Tag: ہمایوں سعید

  • دبئی میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

    دبئی میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

    فلم لوو گرو کی مرکزی کاسٹ اور پاکستان کے ستارے ہمایوں سعید اور اداکارہ ماہرہ خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں سفیر پاکستان فیصل نیازترمذی نےدبئی میں پاکستانی فلمی ستاروں کے اعزازمیں تقریب منعقد کی، پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے قونصل جنرل حسین محمد اور پاکستانی سفارتی مشن کے ارکان کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔

    سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو پاکستانی فلم انڈسٹری میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں اعزازی شیلڈز پیش کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    فیصل ترمزی نے اس موقعے پر کہا کہ پاکستان کے بارے میں عالمی تاثر تشکیل دینے میں فلمی صنعت اہم کردارادا کرسکتی ہے، تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    تقریب میں صرف’’ لوگرو فلم ‘‘کی کاسٹ کو مدعو کیا گیا تھا، دبئی میں پاکستان ایمبسی پاکستانی فلموں کو پروموٹ کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

    واضح رہے کہ ’’فلم لووگرو‘‘ اے آروائی فلمز کی پیشکش ہے، اور یہ فلم عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • ہمایوں سعید کی فلم ’لو گُرو‘ کے پرموشن کے دوران مداحوں سے دلچسپ گفتگو

    ہمایوں سعید کی فلم ’لو گُرو‘ کے پرموشن کے دوران مداحوں سے دلچسپ گفتگو

    پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی نئی آنے والی فلم لو گرو کے بجٹ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    اے آر وائی فلمز کی پیشکش لو گرو کو سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کے بینر تلے اس عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا، فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون اور پنجابی تڑکے والی مزاح بھی دیکھنے اور سننے کو ملے گی۔

    اس فلم میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک دہائی کے بعد ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں، فلم میں ہمایوں سعید ایک دل پھینک عاشق کے کردار میں نظر آئے گے جو بعد میں ماہرہ خان کے والد (جاوید شیخ) کی طرف سے ایک ذمہ داری ملنے کے بعد سچی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

    فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے، جہاں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت اور بولڈ کردار کے طور پر پیش کیا گیا ہے، اس فلم کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے، ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جبکہ ہمایوں سعید سمیت دیگر پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/mahira-khan-and-humayun-film-love-guru-times-square/

    اداکار ہمایوں سعید اس وقت ماہرہ خان کے ساتھ امریکا میں فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے فلم کے بجٹ سے متعلق سوالوں کا جواب دیا ہے۔

    اداکار و پروڈیوسر نے کہا کہ بجٹ اتنا بڑا نہیں، ہم نے اس فلم پر 28 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، یہ ایک پاکستانی فلم ہے، اس لیے یہ رقم بالی ووڈ کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں، آپ جو ہمارے ڈرامے دیکھتے ہیں، ان کا بجٹ بھی بہت محدود ہوتا ہے۔

    ہمایوں سعید نے کہا کہ بجٹ کی بات نہ کریں بس مجھے یہ بتائیں کہ فلم کی کوالٹی کیسی ہے؟ فلم کو دیکھ کر لگنا چاہیے کہ یہ 100 کروڑ کی ہے، چاہے بجٹ 30 کروڑ ہی کیوں نہ ہو!

    مداحوں نے ہمایوں سعید کی اس بات کو سراہا اور کہا کہ اگرچہ پاکستانی ڈراموں کا بجٹ محدود ہے لیکن پھر بھی یہ دنیا میں بہترین ہیں۔

    ہمایوں سعید نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے ایک بڑے مسئلے کم سینما اسکرینز  پر بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ ہمیں زیادہ اسکرینز کی ضرورت ہے تاکہ بزنس اچھا ہو سکے۔

    اداکار نے کہا کہ جو فلمیں کامیاب ہوئیں جیسے مولاجٹ، جوانی پھر نہیں آنی 2، قائداعظم زندہ باد، پنجاب نہیں جاؤں گی، لندن نہیں جاؤں گا وہ صرف 100 سے 120 اسکرینز پر ریلیز ہوئیں، ذرا تصور کریں کہ اگر ہمارے پاس 500 یا 1000 اسکرینز ہوں، تو کیا ہو۔

    https://urdu.arynews.tv/aa-tenu-love-guru-humayun-saeed-mahira-khan-ary-films/

  • ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئی

    ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئی

    اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم ’لو گرو‘ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر بل بورڈز کی زینت بن گئی۔

