Tag: ہلکی بارش

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

    کراچی(20 جولائی 2025): شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونیوالے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں کا راج ہے، رات گئے ملیر کینٹ، صفورا گوٹھ، گلستان جوہر، اسکیم 33، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    شہرمیں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ طارق روڈ، بہادر آباد، اسٹیڈیم روڈ، بلوچ کالونی اور اطراف بھی ہلکی بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح سویرے بھی کراچی میں کہیں رم جھم تو کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے جبکہ آج بھی دن بھر وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا اس وقت مطلع ابر آلود ہے اور سمندری ہوائیں جزوی بحال ہیں ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے موسم مرطوب رہے گا اور آج پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات سے کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، گولیمار، اولڈ سٹی ایریا، صدر سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اس وقت گہرے سیاہ بادلوں کے سائے میں ہے، آج بھی شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک  جانے کا امکان ہے، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • کراچی  میں آج شام آندھی اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی میں آج شام آندھی اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم شدت کل سےکم ہوسکتی ہے اور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38-40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی بارش کے بعد کراچی میں سمندری ہوائیں تاحال بند ہیں جس سے گرمی کی شدت زیادہ ہے، کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت38ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تاوتےطوفان بھارتی گجرات سےگزرنے کے بعد کمزورہوکرڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور اس وقت گجرات اورجنوبی راجستھان کی طرف ہے۔

    ڈائریکٹرمیٹ کراچی نے کہا طوفان راجستھان میں ہونےسےاثرات کراچی،سندھ میں نظر آرہے ہیں ، جس کے باعث سندھ کے مشرقی علاقوں میں آندھی کاآج بھی امکان ہے

    سردارسرفراز نے طوفان کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ میں گردآلودہواؤں اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر، بدین، میرپور خاص اور عمرکوٹ میں بھی گردآلودہوائیں اور بارشیں متوقع ہے۔

    گذشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان امڈ آیا تھا، جس کے بعد کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی ، مختلف علاقوں میں تیز بارش اور آندھی کے باعث حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی میں آج اور کل ہلکی بارش کا امکان

    کراچی میں آج اور کل ہلکی بارش کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرقائد میں آج اور کل بوندا باندی کے بعد ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کا موسم آج جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج رات کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوگی، اور ہلکی بارش کا یہی سلسلہ اگلے روز بھی دیکھا جائے گا۔

    شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

    گزشتہ رات بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا، تاہم شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارش تیز ہوئی تو کے الیکٹرک کا نظام پھر درہم برہم ہوجائے گا، جبکہ موجودہ صورت حال میں ہی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

    دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جھنگ، گوجرہ، ساہیوال میں موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

  • شہرقائد میں آج بونداباندی کا امکان

    شہرقائد میں آج بونداباندی کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرقائد میں آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہے گا جبکہ رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بونداباندی کی پیش گوئی کردی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    آج درجہ حرارت 35 سے37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    گزشتہ دنوں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی نے موسم خوشگوار بنا دیا تھا، جبکہ آج صبح سورج کی ہلکی تپش محسوس ہوئی تاہم ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

    کراچی میں ایک بار پھر ہلکی بارش کے امکان نے شہریوں کے موڈ کو خوشگوار بنا دیا ہے۔

    البتہ لوگوں نے ماسوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث بارش کے موسم میں کسی تفریحی مقامات کا رخ نہیں کرسکتے، ساحل سمندر پر بھی گھومنے پھرنے پر پابندی ہے۔

  • لاہور میں ہلکی بارش، اسموگ میں کمی

    لاہور میں ہلکی بارش، اسموگ میں کمی

    لاہور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا، وہیں اسموگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی اور فضا میں موجود اسموگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں آج صبح درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ رواں برس اسموگ پر قابو پانے کے لیے فصلوں کی باقیات، کچرا، ٹائر اور پولی تھین جلانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی جبکہ اینٹوں کے بھٹوں کو بھی چند ماہ کے لیے بند کیا گیا جو سموگ کی اہم وجہ ہیں۔

    لاہور ہائی کورٹ نے دو روز قبل اسموگ سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے بھٹوں اور آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بعض مقامات میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ، ژوب، کوئٹہ اور چاغی میں ہلکی بارش، برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ،قلات میں منفی 2 اور زیارت میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج صبح مطلع صاف رہا تاہم خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں صبح کے وقت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہے گا، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔

    کراچی میں سردی ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ محمکہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ کراچی میں اس سال کڑاکے کی سردی پڑے گی اورنومبر کے وسط تک موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔

  • طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

    طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ماہا کے باعث کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہے، طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان ماہا آگے بڑھنے لگا، ماہا طوفان کراچی سے 675 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے گرد 160 سے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ مرکز میں ہوا کی رفتار 200 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، ماہا طوفان بتدریج کمزور ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے درجہ حرارت میں کمی سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہر کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    سمندری طوفان ‘ماہا’ کراچی سے 770 کلومیٹر دور، بارش کا امکان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ طوفان کے گرد ہواؤں کی رفتار 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، طوفان کے باعث باعث اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ نئے بننے والے سمندری طوفان ’’ماہا‘‘ کا رخ عمان کی جانب ہے، آنے والے دنوں میں طوفان مزید شدت اختیار کرے گا۔

  • کراچی میں 25 اور 26  ستمبر کو ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

    کراچی میں 25 اور 26 ستمبر کو ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

    کراچی : بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ طوفان کی شکل اختیار کرگیا، طوفان سے کراچی کوئی خطرہ نہیں، تاہم کراچی میں 25 اور 26 ستمبر کو ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ بحیرہ عرب میں ہواکا کم دباؤ طوفان کی شکل اختیار کرگیا ، طوفان کراچی سے510 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں ہے، طوفان کو ہیکا کا نام دیا گیا ہے، جسے کے معنی شکریہ کے ہے ، جو عمان کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

    سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان سے کراچی کو کوئی خطرہ نہیں تاہم طوفان آگےبڑھنےتک کراچی میں سمندی ہوائیں معطل رہیں گی، ماہی گیروں کے کھلے سمندر میں جانے پر پابندی ہوگی۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں 25 ستمبر کو ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

    محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 سے29 تک بھارتی گجرات سے ایک اور ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بنے گا، جس کے باعث 26 ستمبر کے بعد کراچی کا درجہ حرارت40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں درمیانی نوعیت کی ہیٹ ویو کا اثر منگل تک رہے گا، حیدرآباد اورسکھر میں بھی گرمی کا پارہ ہائی رہے گا۔

    کراچی میں درمیانی درجے کی ہیٹ ویو جاری ہے ، آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال، دھوپ میں گھر یا دفاتر سے باہر نکلنے سے گریزاور اگر بحالت مجبوری نکلنا بھی پڑے تو سر کو ڈھانپ کر نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

    گذشتہ روز شہرقائد شدید گرمی کی لپیٹ میں رہااورپارہ 40 ڈگری کو چھو گیا، سمندری ہوائیں منقطع اور ریگستانی خشک ہواﺅں کا راج ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والے والی ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے صدر، ٹاور، یونیورسٹی روڈ، ڈاک خانہ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد اور 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اتوار سے سندھ اور بلوچستان کے وسطی وشمالی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل تک کراچی، حیدرآباد، میرپور، ٹھٹھہ اور بینظیرآباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں 27اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی

    یاد رہے کہ تین روز قبل محکمہ موسمیات نے گرمی اور حبس سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے 27 اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی کی تھی۔