Tag: ہمایوں اختر خان

  • پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی محاذ پر بڑا دھچکا

    پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی محاذ پر بڑا دھچکا

    لاہور : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان باقاعدہ پاکستان استحام پارٹی میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی محاز پر بڑا دھچکہ لگا، لاہور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا آئی پی پی میں شامل ہوگئے۔

    اس موقع پر علیم خان نے ہمایوں اخترکوآئی پی پی میں شمولیت پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہمایوں اختر آئی پی پی کےپلیٹ فارم سے سیاست جاری رکھیں گے اور آئی پی پی کو مضبوط کریں گے۔

    جہانگیرترین نے ہمایوں اختر کے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوشی کا اظہارکیا۔

    اس سے قبل ذرائع نے بتایا مایوں اختر آج دوپہر تین بجے پریس کانفرنس میں جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کے ہمراہ آئی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین ، اسحق خاکوانی ،عون چوہدری نے دو روز قبل ہمایوں اختر سے انکی رہائشُ گاہ پر ملاقات کی تھی، جس میں آئی پی پی کی قیادت نے ہمایوں اختر کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

    ہمایوں اختر نو مئی کے واقعات کے بعد کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں جبکہ ماضی میں ہمایوں اختر ن لیگ ق لیگ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں.

  • حکومت اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، ہمایوں اختر خان

    حکومت اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، ہمایوں اختر خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ حکومت کسی مارچ اور دھرنے سے خوفزدہ ہے اور نہ احتساب کے جاری عمل میں کوئی رکاوٹ ڈالی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان نے کہا کہ ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کے لیے حکومت اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور یہی اپوزیشن کی بے چینی کی اصل وجہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہے اس لیے وہ مولانا فضل الرحمان کے پلیٹ فارم سے مدارس کے بچوں کے ذریعے حکومت پر دباﺅ ڈالنے کے حربے استعمال کر رہے ہیں۔

    ہمایوں اخترخان نے کہا کہ حکومت کسی مارچ اور دھرنے سے خوفزدہ ہے اور نہ احتساب کے جاری عمل میں کوئی رکاوٹ ڈالی جائے گی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ حکومت تمام طبقات کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے ، آئی سی یو میں پڑی معیشت کی سانسیں بحال ہو رہی ہے اور نجی شعبہ ترقی کی جانب گامزن ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو دستاویزی شکل دے رہی ہے اور چور راستے بند کر رہی ہے جس کا آنے والے سالوں میں تمام طبقات کو فائدہ ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان وژن رکھنے والے لیڈر ہیں، ہمایوں اختر خان

    وزیراعظم عمران خان وژن رکھنے والے لیڈر ہیں، ہمایوں اختر خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دن رات کی محنت سے نہ صرف پاکستان کو اندھیروں سے نکالا ہے بلکہ درست سمت میں بھی گامزن کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات کی نوعیت مختلف ہونے کی وجہ سے کبھی متحد نہیں ہو سکتیں اور ان کی فرینکونسی تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران اپنی طرف سے تو ملک کو اندھے کنویں میں دھکیل کرگئے تھے لیکن وزیراعظم عمران خان نے دن رات کی محنت سے نہ صرف پاکستان کو اندھیروں سے نکالا ہے بلکہ درست سمت میں بھی گامزن کیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ والے آگاہ ہیں کہ موجودہ حکومت اصلاحات کے ذریعے ملک کو جس جانب گامزن کر رہی ہے، آنے والے چند سالوں میں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا جس کی وجہ سے ان کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وژن رکھنے والے لیڈر ہیں اور ان کی قیادت میں بہتری کی جانب پیشرفت کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس سوائے اپنی کرپشن پر واویلا کرنے کے کوئی کام نہیں ہے، اس لیے کبھی آزادی مارچ، کبھی لاک ڈاﺅن اور کبھی مشاورت کے نام پر چھُپن چھپائی کھیل رہی ہیں۔