    اے آر وائی فلمز کی پیشکش لو گرو کو سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کے بینر تلے اس عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا، فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون اور پنجابی تڑکے والی مزاح بھی دیکھنے اور سننے کو ملے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

    اس فلم میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک دہائی کے بعد ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں اسی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں پاکستان کے دونوں اداکار امریکا میں موجود ہیں۔

     دونوں کو فلم کی تشہیر کے سلسلے میں امریکا کے مختلف شہروں میں دیکھا گیا جبکہ وہ فلم کی عالمی پروموشن کے دوران ہیوسٹن، ڈیلاس، نیویارک کے علاوہ لندن میں بھی پروموشن کرتے نظر آئیں گے۔

    تاہم اب ہمایوں سعید نے امریکا میں فلم کی تشہیر کے دوران کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں نیو یارک کی مقبول ترین سڑک ٹائمز اسکوائر پر دیکھا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/aa-tenu-love-guru-humayun-saeed-mahira-khan-ary-films/

    ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈز پر فلم کی تشہیر کے لیے پاکستانی فلم لو گرو کا ٹریلر بھی دیکھا گیا اس دوران فلم کے مرکزی کردار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان بھی موجود تھے۔

    اس کے علاوہ ہمایوں سعید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن بھی لکھا ہے، اداکار نے لکھا کہ ‘ہم سے ملنے کے لیے آنے والے اور نیویارک کا شکریہ’۔

    واضح رہے کہ ٹائمز اسکوائر دنیا بھر کے سیاحوں میں شہرت رکھتا ہے اور وہاں یومیہ ہزاروں غیر ملکی لوگ آتے ہیں، ٹائمز اسکوائر پر بھی دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج خلیفہ‘ کی طرح لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز چلائی اور دکھائی جاتی ہیں

  • ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید کی نئی فلم لوو گرو سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے منگل کو لندن میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گذشتہ مہینے سے ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں، یہ ہماری نئی آنے والی فلم ’لوو گرو‘ ہے جسے اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق فلم میں ماہر خان کے علاوہ  ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ بھی جلوہ گر ہوں گے، فلم کی ہیروئن ماہرہ خان ہوں گی جن کے مقابلے میں ہمایوں سعید ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔

     ماہرہ خان نے لندن میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی پذیرائی پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا، یاد رہے کہ پاکستان کی فلمی صنعت گزشتہ دہائی میں کئی فلموں کی ریلیز کے سبب بحالی کی جانب گامزن ہے۔

  • بشریٰ انصاری نے ہمایوں سعید کو ’آپا‘ کہنے سے منع کردیا

    بشریٰ انصاری نے ہمایوں سعید کو ’آپا‘ کہنے سے منع کردیا

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے آپا کہنے پر ہمایوں سعید کو کرارا  جواب دے دیا۔

    گزشتہ روز ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ تمام فنکار میری عزت کرتے ہیں اور اکثر شوٹنگز کے دوران بات چیت میں مجھے آپا کہتے ہیں جس کا مجھے برا نہیں لگتا ۔

    لیکن ایک بات ہے جو ناگوار گزرتی ہے وہ یہ کہ آپا وہ کہے جو مجھ سے چھوٹا ہو، میرا عمر یا مجھ سے بڑا مجھے آپا کہہ کر مخاطب کرے گا تو لازمی برا لگے گا۔

    اس حوالے سے انہوں نے اداکار ہمایوں سعید کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے گزشتہ دنوں ہمایوں سعید کو بھی کہہ دیا تھا کہ تم مجھے آپا مت کہا کرو کیونکہ تم سے عمر میں چھوٹے میرے شوہر ہیں۔

    آج کل ڈراموں میں زیادہ نظر نہ آنے کے سوال پر بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ مجھے ڈراموں کی ایسی کہانیاں یا کردار نہیں نہیں مل رہے جو میں خوشی خوشی کرسکوں۔

    بشریٰ آپا کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے آج کے دور میں بھی اڈاری، سیتا باگڑی اور رفعت آپا جیسے اسکرپٹ کا انتظار ہے۔

