Tag: ہملٹن

  • کینیڈامیں اسلاموفوبیاکا ایک اورواقعہ،  انتہا پسند کی مسلمان ماں بیٹی کو کچلنے کی کوشش

    کینیڈامیں اسلاموفوبیاکا ایک اورواقعہ، انتہا پسند کی مسلمان ماں بیٹی کو کچلنے کی کوشش

    کینیڈا : کینیڈا کے شہرہملٹن میں انتہا پسند نے مسلمان ماں بیٹی کو کچلنے نے کوشش کی تاہم دونوں بال بال بچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ، جہاں شہرہملٹن میں حملہ آور نے پارکنگ میں مسلمان ماں بیٹی پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی تاہم دونوں بال بال بچ گئیں۔

    کینیڈین میڈیا کے مطابق دونوں نے بھاگ کر قریب جھاڑیوں کےپیچھے چھپ گئیں ، جس کے بعد مسلح حملہ آور نے خواتین کا پیچھا کیا،انہیں قتل کی دھمکیاں دیں اورنفرت آمیز جملے کہے۔

    کینیڈین پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

    دوسری جانب کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر بائیس جولائی کو حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستانی نژاد محمد کاشف کینیڈا کے شہرساسکاٹون میں حملے کانشانہ بنے تھے ، محمد کاشف کو 2سفید فام نسل پرستوں نے چاقو مار کر زخمی کیا، اور ان کی داڑھی مونڈھ دی تھی۔

    اس سے قبل سینٹ البرٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے دو مسلمان خواتین کو راہ چلتے دھکے دے کر ان کے سروں سے حجاب کھینچا گیا، اچانک حملے کے باعث وہ خواتین زمین پر گر پڑیں تھیں۔

    واضح رہے 6 جون کو کینیڈا کے شہر لندن انٹاریو میں دہشت گردی کے واقعے میں ایک خاندان کے چار افراد 46 سالہ فزیوتھراپسٹ سلمان افضل، ان کی اہلیہ اور پی ایچ ڈی کی طالبہ 44 سالہ مدیحہ سلمان، نویں جماعت کی طالبہ 15 سالہ یمنیٰ سلمان اور اُن کی 74 سالہ ضعیف دادی کو ٹرک کے نیچے روند ڈالا تھا۔

    کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا تھا۔ 20 سالہ ملزم یتھینیل ویلٹمین پر قتل کے چار اور اقدامِ قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا تھا۔

  • چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ نےپاکستان کو5 وکٹوں سےشکست دےدی

    چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ نےپاکستان کو5 وکٹوں سےشکست دےدی

    ہملٹن: نیوزی لینڈ نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہملٹن میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کے 263 رنز کا ہدف کیویز نے 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 87 رنز کا آغاز فراہم کیا، نیوزی لینڈ کی اوپنربلے باز کولن منرو 56 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔

    کولن منرو کے بعد اگلے ہی اوور میں شاداب خان نے مارٹن گپٹل کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے 31 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کی جانب سے 17 ویں اوور رومان رئیس نے اپنا 200 واں ون ڈے میچ کھیلنے والے بلے باز راس ٹیلر کو صفرپر آؤٹ کیا جبکہ ٹام لیتھم آٹھ رنز بناکر شاداب خان کا شکار بنے۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور نکولس نے پانچویں وکٹ پر 55 رنز کی اہم شراکت بنائی جس کے بعد ولیمسن رومان رئیس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    میزبان ٹیم کے کولن گرینڈ ہوم کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو چوتھے ون ڈے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے 25 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے۔

    اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہملٹن میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر262 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور فہیم اشرف نے اوپنگ کی لیکن فہیم اشرف دوسرے اوور میں ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ چوتھے اوور میں بابراعظم 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مہمان ٹیم کے بلے بار فخرزمان 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چوتھے کھلاڑی حارث سہیل 50 رنز بنا کر کیوی کپتان کین ولیمسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک 6 رنز بناکر کین ولیمسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    شعیب ملک کے آؤٹ ہونے کے بعد سرفراز احمد اور محمد حفیظ کے درمیان 98 رنز عمدہ شراکت داری قائم ہوئی۔ سرفراز احمد 51 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    سرفراز احمد کے بعد حسن علی ایک رن بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز بنائے اور وہ رن آؤٹ ہوئے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اوراظہرعلی کی جگہ ٹیم میں حارث سہیل کوشامل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کرلی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 138رنز سے شکست دے دی

    ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 138رنز سے شکست دے دی

    ہملٹن : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 138رنز سےشکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز اپنےنام کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق ہملٹن میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کےدرمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے قومی ٹیم کو 138رنزسے شکست دے کر سیریز 0-2سے جیت لی۔

    ہملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان کیویز نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے369 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا،جس کے ہدف میں پاکستانی ٹیم صرف 230 رنز بناسکی۔

    پاکستان نے دوسری اننگز میں عمدہ بیٹنگ کا آغاز کیا اور کپتان اظہر علی اور سمیع اسلم نے ٹیم کو 131رنزکاعمدہ آغاز فراہم کیا کپتان اظہرعلی 58اور سمیع اسلم 91رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سمیع اسلم کے آؤٹ ہونے کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی کریز پر ٹھہر نہ پایا اور پوری ٹیم 230رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 22 سیریز کھیلی گئی ہیں اور اب تک نیوزی لینڈ صرف دو سیریز جیت سکا ہے۔

    واضح رہے کہ ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر31 سال بعدمیزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی۔

  • ہملٹن ٹیسٹ: پاکستان 216رنزبناکرآؤٹ

    ہملٹن ٹیسٹ: پاکستان 216رنزبناکرآؤٹ

    ہملٹن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 216رنز بناکرآوٹ ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان نے دوسرے دن 76رنزسے کھیل کا آعاز کیا جبکہ اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔اور وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرتی رہیں۔

    نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤدی نےمیچ کے آغاز میں ہی اظہر علی،سمیع اسلم اور یونس خان کو آؤٹ کر کے پاکستان ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا۔

    میزبان ٹیم کے باؤلر نیل ویگنر نے اسد شفیق اور محمد رضوان کو آؤٹ کر کے پاکستانی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

    پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز بابر اعظم رہے جنھوں نے 90 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ سہیل خان نے 37 رنز اور سرفراز احمد نے 41رنز کا ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو اپنی دوسری اننگز میں55 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ اگر ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تو وہ یہ ان 31 سال بعدمیزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح ہوگی۔