  • حکومت کی کامیابیوں کی وجہ سے ن لیگ اور پی پی کو اپنی بقاء کا چیلنج درپیش ہے، ہمایوں اختر خان

    حکومت کی کامیابیوں کی وجہ سے ن لیگ اور پی پی کو اپنی بقاء کا چیلنج درپیش ہے، ہمایوں اختر خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ عوام اپوزیشن کو اپنے مفادات کی آڑ میں ملک کو دوبارہ دلدل میں دھکیلنے کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کسی طرح کا مارچ اور دھرنا نہیں دیکھ رہا۔

    انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت کی کامیابیوں کی وجہ سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اپنی بقاء کا چیلنج درپیش ہے، عوام اپوزیشن کو اپنے مفادات کی آڑ میں ملک کو دوبارہ دلدل میں دھکیلنے کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔

    ہمایوں اخترخان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کشمیر کے معاملے پر مضبوط دلائل پیش کرکے دنیا کو اپنے ساتھ ملا رہی ہے اور آنے والے مہینوں میں اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے جبکہ اپوزیشن حکومت کے بغض میں ”میں نہ مانوں کی رٹ “ پر قائم ہے۔

    اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کشمیریوں‌ کے ساتھ کھڑے رہیں گے، عمران خان

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ دنیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو نا ہو لیکن پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، میں وعدہ کرتا ہوں کہ مودی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو بے نقاب کروں گا۔

  • حکومت کو گھر بھیجنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ہمایوں اختر خان

    حکومت کو گھر بھیجنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ہمایوں اختر خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اور اس پرہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام ذاتی مفادات کے لیے حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کرنے والوں کا ساتھ دینے کی بجائے ان کا محاسبہ کریں گے۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سابقہ حکمران ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس کر دیں اس کے بعد ہمیں ان سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا جبکہ ماضی میں ایک سال کے دورا ن کرپشن کی ہوشربا کہانیاں زبان زد عام ہوتی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اور اس پرہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا کیونکہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سابقہ حکمران ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں کیونکہ اس کے بغیر جان چھوٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

  • عوام اپوزیشن کے تعصب پر مبنی پراپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہوں گے، ہمایوں اختر خان

    عوام اپوزیشن کے تعصب پر مبنی پراپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہوں گے، ہمایوں اختر خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے سابقہ حکمران عوام کی بجائے اپنے خاندانوں کی زندگیوں میں آسودگی کے لیے کوشاں رہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے مثبت اشاریے حوصلہ افزاء ہیں اور انشا اللہ چند سالوں میں عوام کی زندگیوں میں اس کے نمایاں آثارنظر آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہرگز یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ہم نے ایک سال میں عوام کے لیے دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں بلکہ سابقہ حکمرانوں کے بیگاڑ کو مرحلہ وار درست کیا جارہا ہے۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے، ایم ٹی آئی ایکٹ صحت کے شعبے میں اصلاحات کی جانب پیشرفت ہے جس سے عام آدمی کو سرکاری اسپتالوں میں پرائیویٹ اسپتال کی طرز پر سہولیات ملیں گی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن اس ایکٹ کے حوالے سے جان بوجھ کر ابہام پیدا کررہی ہے جو عوام دشمنی کا ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عوام با شعور ہو چکے ہیں اور وہ اپوزیشن کے تعصب پر مبنی پراپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور کے ایک ایک نقطے پر عمل کرے گی اور انشااللہ جب پانچ سال بعد عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سرخروہوں گے۔

  • حکومت نےغیرمعمولی فیصلوں سے معیشت کی گاڑی کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے، ہمایوں اختر خان