    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم آج کل ایک دوسرے پر بہت طنز بہت کرتے ہیں جوکہ ایک غلط عمل ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہر انسان ایسا نہیں ہوتا اس کے حالات اور ماحول اس کو ایسابنا دیتے ہیں لین اس عادت پر قابو پاکر ختم کیا جاسکتا ہے۔

  • ’ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں‘

    ’ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں‘

    پاکستان کی ٹی وی اداکارہ و ہوسٹ متھیرا نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں، وہ بہت معصوم ہیں۔

    متھیرا نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، اس ویڈیو میں انہیں پاکستان کے اداکار ہمایوں سعید کی تعریف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    پوڈ کاسٹ ہوسٹ نے متھیرا سے سوال کیا ہے انہیں پاکستان کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے یا انہیں کونسا اداکار اچھا لگتا ہے، جس پر ماڈل نے پاکستان کے اداکار ہمایوں سعید کا نام لیا۔

    متھیرا کی جانب سے ہمایوں سعید کا نام لیے جانے کے بعد میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آخر ہمایوں سعید میں ایسا کیا ہے کہ تمام لڑکیاں انہیں پسند کرتی ہیں؟

    متھیرا نے کہا کہ ہمایوں سعید کی معصومیت کی وجہ سے اداکارائیں انہیں بہت پسند کرتی ہیں، وہ پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں، وہ نہ صرف رومانوی شخصیت کے مالک ہیں بلکہ ان کی آنکھیں اور ان کا انداز بھی اچھا ہے۔

  • اب تک اولاد نہ ہونے کے سوال پر ہمایوں سعید نے کیا کہا؟

    اب تک اولاد نہ ہونے کے سوال پر ہمایوں سعید نے کیا کہا؟

    پاکستان کے معروف فلمسٹار ہمایوں سعید نے پہلی بار اپنی اہلیہ ٹی وی پروڈیوسر ثمینہ سے اولاد نہ ہونے پر خاموشی توڑ دی۔

    پاکستان کے معروف فلمسٹار ہمایوں سعید نے ایک انٹرویو میں زندگی کے مختلف شعبوں پر بات کی ہے ساتھ ہی انٹرویو میں پہلی بار اپنے ہاں اولاد نہ ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا۔

    پاکستان کے اداکار نے مختصر جواب دیا اور کہا کہ ’’ کچھ مسئلہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ہماری ادالاد نہیں ہے، اور اس میں اللہ کی بھی مرضی ہے، ہم سارے بچوں کو پیار کرتے ہیں‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    ایک اور سوال کے جواب میں پاکستان کے معروف فلمسٹار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ اُنہیں انگریز لڑکیوں کے بجائے پاکستانی لڑکیاں پسند ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکار ہمایوں سعید کی 90 کی دہائی میں پروڈیوسر، ثمینہ ہمایوں کے ساتھ شادی ہوئی تھی تاہم 25 سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد اس جوڑی کے ہاں اولاد نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ہمایوں سعید متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’دانش‘ کا کردار نبھایا تھا، دیگر کاسٹ میں عدنان صدیقی، عائزہ خان، حرا مانی ودیگر شامل تھے۔

  • بریانی کھانی ہے : ہمایوں سعید نے ثروت گیلانی کو کیا کہا؟

    بریانی کھانی ہے : ہمایوں سعید نے ثروت گیلانی کو کیا کہا؟

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے بتایا کہ ایک بار شوٹنگ کے دوران اداکار ہمایوں سعید نے کھانے پر ٹوکا۔

    مقامی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بحیثیت مہمان گفتگو کرتے ہوئے ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ میں اور ہمایوں سعید ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے کہ کھانے کا ٹائم ہوگیا تو ہمایوں نے پوچھا کہ آپ کھانے میں کیا پسند کریں گی؟

    جس کے جواب میں میں نے کہا کہ بریانی منگوالیں، جب ایک دو دن گزر گئے تو ہمایوں نے ازراہ مذاق کہا کہ اب ثروت سے کوئی نہ پوچھے یہ سستے کھانے کھاتی ہے یہ ہم کو بھی ایسا ہی سمجھتی ہے اور اس کی پہنچ بھی یہیں تک ہے۔

    ثروت گیلانی نے بتایا کہ جب میں کہیں بیرون ملک ہوتی ہوں تو کھانے کیلئے پاکستانی یا انڈین ریسٹورنٹس ڈھونڈتی ہوں کیونکہ جو ذائقہ اور لذت ہمارے کھانوں میں ہے وہ کہیں نہیں۔

