Tag: ہمایوں اختر

  • اسٹیٹ بینک جلد شرح سود میں کمی کرے گا: ہمایوں اختر

    اسٹیٹ بینک جلد شرح سود میں کمی کرے گا: ہمایوں اختر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان جلد شرح سود میں کمی کرے گا، ہم نے معاشی اصلاحات لائیں اور اسٹرکچرل صورت حال بہتر کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام وژن فار پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورت حال گزشتہ 10 سال میں خراب رہی، ہم نے پیسوں کی بھرمار کر کے معیشت کا نہیں سوچا، لیکن اب ہم نے معاشی ریفارمز کیے اور اسٹرکچرل صورت حال بہتر کی ہے، 2013 میں مالی خسارہ سب سے زیادہ 8 فی صد تھا، جب کہ 2018 میں ہم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم کر دیا۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے اسٹرکچرل تبدیلی کی، جس سے ہمارے ایکسچینج ریٹ میں استحکام آیا، گزشتہ 20 سال میں کبھی تنظیمی اصلاحات نہیں ہوئیں، 2016 میں 18 ارب اور 2018 میں 9 ارب ڈالر زر مبادلہ کے ذخائر تھے، ہمیں بتایا جائے کہ یہ کیسے ہوا، 2 سال میں زرمبادلہ کے ذخائر کیسے کم ہو گئے، ہم سکوک اور یورو بانڈز کے قرضے اتار رہے ہیں، روپے کی قدر گرنے سے حکومت پر اضافی قرضوں کا بوجھ پڑا، ہم گزشتہ حکومت کے قرضوں کا بوجھ اتار رہے ہیں۔

    ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں کے 2 ہزار ارب روپے کے کمرشل قرضے اتارے جا رہے ہیں، ن لیگ دور میں ڈسکوز میں کوئی اصلاحات نہیں کی گئیں، گردشی قرضہ 800 ارب سے بڑھ کر 1150 ارب روپے ہو گیا۔

    بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نچلے طبقے کے لیے بجلی کی سبسڈی میں 54 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

  • نواز شریف لندن چلے جائیں گے، پی ٹی آئی رہنما کا بڑا انکشاف

    نواز شریف لندن چلے جائیں گے، پی ٹی آئی رہنما کا بڑا انکشاف

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر نے بڑا انکشاف کیانوازشریف لندن چلےجائیں گے اور ان کے جانے کے بعد اپوزیشن کی احتجاج کی کال ختم ہوجائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلےمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا پی پی دور میں ڈالر 85پر گیا،اسحاق ڈار کو 105 کا فیگر بہت پسند تھا، اسحاق ڈار دور سے روپے کی قدر گرتی ہی جارہی ہے ، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد آج بھی وہی ہورہاہےجوماضی میں ہوتارہا۔

    ہمایوں اختر کا کہنا تھا ہماری کوشش ہوگی اس آئی ایم ایف پروگرام کے بعد نتیجہ خیزاقدامات کریں، آئی ایم ایف پروگرام کی تفصیلات جلد سامنے آجائیں گی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا آئی ایم ایف معاشی صورتحال جوخود خراب کی اسے ٹھیک کرنے آتاہے، آئی ایم ایف کو زبردستی نہیں لایاجاسکتا اس کی وجہ ہوتی ہے، میں نے بھی مشورہ دیا تھا ،آئی ایم ایف جانےکےسواکوئی چارہ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا میراخیال ہے بجٹ سے پہلے چین سے بھی مدد لینا پڑے گی ، آئی ایم ایف پروگرام کی بدولت دفاعی بجٹ میں کمی کابھی ادراک ہے ، روپےکی قدرمیں کمی پرحقیقی مؤثر شرح مبادلہ کافیکٹر مد نظر رکھاجائے گا۔

    پروگرام کے دوران ہمایوں اختر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا میرے خیال میں نوازشریف لندن چلے جائیں اور احتجاج کی کال واپس ہوجائے گی۔

    میزبان ارشد شریف کے سوال پر دوبارہ کہا آپ دیکھیں گے چلے جائیں گے، سپریم کورٹ گئے ہیں اجازت لینے، جس پر خرم دستگیر نے کہا سارے معاملات عدلیہ کے پاس ہیں۔

  • الیکشن والے دن ووٹوں کی خرید و فروخت ہوئی، ہمایوں اختر

    الیکشن والے دن ووٹوں کی خرید و فروخت ہوئی، ہمایوں اختر

    لاہور: این اے 131 میں ضمنی انتخابات میں خواجہ سعد رفیق کے مدِ مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ الیکشن والے دن ووٹوں کی خرید و فروخت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت ہونے کے باوجود سعد رفیق کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

    ہمایوں اختر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں کہا کہ سیاست میں کچھ بھی ہو سکتا ہے کل کے دشمن آج دوست بن سکتے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے فرق پڑا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میرے حلقے کی پارٹی قیادت 100 فی صد میرے ساتھ تھی، لاہور میں گراؤنڈ پر پی ٹی آئی کی تنظیم ن لیگ کی طرح منظم نہیں، مہنگائی کی وجہ سے ضمنی الیکشن میں شکست ہوئی۔

    ہمایوں اختر نے مزید کہا کہ روپے کی قدر کو معیشت کے ساتھ نہیں لے کر چلیں گے تو نقصان ہوگا، روپے کی قدر گرنے کے اثرات 5 ماہ بعد پتا چلتے ہیں جس سے مہنگائی ہوتی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ضمنی انتخابات 2018: نتائج مکمل، پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن چارچارنشستوں پرکامیاب


    ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت میں جو روپے کی قدر کم ہوئی اس کے اثرات اب آ رہے ہیں، معیشت سے متعلق فیصلے الیکشن کے بعد کرنے سے صورتِ حال مختلف ہو سکتی تھی۔

    خیال رہے کہ این اے 131 لاہور کے حلقے کا معرکہ مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق نے اپنے نام کیا، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے 60476 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدِ مقابل پی ٹی آئی کے ہمایوں اختر 50245 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