑپ زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔

    بھارت میں کرونا کی صورتحال اتنی بگڑچکی ہے کہ شیر خوار بچے بھی وائرس کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہورہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے علاقے شیوامگا کے رہائشی ایک سالہ بچے کی موت ہوئی ہے، جسے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    اودھم نامی بچے کو اسپتال میں آکسیجن کی قلت کے باعث دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم سانس لینے میں دشواری کے باعث شیرخوار راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنے والا شیرخوار بچہ اپنے ماں باپ کا ایکلوتا بیٹا تھا۔

    بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1 لاکھ 53 ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ تین ہزار 128 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

  • شمالی کوریا میں کروناوائرس سے 180 فوجی اہلکار ہلاک

    شمالی کوریا میں کروناوائرس سے 180 فوجی اہلکار ہلاک

    پیانگ یانگ: جان لیوا کروناوائرس نے شمالی کوریا میں بھی اپنے پنجے گاڑھ لیے جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر 180 فوجی اہلکار ہلاک اور سیکڑوں مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کروناوائرس سے اب تک 180 شمالی کورین فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ 3 ہزار کے قریب اہلکاروں کو الگ رکھا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    جبکہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی حکومت اپنے ملک کو کروناوائرس سے محفوظ قرار دے رہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملیٹری کے اہم عہدیداروں نے کروناوائرس سے 180 افواج کی موت کی تصدیق کی ہے۔

    خیال رہے کہ شمالی کوریا میں حکومتی سطح پر تاحال کرونا وائرس سے ہلاک یا پھر متاثرہ افراد کے کیس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ حکومت نے ملک بھر میں انتہائی سخت پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں جن کے تحت سرحدیں بند اور ہزاروں افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    کورونا وائرس، ترکی کا ایران کے ساتھ سرحد عارضی طور پر بند کرنیکا فیصلہ

    دوسری جانب مبصرین کا خیال ہے کہ کم جونگ ان کا صحت سے متعلق نظام کرونا وائرس کو روکنے کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ مہلک وائرس کا پھیلنا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

    شمالی کوریا، جنوبی کوریا اور چین کا پڑوسی ملک ہے اور مذکورہ دونوں ممالک کرونا سے شدید متاثر ہیں۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر فوجی اہلکار وہ ہیں جو چین کے بارڈرز پر تعینات کیے گئے تھے۔