Tag: ہمبن ٹوٹا

  • پاکستان کو آخری میچ میں سری لنکا سے 165 رنز سے شکست

    پاکستان کو آخری میچ میں سری لنکا سے 165 رنز سے شکست

    ہمبن ٹوٹا : سری لنکا نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف ایک سو پینسٹھ رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

    قومی ٹیم تین دو سے سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ پاکستان اور سری لنکا ہمبن ٹوٹا میں پانچویں اور آخری ون ڈے میچ آمنے سامنے آئے۔

    میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔اوپنرز کوشل پریرا اور تلکارتنے دلشان نے ایک سو چونسٹھ رنز کی شراکت قائم کی۔

    دلشان کو باسٹھ رنز پر احمد شہزاد نے رن آؤٹ کیا۔ پریرا ایک سو سولہ رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، تھریمانے کو تیس اور چندی مل کو انتیس رنز پر راحت علی نے اپنا شکار بنایا، کپتان اینجلو میتھیوز اور سری وردانا نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے سری لنکا کا اسکور چار وکٹ پر تین سو اڑسٹھ رنز تک پہنچا دیا۔

    پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز زیادہ تک مزاحمت نہ کرسکے، اور کوئی بھی بیٹسمین نصف سنچری نہ بناسکا۔ سری لنکن بولرز نے اڑتیسویں اوور میں پاکستان کی پوری ٹیم کو دو سو تین رنز پر پویلین پہنچا دیا۔

    آخری میچ میں شکست کے باوجود پاکستان نے سیریز تین دو سے جیت لی۔سری لنکن بیٹسمین کوشل پریرا مین آف دی میچ اور محمد حفیظ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    سری لنکا نے جیت کیلئے 369 رنز کا ہدف دیا تھا ہمبن ٹوٹا: پریرا 116،میتھیوز70،دلشان62،سری وردانا52 رنز بنائے۔

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا، پہلا ون ڈے آج ہمبنٹوٹا میں ہوگا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، پہلا ون ڈے آج ہمبنٹوٹا میں ہوگا

    ہمبنٹوٹا :پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز کا پہلا میچ آج ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جائے گا، آف اسپنر سعید اجمل آسٹریلیا میں بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے سبب پہلے ون ڈے میں شرکت نہیں کریں گے۔

    ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم ناکام ہوئی اور اب  قومی ٹیم کا ون ڈے میں امتحان ہونے جارہا ہے، طویل دورانیئے کی کرکٹ میں بیٹسمینوں نے مایوس کیا، قومی ٹیم کے پاس ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لینے کا وقت آگیا۔۔

    ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹسمینوں کی پرفارمنس نے مینجمنٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد عرفان کو شامل کیا گیا ہے، سعید اجمل برسبین میں ہونے والے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے سبب پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے ہیں۔

    سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں امپائرز نےسعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا تھا، میزبان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں تیسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

    دونوں ٹیمیں ایک سو انتالیس مرتبہ ون ڈے میں مدمقابل آچکی ہیں، اسی میں پاکستان اور چون میں سری لنکا کامیاب رہا، کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کی شکست کو بھلا کر ون ڈے کے لئے میدان میں اتریں گے۔