    حکومت نےغیرمعمولی فیصلوں سے معیشت کی گاڑی کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے، ہمایوں اختر خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن دن رات یہی دعائیں مانگ رہی ہے حکومت ناکام ہوجائے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی ترقی اور خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے ایمرجنسی کی طرز پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صنعتوں سمیت دیگر شعبوں کی ترقی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے کئی شعبے عروج حاصل کریں گے۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن صرف دن رات یہی دعائیں مانگ رہی ہے کہ حکومت ناکام ہوجائے تاکہ ان کی کرپشن کا کاروبار دوبارہ چل سکے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ملک کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیلنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں اور انہیں اب لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان محروم طبقات کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لیے فکر مند ہیں اور خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے چین کے ماڈل کو اپنایا جائے گا۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غیرمعمولی فیصلوں سے معیشت کی گاڑی کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے اور وہ دن بھی آئے گا جب پاکستان کا شمار طاقتور معیشتوں میں ہوگا۔

  • بھارتی وزیر دفاع کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، ہمایوں اختر خان

    بھارتی وزیر دفاع کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، ہمایوں اختر خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کرقوم کی آواز میں اپنی آواز کو شامل کرے تاکہ ہم کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے رکھ سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں سے پہلے خوفزدہ ہوا ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خاصیت ہے کہ وہ جس کام کا عزم کرلیں اسے مکمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت صرف بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور370 اور 35 اے کو ختم کرنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کے بعد بھارت میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور 370 اور 35 اے کوختم کرنے کا اقدام اس کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس نے بہت بڑی اسٹرییٹجک غلطی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد سے پیچھے نہ ہٹنے کا نہ صرف واضح اعلان کیا ہے بلکہ اپنے اقدامات سے عملی طور پر ثابت بھی کیا ہے۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ بھارت کے وزیر دفاع کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پاکستان بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں سے پہلے خو فزدہ ہوا ہے اور نہ آئندہ ہوگا بلکہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی ہر ممکن تیاری کر رکھی ہے اور بھارت اس سے بخوبی آگاہ ہے۔

  • مبینہ ویڈیو کے فرانزک آڈٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، ہمایوں اخترخان

    مبینہ ویڈیو کے فرانزک آڈٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، ہمایوں اخترخان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ماضی میں عدالتوں پر کن لوگوں نے حملے کیے اور کن کی ٹیپس منظر عام پر آئیں قوم اس سے بخوبی آگاہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جو مبینہ آڈیو،ویڈیو جاری کی ہے اس کے فرانزک آڈٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی انا کی تسکین کے لیے منصوبے مکمل کیے گئے اور عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں تھیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ انشا اللہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت اداروں کے قیام کے بعد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

    مریم نواز احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئیں

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد اور پارٹی قائد نوازشریف کے خلاف احتساب عدالت کے کیس میں جج ارشد ملک کی خفیہ کیمرے سے بنی مبینہ ویڈیو سامنے لائی تھیں۔

  • اپوزیشن ملک میں انارکی کی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہے‘ ہمایوں اختر خان

    اپوزیشن ملک میں انارکی کی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہے‘ ہمایوں اختر خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کو اپنی کمیٹی کا نام رہبر کی بجائے راہزن رکھنا چاہیے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عوام اپنی آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے اصلاحات کےعمل کوبھرپور سپورٹ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کے لیے ملک میں انارکی کی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہے ، کرپشن کرنے والوں کو اپنی کمیٹی کا نام رہبر کی بجائے ”راہزن “رکھنا چاہیے تھا۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نہ صرف تمام طبقات کے تحفظات سے آگاہی حاصل کرکے انہیں دور کر ے گی بلکہ انہیں ملک کے موجودہ حالات میں اٹھائے گئے غیرمعمولی اقدامات پر بھی قائل کرلیا جائے گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کا احساس پروگرام ملک کی تقدیر بدل دے گا جس سے خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کروڑوں افراد قومی دھارے میں شامل ہوں گے۔

    ہمایوں اخترخان نے کہا کہ ہم لوگوں کو صرف وظائف تک محدود نہیں رکھنا چاہتے بلکہ انہیں ہنرسکھا کر اورکاروبار شروع کرنے کے لیے معاونت کرکے اپنا پاﺅں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ بلکہ صوبائی حکومتوں نے بھی اپنے اخراجات میں کئی گنا کمی کی ہے ۔