Tag: ہما قریشی

  • ہما قریشی کے کزن کا قتل، وجہ سامنے آگئی

    ہما قریشی کے کزن کا قتل، وجہ سامنے آگئی

    بھارتی اداکارہ ہما قریشی کے (کزن) چچا زاد بھائی آصف قریشی کو نظام الدین کے علاقے میں مبینہ طور پر پارکنگ تنازعہ پر قتل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ جمعرات کی رات قریب 11 بجے نظام الدین کے جنگ پورہ بھوگل لین میں پیش آیا۔

    اداکارہ ہما قریشی کے کزن آصف قریشی کا گزشتہ رات اسکوٹی کو گیٹ کے سامنے سے ہٹا کر سائڈ میں لگانے کو لے کر کچھ لوگوں سے جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد ملزمان نے آصف پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔

    حملے کے بعد آصف کو سنگین حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ آصف کی اہلیہ اور رشتے داروں نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان نے معمولی سی بات پر اس پر بے رحمی سے حملہ کیا۔

    آصف کی اہلیہ شہناز قریشی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان پہلے بھی پارکنگ تنازعہ کو لے کر اس سے جھگڑ چکے تھے، جمعرات کو جب آصف کام سے لوٹا، تو اس نے پڑوسی کی اسکوٹی گھر کے مین گیٹ کے سامنے کھڑی دیکھی، جس کے بعد اس نے اسے وہاں سے ہٹانے کے لیے کہا۔

    رپورٹس کے مطابق مقتول کی اہلیہ نے الزام لگایا کہ پڑوسیوں نے اسکوٹی کو موقع سے ہٹانے کے بجائے آصف کو ہی گالیاں دینا شروع کردیں اور اس پر جان لیوا حملہ کردیا۔

    بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی ناول نگار بن گئیں

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے واردات کے بعد سے فرار دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے، ہما قریشی کا اس سلسلے میں ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

  • بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی ناول نگار بن گئیں

    بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی ناول نگار بن گئیں

    اپنی جاندار اداکاری سے بالی وڈ میں منفرد پہچان بنانے والی اداکارہ ہما قریشی ناول نگار بن گئیں، ’زیبا‘ لانچنگ تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی۔

    ہما قریشی نے اپنا پہلا فینٹسی ناول ’زیبا: این ایکسیڈنٹل سپر ہیرو‘ تحریر کیا ہے جسے بک ہارپر کولنز نے شائع کیا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ناول میں مضبوط ارادوں والی باغی لڑکی کے سپر ہیرو میں تبدیل ہونے کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہیرزوز کی پیچیدہ اور افراتفری والی زندگی ہمیشہ سے میری توجہ کا مرکز رہی ہے۔ اس کردار نے بھی معاشرے کے اصولوں کو چیلنج کیا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا پہلا ناول ایک پرعزم، باغی لڑکی کی سپر ہیرو میں تبدیلی پر روشنی ڈالتا ہے۔ یہ ایک ایسا سفر ہے جس میں کئی غیر متوقع موڑ ہیں لیکن مرکزی کردار بااختیار ہے۔

    ہما نے بتایا کہ بک ہارپر کولنز نے ان کا ناول شائع کیا ہے۔ ان کے تعاون سے میں ایک کردار اور کہانی بنانے میں کامیاب رہی۔ میرا سفر دلچسپ رہا، میں چاہتی ہوں کہ قارئین میری اس مہم جوئی کر طرف اپنی توجہ مبذول کریں۔

    اس موقع پر ہارپر کولنز انڈیا کی پبلشر پولومی نے کہا کہ ہما نے اسکرین پر جتنا بھی کام کی وہ متاثر کن ہے۔ ہمیں ان کی پہلی کتاب ’زیبا‘ شائع کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

  • سلمان خان نے ساتھی اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کا تحفہ بھجوادیا

    سلمان خان نے ساتھی اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کا تحفہ بھجوادیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار اور دوستوں کے دوست سلمان خان نے اپنی ساتھی مسلمان اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کا تحفہ بھیجا ہے جس پر ہما قریشی خوشی سے نہال ہو گئیں۔

    سخت جاں سلمان خان نرم دل رکھنے والے دبنگ اسٹار ہیں، یہی وجہ ہے کہ کسی دکھ یا خوشی میں وہ اپنے دوستوں کو نہیں بھولتے۔ تحفے تحائف دینے میں کشادہ دلی کا مظاہرہ کرنے والے سلو بھائی کی فراغ دلی سے مستفید ہونے والوں میں قرعہ فال ادکارہ ہما قریشی کے نام نکلا۔

    SALMAN POST

    HUMA POST

    اداکار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن کے گھر تحائف بھیجوادیے، تحائف کو دیکھ کر ہما قریشی خوشی پھولے نہیں سما رہی ہیں، انہوں نے اپنی ٹیوٹ میں سلمان خان کے انسان محبت انداز کو سراہا۔

    اداکارہ ہما قریشی نے کہا کہ رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے،عید کی تیاریاں عروج پر ہیں،عمومی طور لوگوں کو عید کے تحائف عید کے روز ملتے ہیں لیکن میری عیدی تو ابھی سے آگئی ہے،جس پر میں سلمان خان کی شکر گزار ہوں۔