Tag: ہندو برادری

  • وزیراعظم کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

    وزیراعظم کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہناہےکہ دیوالی کایہ تہوار ہمیں اندھیروں میں روشنی پھیلانے کا درس دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ دیوالی کا یہ تہوار دوسروں کی خدمت کرنے کی عکاسی کرتا ہےاس موقع پر سب کوایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہناہے کہ دیوالی کہ اس موقع پر ہندو برادری کے افراد کی طرف سے ملک کےلیے پیش کردہ سماجی،معاشی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ عقائد کا احترام ہمارے ملک کی طاقت کا ذریعہ ہےمیں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں اور ہندو برادری کی خدمت کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ بابائے قوم قائد اعظم نے مذاہب،پیشے اور قومیت سے بالا تر ہوکر پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کےلیے مساوات،آزادی اور تحفظ کا اعلان کیا تھا،میری حکومت تمام مذاہب کو ان کے عقائد کے مطابق زندگی گذارنے کے مواقع فراہم کرنے کےلیے پرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کا کہناتھا کہ امید ہے کہ روشنی اور امن کا یہ تہوار ملک میں امن اور خوشحالی لانے کا باعث بنے گا۔

  • پاکستان بھر میں آج ہندو برادری ہولی کا تہوار منارہے ہیں

    پاکستان بھر میں آج ہندو برادری ہولی کا تہوار منارہے ہیں

    کراچی :دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار منایا جارہا ہے۔

    پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، اس کی اعلیٰ مثال ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی پر ہونے والے اجتماعات کی ہے، کراچی میں ہولی کی مختلف تقاریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    رنگوں میں ڈوبے جوانوں نے ہولی میں خوب بھنگڑے ڈالے، یوم پاکستان اور ہولی ایک ہی دن آنے سے تہوار کی شان اور بھی بڑھ گئی ، شرکاءنے مٹھائی کھا کر ہولی کی مٹھاس کا بھرپور مزہ بھی لوٹا ۔

    ہولی کا تہوار لاہور میں بھی پرجوش انداز میں منایا گیا ،ہندو برادری کا کہنا ہے یوم پاکستان اور ہولی ایک ہی روز آنے سے تہوار کو چار چاند لگ گئے ۔

    لاہور کے کرشنا مندر میں ہولی کا آغاز پوجا سے کیا گیا،تقریب میں موجود لوگوں نے ایک دوسرے کو خوب رنگ لگائے، ہندو برادری نے کہا کہ ہولی امن کا پیغام ہے۔

    ملتان میں ہندو برادری نے ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر بھرپورجوش وجذبے کیساتھ ہولی کا تہوار منایا۔

    سکھر میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مستقبل کے ڈاکٹرز نے غلام محمد مہر میڈیکل کالج میں ہو لی منا کر فضا میں رنگ بکھیر دیئے ۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ھندوکمیونٹی کے ساتھ ھولی میں شرکت کے لئے کل عمرکوٹ پہنچ رہے ہیں، جہاں پر ایک بڑے جلسے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

    سندھ کی صوبائی حکومت نے صوبے بھرمیں ہندو برادری کے مذہبی تہوار’ہولی‘ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان  کردیا ہے۔

    پاکستان میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہولی پرعام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے قبل ماضی میں صرف ہندو برادری کو ہولی کے موقع پرچھٹی دی جاتی تھی۔

    گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں ہولی، دیوالی اورایسٹر کے موقع پراقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