Tag: ہلکی بارش

  • ہوا کا کم دباؤ،  محکمہ موسمیات نے  مختلف شہروں  میں ہلکی بارش کی نوید سنادی

    ہوا کا کم دباؤ، محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کی نوید سنادی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کی نویدسنادی، کراچی میں بھی ہلکی بارش کاامکان ہے،بارش کا سلسلہ 3روزتک جاری رہ سکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کا ایک سسٹم اتوارکوایران سےبلوچستان میں داخل ہوگا، سسٹم کےسبب سکھر،لاڑکانہ اوربلوچستان میں بارش کا امکان ہے، کراچی میں بھی ہلکی بارش کاامکان ہے۔

    ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کے مطابق بارش کاسسٹم14اپریل سے16اپریل تک موجودرہے، بارش کاسلسلہ 3روزتک جاری رہ سکتا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں شدید گرمی رہے گی تاہم کوئٹہ، ژوب، سکھر، لاڑکانہ، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، ڈی آئی خان، کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرگرد آلودہوائیں اورآندھی کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اورنوابشاہ میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    جمعرات سے آنے والے ایک ہفتے تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید آندھیاں کہیں تیزبارش توکہیں ژالہ باری کا امکان

    خیال رہے جمعرات سےملک بھرمیں لوکل ڈولپمینٹ ایکٹوٹی شروع ہورہی ہے اورمغربی سسٹم ملک میں داخل ہونے اورانڈیا کے علاقےراجستھان میں پری مون سون ایکٹیوٹی اور درجہ حرارت بڑھنےسے شدید موسمی حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    پاکستان بھرمیں خصوصاً پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان سمیت سندھ بھرمیں شدید قسم کی آندھیاں، کہیں شدید بارشیں، کہیں شدید گرج چمک تو کہیں ژالہ باری ہونے سے نقصانات کا اندیشہ ہے۔

    جمعرات سے آنے والے ایک ہفتے تک ملک کے مختلف علاقوں کے ساتھ سندھ بھرمیں بھی شدید آندھیاں کہیں تیزبارش توکہیں ژالہ باری کا امکان ہے، جس میں سکھر، لاڑکانہ، شھید بینظیرآباد، میرپورخاص، حیدرآباد اورکراچی ڈویژن شامل ہیں۔

    ان ڈویژن میں کہیں بھی کسی بھی وقت لوکل ڈولپمینٹ رین ایکٹوٹی بن سکتی ہے اوربارشوں کے ساتھ ساتھ شدید قسم کے طوفان اورگرج چمک اور کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، تھرپارکرمیں بھی بارشوں کے امکانات رہیں گے۔

    توقع ہے کہ یہ موسمی حالات ایک ہفتے تک رہ سکتے ہیں۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش نے خنکی میں پھر اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے، جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ محسوس کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں رواں سال جنوری میں کراچی میں موسلادھار بارش سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا تھا، مختلف علاقوں میں سڑکیں زیرآب آگئیں تھیں۔

    بعد ازاں محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کے نئے سسٹم کی پیش گوئی کی تھی۔

    کراچی میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

    گذشتہ ماہ بارش کے بعد سڑکوں‌ پر سیوریج اور بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں‌ کی زنگی اجیرن بن گئی تھی۔

    شہری انتظامیہ کے بلدیاتی عملے نے لیاقت آباد اور غریب آباد انڈر پاس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کا معاملہ حل کیا۔

    خیال رہے کہ میئر کراچی نے بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر کھڑے پانی کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

  • کراچی میں رات گئے ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں رات گئے ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    کراچی کے علاقوں سولجربازار، آئی آئی چندریگرروڈ، بہادرآباد، گارڈن ، شارع فیصل، لیاقت آباد، ڈیفنس، گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    شہر قائد میں بارش کے بعد درجہ حرارت 19 سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    کراچی میں رات گئے بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیارت، کوئٹہ ، قلات اور ژوب میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ چنار میں منفی 5، ہنزہ میں منفی 21، چترال میں منفی 13، کالام میں منفی 18 دیر میں منفی 9 جبکہ زیارت میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • پنجاب کےمختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش‘ سردی کی شدت میں اضافہ

    پنجاب کےمختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش‘ سردی کی شدت میں اضافہ

    لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، اسموگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، صادق آباد، ملتان اور گردو نواح میں رات گئے ہلکی بارش سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

