Tag: ہماچل پردیش

  • ہماچل پریش میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ، 11 ماہ کی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی

    ہماچل پریش میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ، 11 ماہ کی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی

    بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں تباہ کن بارشیں، لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے درجوں لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔

    ہماچل پردیش میں طوفانی بارشوں کے دوران بادلوں کے پھٹنے کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک تقریباً 78 افراد ہلاک ہوچکے ہیں مگر ایک 11 ماہ کی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نکیتا نامی 11 ماہ کی بچی منڈی ضلع میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بچ گئی لیکن اس کا پورا خاندان ہلاک ہوگیا۔

    بارش سے متعلق ان واقعات نے پہاڑی ریاست ہماچل پردیش میں تباہی مچا دی ہے، اس سے منڈی ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

    30 جون کو دوپہر 1 بجے نکیتا کی ماں رادھا دیوی، والد رمیش کمار اور دادی پونم دیوی بارش کا پانی اپنے گھر سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک ان کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی اور وہ سیلابی پانی میں بہہ گئے۔

    گھر کے اندر 11 ماہ کی نکیتا مٹی کے تودے سے غافل سورہی تھی جو اس کے خاندان کو اپنے ساتھ لے گیا تھا، رات2 بجے کے قریب پڑوسیوں نے بچی کی آواز سنی اور اس تباہ ہونے والے گھر کی طرف آئے۔

    ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب انھوں نے وہاں 11 ماہ کی نکیتا کو دیکھا جو وہاں اکیلی موجود تھی اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

    حکام کے مطابق بچی کا باپ رمیش بعد میں ملبے تلے دبے ہوا ملا تاہم اس کی والدہ اور دادی کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/himachal-weather-cloudbursts-floods-hit-several-districts/

  • بھارت میں 25 روپے ٹوائلٹ ٹیکس پر ہنگامہ مچ گیا

    بھارت میں 25 روپے ٹوائلٹ ٹیکس پر ہنگامہ مچ گیا

    نئی دہلی: بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں 25 روپے ٹوائلٹ ٹیکس عائد کیے جانے پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے جمعہ کے دن ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی کہ ریاست میں 25 روپے ٹوائلٹ ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی کہ فی فیملی 100 روپے واٹر کنکشن کے چارجز عائد کیے جا رہے ہیں اور یہ لازمی بھی نہیں ہیں، جب کہ ٹوائلٹ ٹیکس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ریاست میں یہ افواہ پھیل گئی ہے کہ حکومت شہری علاقوں میں رہنے والوں کے مکانوں پر 25 روپے ٹوائلٹ ٹیکس عائد کر رہی ہے۔ حکومت نے جمعرات کے دن اعلامیہ جاری کیا تھا کہ شہریوں سے واٹر اور سیوریج بل وصول کیا جائے گا، 100 روپے کے واٹر چارجز میں 25 فی صد ٹوائلٹ ٹیکس ہوگا۔

    ڈپٹی اسپیکر مہاراشٹر سمیت 7 ارکان اسمبلی نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی (ویڈیو)

    اس اقدام پر بی جے پی نے شدید تنقید کی، اور مرکزی وزرا نے ریاست کی کانگریس حکومت کو نشانہ بنایا۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 100 روپے کے چارجز لازمی نہیں ہیں، بڑے ہوٹلوں کو اس کے دائرہ میں لایا گیا ہے۔

  • پیراگلائیڈنگ کے دوران خاتون موت کے منہ میں چلی گئیں

    پیراگلائیڈنگ کے دوران خاتون موت کے منہ میں چلی گئیں

    ہماچل پردیش: بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں پیراگلائیڈنگ کے دوران سیفٹی بیلٹ ٹوٹنے سے خاتون موت کے منہ میں چلی گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہما چل پردیش کے ضلع کولو میں پیراگلائیڈنگ کے دوران 26 سالہ نویا سیفٹی سیٹ بیلٹ ٹوٹنے سے گر کر ہلاک ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نویا اپنے شوہر سائی موہن کے ساتھ ہماچل پردیش میں تفریح کے لئے گئی  تھی، ناویا کا پیراگلائیڈنگ کے دوران سیفٹی بیلٹ کھل گیا اور وہ آسمان کے کافی اونچائی سے ایک گھر کی چھت پر گر گئی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔

    رپورٹس کے مطابق نویا کا تعلق تلنگانہ سے ہے جبکہ حادثہ کولو میں پیش آیا جس کے بعد یہاں پیراگلائیڈنگ روک دی گئی ہے، پولیس نے پیرا گلائیڈر مالک کے خلاف غفلت کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ آفیسر نے بتایا کہ پیرا گلائیڈر نے جہاں سے ٹیک آف کیا وہ پیرا گلائیڈر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہے اور پیرا گلائیڈنگ پائلٹ کے پاس لائسنس بھی تھا۔

