Tag: ہلکی بارش

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

    کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا آغاز ہوگیا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کی چند دن قبل کی جانے والی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی اور کراچی میں ایک بار پھر ابر رحمت برس اٹھا۔

    شہر کے مختلف علاقوں بشمول شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی اور ڈی ایچ اے میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا آغاز ہوگیا۔

    رواں ہفتے ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کی گئی تھی جس کے باعث ملک کے دیگر حصوں میں بھی سردی میں اضافے اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی میں چند روز قبل بھی موسلا دھار بارش ہوئی تھی جس میں مختلف حادثات کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: بارش میں بھیگنے کے فوائد

  • شہر قائد میں بارش، موسم خوشگوار، بجلی کی فراہمی معطل

    شہر قائد میں بارش، موسم خوشگوار، بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی:شہر قائد میں بارش ہونے سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا، ہوا ٹھنڈی ہوگئی، شہری لطف اندوز ہونے ہی لگے تھے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی فراہمی معطل کرکے شہریوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

    Drizzle turns Karachi weather pleasant by arynews

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے سبب ہوا ٹھنڈی ہوگئی موسم خوشگوار ہوگیا اور شہری موسم سے لطف اندوز ہوئے۔سڑکیں گیلی ہونے کے سبب ٹریفک کی رفتار سست روی کا شکار ہوگئی جس کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا یا روانی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق بارش ایم اے جناح، ٹاور، صدر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، شارع فیصل، ایئرپورٹ، اسٹار گیٹ، نارتھ کراچی اور اطراف میں ہوئی۔بوندا باندی ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، صدر، ایم اے جناح روڈ، نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں 140 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے شہریوں کا موسم سے لطف اندروز ہونے کا خواب بکھر گیا۔

    اطلاعات ہیں کہ فیڈر ٹرپ ہونے سے کمشنر آفس کو بھی بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور دفتر اندھیرے میں ڈوب گیا جس کے دفتری کام متاثر ہوا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا اور کراچی میں آئندہ 48 گھنٹوں کا گہرے بادل چھائے رہیں گے جب کہ آج رات بارہ بجے تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی۔

  • بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

    بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مزید ہلکی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہےگا۔ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • پاکستان کے بالائی علاقوں میں سردی نے رنگ جمالیا

    پاکستان کے بالائی علاقوں میں سردی نے رنگ جمالیا

    اسلام آباد: ملک بھرمیں سردی کا آغازہوچکا ہے۔ بالائی علاقوں میں سردی نے اپنا رنگ جمالیا ہے اور محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے سردی کی شدت برقراررہنے کا امکان بھی ظاہرکیا ہے۔

    پاکستان کے بالائی علا قوں میں جاڑادھوم مچاتا آیا ہے اور گرم کپڑے، مونگ پھلی اورلحاف بھی ساتھ لایا ہے۔ ملک کے بیشترشہروں میں موسم کے تیور بدلے بدلے سے نظرآتے ہیں۔ کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اورکوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں  کڑاکے کی ٹھنڈ دانت بجانے لگی ہے۔

    کراچی والوں کو بھی سردی نے کچھ کچھ جھلک دکھلائی ہے۔ حب چوکی کےعلاقے میں صبح سویرے چھائی شدید دھندنے ٹریفک کی روانی متاثرکردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت چندروزتک برقراررہنے کی پیشن گوئی کی ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہنے امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب مالاکنڈ اورگلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہا۔ آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردومیں منفی پانچ، کالام،قلات،گوپس،کوئٹہ میں منفی دو جبکہ چترال اوراستورمیں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • کراچی اورلاہور میں ہلکی بارش،موسم خوشگوار، مزید بارش کا امکان

    کراچی اورلاہور میں ہلکی بارش،موسم خوشگوار، مزید بارش کا امکان

    کراچی : کراچی سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار کر دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے گرمی کی شدت کو کم کر دیا، بوندا باندی سےموسم خوشگوار ہوا تو شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔

    لاہور میں بادل برسے تو گرمی کا زور ٹوٹ گیا، گوجرانوالہ، سرگودھا ،مالاکنڈ ،ہزارہ، قلات اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بارش نے موسم سہانا کردیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ، اسلام آباد ،لاہور، سرگودھا، ڈی جی خان اورشمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں بتیس اور سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ، ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں ہلکی بارش ، بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود

    کراچی میں ہلکی بارش ، بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود

    کراچی : رات گئے ہلکی بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع آبر الود ہے جبکہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
    ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، گجرانوالہ، پشاور، مالاکنڈ، حیدرآباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب میں گجرانوالہ،لاہور، سرگودھا ڈویژن، خیبر پختونخواہ میں مالاکنڈ، کوہاٹ، پشاور، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد کراچی ، حیدرآباد، سکھراور میر پور خاص میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ۔

  • کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

    کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

    کراچی: کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

     شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوٕں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے، اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اس دوران حیدر آباد اور میرپورخاص ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوگی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی علاقوں، سندھ اور بلوچستان کے بعض حصوں میں بارش ہوئی۔