Tag: ہمایوں اخترخان

  • بھارت کا خطے کا تھانے دار بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، ہمایوں اخترخان

    بھارت کا خطے کا تھانے دار بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، ہمایوں اخترخان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ملکی مفادات کے برعکس اپنے ذاتی ایجنڈے کے لیے افراتفری پھیلانے کی سازشوں سے گریز کرے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، بھارت کا خطے کا تھانے دار بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سابقہ حکمرانوں کی پیدا کردہ خرابیوں پر آنکھیں بند کرنے کی بجائے اصلاح کے لیے کام کیا ہے جس کی عالمی ادارے بھی معترف ہیں۔

    ہمایوں اخترخان نے کہا کہ حکومت کے بروقت اقدامات کی وجہ سے تجارتی خسارے میں کمی ، برآمدات میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اور انہوں نے امریکہ میں جس طرح پاکستان اور کشمیر کا موقف پیش کیا ہے دنیا کی توجہ ہماری جانب مبذول ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاک افواج نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا کارڈ استعمال کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے جس سے نریندر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

  • ن لیگ مڈٹرم انتخابات کے خواب دیکھنے کی بجائے لوٹ مار کا حساب دے، ہمایوں اخترخان

    ن لیگ مڈٹرم انتخابات کے خواب دیکھنے کی بجائے لوٹ مار کا حساب دے، ہمایوں اخترخان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ جوں جوں معیشت کی حالت سنبھلے گی اس کے ثمرات عوام تک منتقل کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ نہیں بلکہ سابقہ حکومت نے کشمیر کے مسئلے کو پس پشت ڈالا اور بیانات داغنے والے لیگی رہنما اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح دنیا بھر میں کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا ہے اس سے بھارت میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ چیلنجز اور مشکلات کے باوجود حکومت درست سمت میں گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی پیدا کی گئی خرابیاں چند ہفتوں یا مہینوں میں درست نہیں ہوسکتیں بلکہ ان کے لیے سالوں درکار ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ حکومت حقائق چھپانے کی بجائے کی بجائے عوام کو اصل صورت حال سے آگاہ رکھے ہوئے ہے اور مشکلات سے چھٹکارا پانے کے لیے بھی پیشرفت کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے اور یہ اپنی مدت پوری کرے گی، ن لیگ والے مڈٹرم انتخابات اور دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنے کی بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دے۔

  • سابقہ حکومتوں نے معیشت پر کوئی توجہ نہیں دی، ہمایوں اخترخان

    سابقہ حکومتوں نے معیشت پر کوئی توجہ نہیں دی، ہمایوں اخترخان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کی سیاست کی عمارت کرپشن کی بنیادوں پر کھڑی تھی جو زمین بوس ہو چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نڈر اور حوصلہ مند شخص ہیں اور ان کی یہ خصوصیات ان کی پوری ٹیم کے لیے تقویت کا باعث ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ، سڑکوں پر دھرنا دے یا ڈرائنگ میں بیٹھک لگائے انہیں عوام کی جانب سے کوئی پذیرائی نہیں ملے گی اور ناکامی ان کا مقدر ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر جس طرح پوری دنیا کو انگیج کیا ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور اسی وجہ سے بھارت میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بروقت اقدامات کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ عالمی دنیا میں اجاگر ہوا ہے جس سے امید کی کرن بھی پیدا ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے معیشت پر کوئی توجہ نہیں دی اور اس کے برعکس اپنی اور اپنے بچوں کی ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دی گئی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد معیشت کی ترقی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے اورآج ہماری معیشت کو سمت مل چکی ہے اور انشا اللہ وہ وقت آئے گا جب پاکستان کا شمار ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہوگا۔

  • کرپشن اورپاکستان کسی صورت اکٹھے نہیں چل سکتے، ہمایوں اخترخان

    کرپشن اورپاکستان کسی صورت اکٹھے نہیں چل سکتے، ہمایوں اخترخان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ ملک جس نہج پر پہنچ گیا ہے اس میں کرپشن اور پاکستان کسی صورت اکٹھے نہیں چل سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی حقیقی اور پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات کے ذریعے بلیک ہولز کو بند کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو مرضی کرلے احتساب کے عمل کو کسی صورت پس پشت ڈالا جائے گا اور نہ ہی احتساب کے اداروں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی۔

    ہمایوں اخترخان نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ٹیکس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا اور اسے متعلقہ ادارے ہی دیکھیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ سابقہ ادوار میں معیشت کو چلانے کے لیے کاسمیٹکس پالیسیوں کا نفاذ کیا گیا جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کی حقیقی اور پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات کی کڑوی گولی نگلی ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ اس مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

    ہمایوں اخترخان نے کہا کہ حیرت ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی اپنی فیکٹریاں اور کاروبار تو دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے جبکہ قومی ادارے سالانہ اربوں روپے خسارہ کرتے رہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت بہترین قومی مفاد میں نجکاری کے عمل میں بھی اصلاحات کررہی ہے تاکہ ان اداروں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتیں بے نقاب ہوچکی ہیں اور انہیں موجودہ حالات میں اپنی سیاسی بقاء کی فکر لاحق ہے۔

  • پاکستان تمام عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات میں برابری اور توازن رکھنا چاہتا ہے، ہمایوں اخترخان

    پاکستان تمام عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات میں برابری اور توازن رکھنا چاہتا ہے، ہمایوں اخترخان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان تمام عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات میں برابری اور توازن رکھنا چاہتا ہے اور قومی مفادات کو ہر صورت پیش نظر رکھا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جتنے بھی غیر ملکی دورے کئے ہیں ان میں تجارت کا فروغ موضوع بحث رہا ہے اور امریکا کے دورے میں بھی یقینی طو رپر اس پر بات ہو گی۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سب سے پہلے اپنی خارجہ پالیسی کی سمت کا تعین کیا ہے اورپاکستان نے اس میدان میں بھرپور کامیابی سمیٹی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مختلف ممالک سے تجارتی معاہدوں کے لئے بات چیت کر رہی ہے اور اس میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا ہر لحاظ سے غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے جس میں خطے کی صورت حال خصوصاً افغانستان کا معاملہ اہمیت کا حامل ہوگا۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دلیر لیڈر ہیں اور وہ امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات میں قوم کے مفاد کو کسی صورت پس پشت نہیں ڈالیں گے کیونکہ انہیں 22 کروڑ عوام کی حمایت حاصل ہے ۔