  • ہماچل پردیش میں متعدد زیر تعمیر عمارتیں گر گئیں

    ہماچل پردیش میں متعدد زیر تعمیر عمارتیں گر گئیں

    بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے کولو ضلع میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کم از کم 10 زیر تعمیر تجارتی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع کے اینی بازار علاقے میں بس اسٹینڈ کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں ضلعی انتظامیہ نے ان عمارتوں کو "غیر محفوظ” قرار دے کر خالی کرایا تھا۔

    بھارت میں زیر تعمیر پل گرنے سے تباہی مچ گئی

    بھارت کی ارضیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہماچل پردیش میں خاص طور پر شملہ، دھرم شالہ اور منالی جیسے سیاحتی مقامات پر بڑے پیمانے پر جاری تعمیرات سے ڈھلوانوں کا توازن بگڑ گیا ہے۔

  • ہماچل پردیش میں تیز بارش، 71 ہلاک، دل دہلا دینے والی ویڈیوز

    ہماچل پردیش میں تیز بارش، 71 ہلاک، دل دہلا دینے والی ویڈیوز

    شملہ: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی مچ گئی ہے، ہلاکتوں کی تعداد اکھتر ہو گئی جب کہ 13 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

    ریاست میں انفرا اسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، وزیرِ اعلیٰ ہماچل پردیش کا کہنا ہے کہ تعمیر نو میں ایک سال لگے گا۔

    سوشل میڈیا پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش میں شدید بارش کے بعد ریاست میں مٹی کے تودے گرنے سے پیر کے دن تک کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے، شملہ میں مندر منہدم ہو گیا۔

    ریاست کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ بادل پھٹنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

  • ہماچل پردیش میں سیلاب سے شدید تباہی، متعدد دکانیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

    ہماچل پردیش میں سیلاب سے شدید تباہی، متعدد دکانیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

    نئی دہلی: بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ایک ضلعے میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، متعدد دکانیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے ضلع کلو میں علیٰ الصبح 3 بجے کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارشیں ہوئیں جس سے ضلع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

    ہماچل کے علاقے انی میں سیلاب میں متعدد دکانیں بہہ گئیں، بے شمار گھروں میں پانی داخل ہوگیا جس سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر سیلاب کی بے شمار تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو میں ایک دکان کو اچانک منہدم ہو کر سیلابی ریلے میں بہتا دیکھا جاسکتا ہے۔

    ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب سے ایک مکان منہدم ہوا جس کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین کی موت ہوگئی۔

    اتھارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ پانڈوہ، منڈی کے قریب 7 میل کی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی، جس سے نیشنل ہائی وے 21 پر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی، ضلع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • بھارت: لینڈ سلائیڈنگ کی خوفناک وائرل ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے

    بھارت: لینڈ سلائیڈنگ کی خوفناک وائرل ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے

    بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں 25 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 9 سیاح ہلاک ہوگئے تھے، حال ہی میں حادثے کی سامنے آنے والی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کنور کے بٹسیری میں گزشتہ 25 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پہاڑوں سے گرنے والے پتھروں سے 9 سیاح ہلاک ہوئے تھے جبکہ کچھ سیاح زخمی بھی ہوئے جن میں نوین اور شیرل اوبرائے شامل ہیں۔

    حادثے کے دوران وہ دونوں گاڑی سے نیچے گر پڑے جس کی وجہ سے ان کی جانیں بچ گئیں۔ زندہ بچنے کے بعد نوین نے اپنے موبائل فون میں اس حادثے کے منظر کو ریکارڈ کر لیا جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔

    ویڈیو میں دونوں زخمی سیاح واقعے سے متعلق اور وہاں کی صورتحال کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں سیاح محفوظ ہیں اور علاج کے بعد دونوں کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔

    انتظامی افسران نے کنور آنے والے مقامی لوگوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خطرناک مقامات اور ندیوں سے فاصلہ رکھیں۔

  • وہ دہشت ناک لمحے جب سڑک پر چیتا سیاحوں سے ایک قدم کے فاصلے پر آیا (دل دہلا دینے والی ویڈیوز)

    وہ دہشت ناک لمحے جب سڑک پر چیتا سیاحوں سے ایک قدم کے فاصلے پر آیا (دل دہلا دینے والی ویڈیوز)

    ہماچل پردیش: بھارت کے ایک ضلع کُلو میں چیتے اور سیاحوں کا کھلی سڑک پر خطرناک آمنا سامنا ہوا، ان دہشت ناک لمحوں میں بھی لوگ منظر کی ویڈیو بناتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کُلو کی وادی ٹیرتھن میں ایک ایسا منظر لوگوں نے موبائل کیمروں میں قید کیا جسے دیکھ کر سوشل میڈیا پر لوگوں کے دل دہل گئے۔

    ٹیرتھن کے مشہور ہل اسٹیشن پر سیاح گاڑیوں میں سڑک پر جا رہے تھے کہ ان کے سامنے ایک چیتا آ گیا، جو سڑک پر مزے سے چہل قدمی کر رہا تھا، سیاح اسے دیکھ کر گاڑیوں سے اتر گئے۔

