Tag: ہمیں پیار ہے پاکستان سے

  • پاک فوج کی مہم’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘نے شہدا کے لواحقین کے دل جیت لئے

    پاک فوج کی مہم’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘نے شہدا کے لواحقین کے دل جیت لئے

    اسلام آباد : پاک فوج کی مثالی مہم ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘نے شہدا کے لواحقین کے دل جیت لئے، شہدا کے اہل خانہ کا کہنا ہے آرمی چیف کے مشکور ہے ، تاریخ میں شہدا کو یاد رکھنے کی ایسی کوئی مثال نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدا کے موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے کے لئے پاک فوج کی مثالی مہم ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘ نے شہدا کے لواحقین کے دل جیت لئے۔

    شہدا کے اہل خانہ کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مشکور ہیں، دنیا میں اپنے شہدا کو یا د رکھنے کی ایسی کوئی مثال نہیں جبکہ مہم میں معاونت پر میڈیا اور آرگنائزر کو بھی سلام پیش کیا۔

    خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج ملی جوش جزبے سے منایا جا رہا ہے، ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے آئی ایس پی آر کی خصوصی مہم میں شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں خراج تحسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : قوم آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے سے منارہی ہے

    شہدا کی یادگاروں پر پھول رکھے جارہےہیں جبکہ غازیوں اور شہدا کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی اور وطن کی حفاظت کے لیے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔

  • پاک فوج نے ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کا نیا پرومو جاری کردیا

    پاک فوج نے ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کا نیا پرومو جاری کردیا

    اسلام آباد : پاک فوج کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع و شہدا 2018 کی مناسبت سے نشان حیدر  پانے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کردہ ترانے ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کا نیا پرومو جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہمارے نشان حیدر ہمارا فخر ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع و شہداء پر ریلیز کیے جانے والے ترانے کا نیا پرومو جاری کیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم دفاع و شہدا 2018 سے متعلق ترانے کی ویڈیو میں پاکستان کی خاطر جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو  خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    پاک فوج کی جانب سے ترانے ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کی پرومو ویڈیو جاری ہونے کے بعد ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔


    مزید پڑھیں : یومِ دفاع: پاک فوج کا بے نظیر، سراج رئیسانی اور بشیر بلور سمیت شہدا کو خراج عقیدت


    یاد رہے کہ دو روز قبل پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں پہلی بار ملک کے ان سیاست دانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے جو دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کی جاری کردہ ویڈیو میں سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو، بلوچستان عوامی پارٹی کے میر سراج خان رئیسانی، سابق صوبائی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر احمد بلور سمیت پولیس افسر چوہدری اسلم خان، ہنگو کے طالب علم اعتزاز حسن بنگش، سابق وزیرِ داخلہ پنجاب شجاع خان زادہ کو خراج عقیدت اور سلام پیش کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دو روز قبل کہا تھا کہ یومِ دفاع و شہدا 2018 پر قوم کے شہیدوں اور ان کے گھر والوں کو یاد کیا جائے گا۔