Tag: ہلکی بارش کا امکان

  • کراچی میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مغربی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی میں آئندہ چند دنوں میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کراچی کے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافے کا امکان ہے اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 18 جولائی سے شہر میں مون سون ہواؤں کا ایک اور اسپیل داخل ہوگا، کراچی میں 20 جولائی سے تیز بارشیں متوقع ہیں۔

  • سپرسائیکلون’کیار‘کی شدت میں کمی ،  کراچی میں کل رات اور پرسوں  ہلکی بارش کا امکان

    سپرسائیکلون’کیار‘کی شدت میں کمی ، کراچی میں کل رات اور پرسوں ہلکی بارش کا امکان

    کراچی: سپرسائیکلون’کیار‘کی شدت میں کمی آنے لگی، تاہم سمندر میں طغیانی کے باعث آج بھی بلند لہروں کا امکان ہے ، کراچی میں کل رات اور پرسوں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ سپرسائیکلون کی شدت میں بتدریج کم ہورہی ہے، طوفان کا رخ مغرب اور شمال مغرب کی جانب ہوگیا ہے اور کراچی سے 790 جبکہ اومان کے ساحل مسیرہ سے 365 کلومیٹر دور ہے۔

    سردارسرفراز کے مطابق طوفان کے گرد 180 سے200 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل رہی ہیں ، طوفان صومالیہ کے ساحل سے ٹکراسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کیار طوفان کے اثرات سندھ کی ساحلی پٹی پر موجود ہیں ، طوفان کی شدت کم ہوکر کیٹگری 2 میں داخل ہوچکی ہے ، طوفان کی واپسی کے اثرات بھی ساحلی علاقوں کومتاثرکرنے کا سبب ہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا کہ سمندرمیں طغیانی کےباعث آج بھی بلند لہروں کاامکان ہے، دن ساڑھے11بجےتک لہروں میں زیادہ طغیانی دیکھی جاسکتی ہے جبکہ رات ساڑھے12بجے لہریں زیادہ بلند ہونے سے قریبی گوٹھ متاثرہوسکتے ہیں۔

    طوفان سے براہ راست پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں تاہم سمندری طوفان کے باعث کل رات اور پرسوں کراچی شہرمیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب گوادر کا ساحلی بستی گنز میں بے قابو سمندری لہروں نے تباہی مچا دی، بستی میں سمندر کی بے قابو لہریں داخل ہوگئیں اور درجنوں گھروں کو ڈبو دیا، جس سے کئی مکانات اور دیواریں منہدم ہوگئیں، گھروں کے مکین سخت مشکلات اور خوف کا شکار ہیں، اور رات کے اوقات میں مزید پانی آنے کی ڈر سے قریبی پہاڑی پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

  • وایو طوفان : کل کراچی میں ہیٹ ویو، آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان

    وایو طوفان : کل کراچی میں ہیٹ ویو، آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان

    کراچی : وایو طوفان کے اثرات کے باعث کراچی میں شام کے وقت ہلکی دھند کا راج رہا، کل موسم شدید گرم رہے گا، آندھی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوالرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شدید گرمی میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کل موسم شدید گرم رہے گا جبکہ آندھی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

    وایو طوفان کے اثرات کے باعث کراچی میں شام کے وقت ہلکی دھند کا راج رہا، گزشتہ روز بھی دن بھر گرمی کے بعد شام کو موسم دھند آلود ہوگیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40ڈگری ریکاڈ کیا گیا، شام کے وقت شہر کا درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

    ہوا نو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہے جبکہ کل بروز جمعرات درجہ حرارت42ڈگری تک جاسکتا ہے، اس کے علاوہ14اور15جون کو بھی درجہ حرارت 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں،16جون کےبعد موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں: سمندری طوفان وایو ‌‌‌کے اثرات ، کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ

    خیال رہے کہ کراچی میں یکم جون سے شدید گرمی کا آغاز ہوا تھا جس کی شدت تاحال برقرار ہے۔ اس دوران درجہ حرارت 32 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

    اس دوران طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر باہر جانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