Tag: ہلمند

  • طالبان نے داڑھی تراشنے پر پابندی لگا دی

    طالبان نے داڑھی تراشنے پر پابندی لگا دی

    ہلمند: طالبان نے افغان صوبے ہلمند کے نائیوں پر داڑھی تراشنے پر پابندی لگا دی، کابل کے ہیئر ڈریسرز کا کہنا ہے کہ انھیں بھی یہی حکم ملا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان نے ہیئر ڈریسرز پر داڑھی مونڈنے یا تراشنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسلامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    طالبان حکام نے کہا ہے کہ ان کی مذہبی پالیسی کے تحت اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جا سکتی ہے۔

    طالبان نے ہیئر ڈریسرز کو بھی متنبہ کیا ہے کہ بال اور داڑھی کاٹتے وقت شریعت کی پیروی کریں۔

    بی بی سی کے مطابق طالبان کی جانب سے یہ وعدے کیے جا چکے ہیں کہ وہ افغانستان میں ماضی کی نسبت ایک معتدل حکومت چلائیں گے، تاہم ان احکامات سے لگتا ہے کہ طالبان پھر ماضی کے سخت گیر رویے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

    جنوبی صوبے ہلمند میں سیلونز کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہیئر ڈریسرز ہیئر کٹس اور داڑھیوں کے لیے سختی سے شرعی قانون کی پاس داری کریں، اور کسی کو بھی اس سلسلے میں شکایت کا حق نہیں ہے۔

    کابل کے ایک باربر نے بتایا کہ طالبان نے ان کے پاس آ کر کہا کہ داڑھی ترشوانا بند کردو، وہ انھیں پکڑنے کے لیے خفیہ انسپیکٹرز بھی بھیج سکتے ہیں۔

  • طالبان کا افغان فوجی بیس کیمپ پر حملہ، 25 فوجی ہلاک

    طالبان کا افغان فوجی بیس کیمپ پر حملہ، 25 فوجی ہلاک

    کابل: طالبان نے افغانستان کے فوجی بیس کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 20 جنگجو بھی مارے گئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں فوجی بیس کیمپ پر طالبان نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 افغان فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 20 جنگجو مارے گئے۔

    طالبان جنگجوؤں نے اس فوجی کیمپ پر 48 گھنٹے میں تیسری بار حملہ کیا جس کے باعث افغان سیکیورٹی فورسز کے مزید دستے طلب کیے گئے تھے۔

    گزشتہ روز بھی طالبان کی جانب سے جنوبی صوبہ ہلمند میں فوجی بیس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 9 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں: افغانستان میں فوجی اڈے کے قریب خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک

    گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ حملہ آور ہلمند میں 215 میوند کورپس کے سہراب کیمپ کے اندر داخل ہوئے اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں تین خودکش بمبار اور 6 دیگر حملہ آور مارے گئے۔

    طالبان اور امریکا کے درمیان مسلسل امن مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، طالبان کی خواہش پر امن مذاکرات میں کابل حکومت کو شامل نہیں کیا گیا جس کے سبب طالبان اور حکومت کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ چار سال میں مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے افغان فوجیوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

    یاد رہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ ماہ افغانستان کے صوبے وردک میں بھی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا، فوجی اڈے کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوئے تھے۔

  • افغان فضائیہ کی بمباری، 7 طالبان ہلاک، 6 زخمی

    افغان فضائیہ کی بمباری، 7 طالبان ہلاک، 6 زخمی

    کابل: افغان طالبان کے صوبے ہلمند میں واقع ائیر بیس پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے افغان فورسز نے جوابی کارروائی میں 7 طالبان کو ہلاک اور 6 کو زخمی کردیا۔

    افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے افغانستان کے صوبے ہلمند کے ایئر بیس ہر حملے کی کوشش کی جسے افغان فورسز نے ناکام بنادیا اور فرار ہونے والے طالبان کے تعاقب میں افغان ایئر فورس نے طالبان ٹھکانوں پر بمباری کی۔

    افغان فضائیہ کے مطابق فضائی حملے میں 7 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک اور 6 کو زخمیوں کردیا گیا جب کی زخمی طالبان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان فضائیہ کی جانب سے کیے گئے حملے میں افغان طالبان کے اسلحہ ڈپوں سمیت ان کی کمین گاہوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے جب کہ کئی طالبان جنگجوؤں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ابھی تک نہ تو طالبان کی جانب سے ایئر بیس پر کیے جانے والے حملے میں ہونے والے نقصان کا پتا چل سکا ہے اور نہ افغان فضائیہ کی کارروائی کے حوالے سے افغان طالبان یا کسی دوسری شدت پسند تنظیم کا کوئی ردعمل سامنے آسکا ہے۔

  • افغانستان میں بم دھماکہ،7 افراد جاں بحق

    افغانستان میں بم دھماکہ،7 افراد جاں بحق

    کابل : ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں بم دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    دھماکے سے متاثر ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تا ہم اُن میں سے کوئی بھی جانبر نہ ہو سکا جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    افغان میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ہلمند کی ایک مرکزی شاہراہ پرہوا،بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والی ایک گاڑی مکمل طورپرتباہ ہو گئی،گاڑی کے تمام مسافر حادثے میں جاں بحق ہوگئےہیں۔

    ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی گھر کی چارخواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں،اب تک اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے کہ مزکورہ گاڑی کو کیوں نشانہ بنایا گیا۔

    دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے،سیکیورٹی حکام کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

     

  • کابل : امریکی ڈرون حملے اور فورسز کی بمباری،پیتیس شدت پسند ہلاک

    کابل : امریکی ڈرون حملے اور فورسز کی بمباری،پیتیس شدت پسند ہلاک

    کابل : افغانستان میں بمباری،امریکی ڈرون حملے میں 12 طالبان اور داعش کے23 شدت پسند ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع مرجامیں ایک فضائی کارروائی کے دوران طالبان کے ایک سینئر کمانڈر سمیت بارہ ارکان ہلاک ہوگئے، جبکہ صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 23 جنگجو مارے گئے.

    دوسری جانب صوبہ لوگر میں دھماکا خیز مواد نصب کرتے ہوئے دھماکا ہوجانے سے طالبان کمانڈر سمیت سات جنگجو مارے گئے.

    یاد رہے افغان سیکیورٹی اداروں نے مغربی ہرات میں گزشتہ تین ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں 234 طالبان کو ہلا ک کرنےکا دعویٰ کیا ہے،جبکہ صوبہ فاریاب میں115عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں.

    واضح رہے کہ تین روز قبل افغانستان میں طالبان نے صوبہ ہرات اور قندھار کے درمیان چلنے والی تین بسوں کو روک کر کم ازکم 25 مسافروں کو اغوا کر لیا تھا

  • افغانستان میں ڈرون حملہ آپریشن، 8 طالبان ہلاک

    افغانستان میں ڈرون حملہ آپریشن، 8 طالبان ہلاک

    ننگرہار: افغانستان کے صوبے ننگرہارمیں ڈرون حملے اورفورسزکی کارروائی میں آٹھ طالبان ہلاک ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دواہم طالبان کمانڈربھی شامل ہیں، ننگرہارکے گورنرکے ترجمان کے نے کہا کہ ڈرون حملے میں ایک گاڑی کونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چھ طالبان ہلاک ہوگئے اوران کا اسلحہ تباہ ہوگیا۔فورسز کی کارروائی میں دوطالبان ہلاک ہوئے۔

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • کابل:افغان صوبے ہلمندمیں طالبان کاحملہ،امریکی صحافی ہلاک

    کابل:افغان صوبے ہلمندمیں طالبان کاحملہ،امریکی صحافی ہلاک

    کابل :افغانستان کے صوبے ہلمندمیں طالبان کے راکٹ حملےمیں امریکی صحافی ڈیوڈ گِل ہلاک ہوگئے،جبکے ان کے دیگر ساتھی محفوظ رہے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کاکہناہےکہ نیشنل پبلک ریڈیوسےوابستہ فوٹوجرنلسٹ ڈیوڈ گِل افغان آرمی کےقافلے کےساتھ سفر کےدوران طالبان حملے میں ہلاک ہوگئے.

    راکٹ حملے میں انکے افغان مترجم ذبیح اللہ تمنا بھی جان کی بازی ہارگئے،تاہم ان کے دیگر ساتھی دوسری گاڑی میں موجود ہونے کے باعث محفوظ رہے.

    یاد رہے اس سے قبل گذشتہ ماہ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھاکہ طالبان کےنئےامیر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کانام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہیں،امیدہے وہ مفاہمتی عمل کا فائدہ اٹھائیں گے.

    امریکی محمکہ خارجہ کے نائب کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ مفاہمتی عمل کا راستہ منتخب کریں گے.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں افغان طالبان کےسربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے افغان طالبان کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے حملوں میں مزید تیزی لائے، ان کا کہنا تھا کہ طالبان کےساتھ مذاکرات کے نام پر دھوکا کیاگیا.

    افغان طالبان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج کی افغانستان میں موجودگی تک کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے.

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ صوبہ ہلمند میں افغان طالبان سے لڑائی کےدوران 57 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے.

  • افغانستان : صوبہ ہلمند میں فضائی حملہ طالبان کمانڈر ہلاک

    افغانستان : صوبہ ہلمند میں فضائی حملہ طالبان کمانڈر ہلاک

    کابل : افغانستان کے صوبے ہلمند میں فضائی حملہ،طالبان کمانڈر ملامنان ہلاک ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں فضائی حملے میں طالبان کمانڈر ملامنان ماراگیا،حملے میں طالبان کو مالی معاونت فراہم کرنے والا بھی مارا گیا.

    دوسری جانب افغان طالبان کا کہنا ہے افغانستان میں کاروائیاں جاری رہیں گی.

    افغان طالبان کےمطابق ملامنصور کی موت سے کاروائیاں متاثر نہیں ہوں گی.

    واضح رہے کہ دودن قبل افغان طالبان کے امیر ملامنصور اختر کو پاک افغان سرحدی علاقے میں فضائی حملےمیں نشانہ بنایا گیا تھا.