  • کچھ لوگوں کے دس ملین فالوورز ہیں لیکن جب۔۔۔۔۔۔۔۔ہمایوں سعید نے کیا کہا؟

    کچھ لوگوں کے دس ملین فالوورز ہیں لیکن جب۔۔۔۔۔۔۔۔ہمایوں سعید نے کیا کہا؟

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے پاکستانی فلمیں دیکھنے کے لیے سنیما میں لوگوں کی کم تعداد آنے سے متعلق لب کشائی کردی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں اداکار ہمایوں سعید نے شرکت کی اور شوبز انڈسٹری، نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

    ہمایوں سعید نے کہا کہ کچھ لوگوں کے دس ملین فالوورز ہیں لیکن جب فلم لگتی ہے تو ایک لاکھ لوگ بھی دیکھنے نہیں آتے ایسا کیوں ہے یا تو وہ فالوورز جعلی ہیں، یا پھر وہ اس طرح کے مداح نہیں ہیں، سوشل میڈیا کے مداح اور حقیقی مداح میں فرق ہے، مداح وہ ہوتے ہیں جو پیسے خرچ کرکے فلم دیکھنے جاتے ہیں۔

    اداکار نے کہا کہ وہ مداح سوشل میڈیا پر پیغام نہیں بھیجتے وہ ٹکٹ لے کر سنیما میں فلم دیکھنے کے لیے جاتے ہیں۔

     علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ سال 1996 میں میرا پہلا ڈرامہ پی ٹی وی سے نشر ہوا جس روز وہ ڈرامہ آن ایئر ہونا تھا اس رات میں نے گھر کا ٹی وی بند کردیا کہ کوئی دیکھ نہ لے۔

    ہمایوں سعید نے بتایا کہ میرے والد کافی حد تک مذہبی خیالات کے حامل تھے دوسرے روز ان کو مسجد میں کسی نے بتایا کہ ہم نے رات آپ کے بیٹے کو ٹی وی ڈرامے میں دیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ جب والد صاحب نے محسوس کیا کہ لوگ میرے ٹی وی پر کام کرنے کو برا یا تنقید نہیں کررہے تو پھر انہوں نے زیادہ سوال جواب نہیں کیے، ان کی ڈانٹ ڈپٹ کا یہ مقصد تھا کہ میں کہیں اس اداکاری کے چکر میں پڑ کر اپنی نوکری سے ہاتھ نہ دھو بیٹھوں۔

  • گولڈن گلوبز ایوارڈ جیتنے پر ہمایوں سعید کی الزبتھ کو مبارکباد

    گولڈن گلوبز ایوارڈ جیتنے پر ہمایوں سعید کی الزبتھ کو مبارکباد

    پاکستانی اسٹار ہمایوں سعید نے اپنی دی کراؤن کی ساتھی اداکارہ الزبتھ ڈیبیکی کو گولڈن گلوبز ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

    سات جنوری 2024 امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلی ہلٹن ہوٹل میں منعقدہ 81 ویں سالانہ گولڈن گلوب ایوارڈز کے موقع پر آسٹریلین اداکارہ الزبتھ ڈیبیکی کو ٹیلی ویژن پر معاون کردار میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    دی کراون کی بہترین اداکارہ الزبتھ کو گولڈن گلوبز میں بہترین معاون اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے پر پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے مبارکباد پیش کی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری  پرپاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے دی کراون کی ساتھی اداکارہ الزبتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ پر الزبتھ ایوارڈ کی حق دار تھیں، آپ کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوئی، بہت بہت مبارک ہو۔

    دی کرائون کے ایک سیزن میں ہمایوں سعید نے ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کیا تھا، ہمایوں سعید وہ پہلے پاکستانی اداکار ہیں جو نیٹ فلیکس کی کسی بھی سیریز میں کام کیا ہے۔

    خیال رہے کہ شاہی خاندان پر بنے ڈرامہ میں ایک طرف شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کو موضوع بنایا گیا ہے، ڈاکٹر حسنات خان کو شہزادی ڈیانا کی حقیقی محبت قرار دیا جاتا ہے، جنہیں وہ مسٹر ونڈرفل کے نام سے پکارتی تھیں، ڈاکٹر حسنات نے ڈیانا کی آخری رسومات میں بھی شرکت کی تھی۔