Tag: ہندی میڈیم

  • ’دیکھو اماں مجھے لینے آئیں ہیں‘ : انتقال سے چند لمحوں قبل عرفان خان کی اہلیہ سے آخری گفتگو

    ’دیکھو اماں مجھے لینے آئیں ہیں‘ : انتقال سے چند لمحوں قبل عرفان خان کی اہلیہ سے آخری گفتگو

    ممبئی: بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نے انتقال سے کچھ لمحہ قبل اپنی اہلیہ سے آخری گفتگو میں کہا کہ دیکھوں ماں مجھے لینے آئی ہیں۔

    یاد رہے کہ عرفان خان کی والدہ کا سیدہ خاتون کا انتقال  25 اپریل کو راجستھان میں ہوا، اداکار لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکے تھے جس کا انہیں بہت زیادہ دکھ تھا۔

    عرفان خان نے اسکائپ کے ذریعے اپنی والدہ کا آخری دیدار کیا اور تدفین کا مرحلہ بھی اسی طرح دیکھا۔ انہوں نے اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے  جنازے میں شرکت نہ کرنے کے کرب کا اظہار کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ بہت زیادہ تکلیف میں ہیں۔

    والدہ کے انتقال کے تین روز بعد یعنی کل عرفان خان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی معروف اداکار عرفان خان چل بسے

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرفان خان نے آج 29 اپریل کی صبح اپنی اہلیہ اور صاحبزادے بابیل کو کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال بلایا اور اپنی بیوی سوتاپا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دیکھوں اماں میرے کمرے میں موجود ہیں، وہ میرے پاس بیٹھی ہیں اور مجھے لینے کے لیے آئی ہیں‘۔

    اداکار نے اپنی اہلیہ کو یہ بھی کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ اب میں ہار گیا ہوں‘۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر کمرے میں عرفان خان کے سابق مینیجر آصف اور ڈرائیور حشمت بھی موجود تھے۔  اداکار کی اہلیہ یہ باتیں سُننے کے بعد اپنے ہواس برقرار نہ رکھ سکیں اور زاروقطار رونے لگیں۔

    اپنی اہلیہ سے گفتگو کے دوران عرفان خان کی طبیعت خراب ہوئی اور ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے بعد اُن کے انتقال کی تصدیق کردی۔

    ڈاکٹر کے مطابق عرفان خان کی بڑی آنت کولون میں انفیکشن ہوا تھا جس کی وجہ سے اُن کی موت واقع ہوئی۔ 53 سالہ اداکار کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ’اچھا انسان کھو دیا‘عرفان خان کے انتقال پر صبا قمر سمیت دیگر پاکستانی اداکار افسردہ

    یاد رہے کہ عرفان خان میں 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی، بعد ازاں وہ اپنا علاج کرانے کے لیے امریکا چلے گئے ۔انہوں نے ہندی میڈیم، لنچ باکس، پیکو سمیت متعدد بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا۔

    واضح رہے کہ عرفان کی والدہ تین روز قبل بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتقال کرگئیں تھیں ۔ ملک گیر لاک ڈاؤن ہونے کے باعث عرفان خان نے والدہ کے جنازے میں ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے شرکت کی تھی۔

  • صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کی تردید

    صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کی تردید

    بالی ووڈ ہٹ فلم ہندی میڈیم کی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اس بات کی تردید کردی ہے کہ کہ وہ فلم کے سیکوئل کا حصہ ہوں گی۔

    کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی فلم ہندی میڈیم میں مرکزی کردار صبا قمر اور عرفان خان نے ادا کیا تھا۔ فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بچی کو اعلیٰ تعلیم دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

    چند روز قبل فلم کا دوسرا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور افواہیں تھیں کہ صبا قمر سیکوئل کا بھی حصہ ہوں گی۔

    تاہم صبا قمر نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر تاحال پابندی عائد ہے لہٰذا وہ مزید کسی بالی ووڈ فلم کا حصہ نہیں بنیں گی۔

    فلم کے سیکوئل میں مرکزی کردار عرفان خان ہی ادا کریں تاہم ان کے مدمقابل کون سی اداکارہ لیا جائے گا، اس کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ فلم نے باکس آفس پر نہ صرف اچھا بزنس کیا، بلکہ کئی ایوارڈ بھی حاصل کیے۔ 63 ویں فلم فیئر ایوارڈ میں صبا قمر کو بہترین اداکارہ کے لیے بھی نامزد کیا گیا، تاہم وہ خود تو یہ ایوارڈ حاصل نہ کرسکیں، البتہ عرفان خان بہترین اداکار اور فلم نے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