    خیال رہے کہ چیتے کو نہایت خطرناک اور پھرتیلا جانور سمجھا جاتا ہے، تاہم اس واقعے کی ویڈیوز نے دیکھنے والوں کو نہ صرف دہشت زدہ کیا بلکہ حیران بھی کیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کرنے لگی تو لوگ حیران رہ گئے، ویڈیو میں ایک چیتے کو دیکھا گیا جو ایک سیاح کی طرف بڑھ رہا ہے، اور پھر اس نے اچھل کر سیاح کے کندھوں پر اپنے اگلے پیر رکھ دیے، مذکورہ سیاح چیتے کو سڑک پر دیکھ کر گاڑی روک کر نیچے اترا تھا۔

    سیاح نے ڈرتے ڈرتے چیتے کو سہلایا، کیوں کہ وہ جانتا تھا کہ چیتے نے اگر جارحانہ رویہ اپنایا تو اسے کوئی نہیں بچا سکے گا۔ اس کے گرد دیگر سیاح اس منظر کو دیکھ کر ویڈیو بنانے لگے اور پھر یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئے۔

    ایک آئی اے ایس افسر سنجیو گپتا نے بھی اسی موقع کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ چیتا ایک اور سیاح کے ساتھ کھیلتا نظر آ رہا تھا، چیتے نے سیاح کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا اور سیاح اپنا ہاتھ اس سے چھڑا رہا تھا۔

    سنجیو گپتا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ دراصل چیتا بھوکا تھا اور لوگوں سے گوشت کا ٹکڑا مانگ رہا تھا لیکن اس کی بجائے لوگ اس کے ساتھ کھیل رہے تھے اور تصویریں لے رہے تھے۔

  • بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 25 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 25 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے، بس بنجار سے گداگوشانی کی طرف جارہی تھی۔

    مسافر بس میں 50 افراد سوار تھے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شالنی اگنی ہوتری نے اندوہناک حادثے کے نتیجے میں 25 افراد کی ہلاکت اور 35 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بس حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    نریندری مودی کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ہماچل پردیش کی حکومت اس معاملے پر مکمل تعاون کررہی ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں جاگری، 55 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھارتی ریاست تلنگانا میں ہندو یاتریوں کو لے جانے والی بس موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ بھارت میں خستہ حال سڑکوں، ٹوٹی پھوٹی گاڑیوں اور ڈرائیونگ کے دوران غفلت برتنے کی وجہ سے ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

  • منالی میں اسرائیلی سیاح سے اجتماعی زیادتی،دو ملزمان گرفتار

    منالی میں اسرائیلی سیاح سے اجتماعی زیادتی،دو ملزمان گرفتار

    ہما چل پردیش: بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں سیاحت کے لیے آنے والی اسرائیلی خاتون کے ساتھ مبینہ طور اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کےمطابق اتوار کے روز بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں سیاحت کے لیے آنے والی ایک اسرائیلی خاتون کو مبینہ طور پر چلتی گاڑی میں ریپ کرنے والے دو ملزمان کو پیر کی شام گرفتار کرلیاگیا.

    پولیس حکام کے مطابق پچیس سالہ اسرائیلی سیاح خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی ہے، ایس پی پدم چند کا کہنا ہے کہ ہم جلد ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیں گے.

    پچیس سالہ سیاح منالی سے ایک قریبی قصبے کیلونگ جانا چاہتی تھیں اور غلطی سے مذکورہ کار کو ٹیکسی سمجھ کر اس میں سوار ہوگئیں،کار میں چھ افراد سوار تھے،جن میں سے دو نے اس خاتون سے جنسی زیادتی کی تھی.

    *ہماچل پردیش،منالی میں اسرائیلی سیاح سے اجتماعی زیادتی

    منالی بھارت کا مشہور تفریحی مقام ہے جو مقامی سیاحوں اور غیرملکیوں دونوں میں بہت مقبول ہے تاہم یہاں سیاحوں کی سکیورٹی پر بھی ماضی میں سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں.

    یاد رہے کہ منالی میں 2013 میں ایک امریکی خاتون سیاح کے ریپ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا،اس معاملے میں ایک مقامی عدالت نے نیپال کے تین باشندوں کو 20-20 سال قید کی سزا سنائی تھی.

    *نئی دہلی : دو روز میں دو لڑکیوں کا گینگ ریپ

    بھارت کے دارالحکومت دہلی میں سنہ 2012 میں ایک طالبہ کے چلتی بس میں ریپ کے بعد ملک بھر میں ریپ کے قوانین سخت کرنے کے بارے میں آواز اُٹھائی گئی تھی،تاہم اس کے باوجود ملک بھر میں خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں.

    واضح رہے کہ اسرائیلی سیاح کو اتوار کےروز منالی میں چلتی گاڑی کے اندر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا.