Tag: ہمسفر

  • موٹر وے پولیس اور این ایچ اے کے اشتراک سے موبائل ایپ کا اجرا

    موٹر وے پولیس اور این ایچ اے کے اشتراک سے موبائل ایپ کا اجرا

    اسلام آباد: وزیر مملکت مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے موٹر وے پولیس اور این ایچ اے کے اشتراک سے موبائل ایپلی کیشن ہمسفر کا اجرا کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) اور موٹر وے پولیس کی جانب سے موبائل ایپلی کیشن ہمسفر کا آغاز کردیا گیا۔

    افتتاحی تقریب سے وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس اور این ایچ اے کے اشتراک سے ہمسفر ایپ کا اجرا کیا، مسافروں کی سہولت کے لیے ایپ کا اجرا کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوران سفر مسافروں کو ہر ممکن سہولت کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اپنے محکمے میں احتساب کا عمل شروع کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روڈ نیٹ بڑھانے اور محفوظ کرنے سے کاروباری مواقع بڑھتے ہیں۔ ہمارا مقصد لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

  • فواد خان نے انڈین ڈراموں میں بھی اداکاری کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    فواد خان نے انڈین ڈراموں میں بھی اداکاری کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    بالی ووڈ میں روزبروز کامیابیاں حاصل کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ وہ ہندستان کے ٹیلی ویژن پروگراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتے ہیں۔

    بالی ووڈ میں فلم ’خوبصورت‘اور’کپور اینڈ سنس‘جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے سرخیوں رہنے والے فواد نے کہا ہے کہ میری اداکاری کی شروعات ہی ٹیلی ویژن سے ہوئی تھی اور پاکستان میں کئی ٹی وی شو کرنے کے بعد مجھے فلموں میں موقع ملا تھا اور آج کے دور میں تو بڑے بڑے ستارے ٹی وی کا رخ کر رہے ہیں۔

    kapoor

    پاکستان کے ٹی وی شو ‘ہمسفر’ سے شناخت قائم کرنے والے اس اداکار نے کہا کہ ٹیلی ویژن پر اداکاری کا طریقہ فلموں سے بالکل مختلف ہوتا ہے جس کا اپنا ایک الگ ہی مزہ ہیں۔

    fawwwad-klhan-01

    انہوں نے کہا کہ اگر کچھ اچھی کہانی اور اچھا کردار ملے تو میں ٹیلی ویژن پر کام ضرور کرنا چاہوں گا، ٹی وی اور فلموں کے علاوہ میں ڈرامے بھی کرنا چاہتا ہوں، جو اداکاری کا سب سے مشکل کام ہے۔

    ایک فیشن پروگرام میں اپنے مداحوں سے ملنے پہنچنے پر فواد خان نے کہا کہ ہندستان میں جو پیار ملا ہے اس سے وہ بہت خوش ہیں ہے اور انہیں الگ الگ جگہوں پر مداحوں سے ملنا کافی اچھا لگتا ہے۔