    دوسری جانب لودھراں، چکوال، چیچہ وطنی اور گردو نواح میں اسموگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، حد نگاہ متاثر ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اسموگ کے دوران شہری ماسک کا ضرور استعمال کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    اسموگ کے پیش نظر 2 ہزار اینٹوں کے بھٹے بند کرنے کا فیصلہ


    یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں صوبہ پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات نے اسموگ کے پیش نظر 2 ہزار اینٹوں کے بھٹے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ زہریلی اسموگ گزشتہ 2 سالوں سے سردیوں کے موسم میں صوبہ پنجاب کو اپنا نشانہ بنائے رکھتی ہے جس سے حد نگاہ بھی کم ہوجاتی ہے جبکہ شہریوں کو سانس کے مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے۔

  • کراچی میں ہلکی بارش‘ کےالیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی

    کراچی میں ہلکی بارش‘ کےالیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی

    کراچی : شہر قائد میں ہلکی بارش کے بعد کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی، شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث شہر کے بیشترعلاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

    کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے ڈیفنس، کلفٹن، گارڈن، کھارادار، گلستان جوہر، گلشن اقبال، طارق روڈ، سولجربازار میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    ناظم آباد، بہادرآباد، کورنگی، صدر، لانڈھی، کے علاقے بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں، بجلی نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

  • کراچی میں بوندا باندی کا امکان

    کراچی میں بوندا باندی کا امکان

    کراچی : شہر قائد عید کے دوسرا روز کراچی کا موسم خوشگوار ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع آج بھی ابرآلود رہے گا اور 24گھنٹوں میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ آج پارہ33 سے35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

    شہری عید کے دوسرے روز خوشگوار موسم کو انجوائے کرنے کے لیے سی ویو کا رخ کررہے ہیں۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، پنجاب میں گجرات، صوابی، پاکپتن،گوجرہ اور چیچہ وطنی سمیت مختلف شہروں میں بارش نے عید کا لطف دوبالا کردیا جب کہ فیصل آباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد میں کہیں کہیں جبکہ ملتان، ساہیوال اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، اسلام آباد، فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش‘موسم سہانا ہوگیا

    کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش‘موسم سہانا ہوگیا

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش کے بعد موسم سہانا ہو گیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائوں کا راج ہے جبکہ مطلع بھی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی میں شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، ایئرپورٹ، ملیر، آئی آئی چندریگرروڈ، کھارادر، ٹاورسمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    شہرقائد میں آج صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے اور جنوب مغربی علاقوں سے 34 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں گرشتہ ایک دو روز سے موسم خوشگوار ہے اور آج ہونے والی ہلکی بارش نے موسم سہانا کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی، حبس، سمندری ہوا کی بندش اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی تھی جبکہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر شہرمیں جگہ جگہ امدادی کیمپ قائم کیے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    کراچی کےمختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائوں کا راج ہے۔

    لوگوں کی بڑی تعداد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئی۔

    کراچی میں شارع فیصل، کارساز، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاری، صدر اور بہادرآباد سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مغربی ہواؤں کے کم دباؤ کا سسٹم بلوچستان سے ہوتا ہوا سندھ کے ساحلی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ ہلکی بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہے گا۔

    دوسری جانب اسلام آباد، روالپندی، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور اور ملتان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، خیبرپختونخواہ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش‘موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش‘موسم خوشگوار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح کالی گھٹائیں چھاگئیں جنہوں نے کئی علاقوں میں جل تھل کردیا جس کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔

    کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کےچہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔


    کراچی: موسلا دھار بارش‘ خواتین اوربچوں سمیت 8 افراد جاں بحق


    دوسری جانب محکمہ موسیمات نے آئندہ 48 گھنٹوں تک کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ظاہرکیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور اور گردونواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کا روز ٹوٹ گیا تھا۔


    کراچی میں طوفانی بارش‘ 7 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ رواں ہفتے کراچی میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش‘ محکمہ موسمیات

    کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش‘ محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ کراچی اورگرد ونواح کےعلاقوں میں آج وقفے وقفے سےبوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں آج بھی بادلوں کے ڈیرے برقراررہیں گےجبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں وقفے وقفے سےبوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج صبح درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ سے درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ دن بھر15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

    واضح رہےکہ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزائیرپورٹ 2.4، گلستانِ جوہر 2، ناظم آباد 1.5، نارتھ کراچی اور صدر میں 1 ملی میٹر جب کہ سب سے زیادہ گلشنِ حدید میں 3 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