Tag: ہنٹر بائیڈن

  • ہنٹر بائیڈن کو معافی مل گئی، ہش منی کیس بھی ختم کیا جائے، ٹرمپ کی عدالت سے درخواست

    ہنٹر بائیڈن کو معافی مل گئی، ہش منی کیس بھی ختم کیا جائے، ٹرمپ کی عدالت سے درخواست

    نیویارک: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو معافی مل گئی ہے، اس لیے ان کے خلاف بھی ہش منی کیس ختم کر دیا جائے۔

    اے پی نیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے پیر کو ایک جج سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ وہ ہش منی مجرمانہ سزا کو ختم کر دیں، انھوں نے دلیل دی کہ مقدمہ جاری رکھنے سے صدارتی امور کی انجام دہی میں رکاوٹیں آئیں گی۔

    انھوں نے صدر جو بائیڈن کی جانب سے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو دی گئی معافی کا بھی حوالہ دیا، جنھیں ٹیکس اور اسلحہ رکھنے کے الزامات میں سزا سنائی گئی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت سے استدعا کی کہ انھوں نے الیکشن جیت لیا ہے تو ہش منی کیس خارج کیا جائے، اور فوجداری مقدمے میں انھیں قصوروار نہ ٹھہرایا جائے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے نیویارک کی عدالت میں زبان بندی کے لیے رقم دینے کے کیس کو خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی، یہ درخواست 9 دسمبر کو سنی جائے گی۔ یاد رہے کہ نومنتخب صدر کو اداکارہ اسٹورمی ڈینیئل کو رقم دینے سمیت مالی لین دین سے متعلق 34 الزامات کا سامنا ہے، جسے ہش منی کیس کہا جاتا ہے، اس کیس میں ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

    ٹرمپ نے پروفیسر مائیکل فول کینڈر کو نائب وزیر خزانہ منتخب کرلیا

    دوسری طرف استغاثہ نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کو خارج کیے جانے کی کسی بھی کوشش کا مقابلہ کریں گے، تاہم استغاثہ نے یہ اشارہ دیا کہ وہ 2029 میں ٹرمپ کی صدارت کی میعاد ختم ہونے تک سزا میں تاخیر پر آمادہ ہو سکتے ہیں، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے اس خیال کو مضحکہ خیز سمجھتے ہوئے مسترد کر دیا۔

  • امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن  نے جرم کا اعتراف کرلیا

    امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے جرم کا اعتراف کرلیا

    امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری کیس میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو 17 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بائیڈن کے بیٹے کے خلاف کیس کا فیصلہ 16 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ امریکی صدر کے بیٹے پر ٹیکس کی مد میں کم از کم 14 لاکھ ڈالر ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔

    خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کے اعتراف جرم کا مقصد اپنے خاندان کو مزید شرمندگی سے بچانا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ مجھے کملا ہیرس پر مکمل بھروسہ ہے، انہوں نے کملا ہیرس کی نامزدگی کو اپنا بہترین فیصلہ قرار دے دیا۔

    ’حماس اب بھی جوبائیڈن کی جنگ بندی تجویز پر قائم ہے‘

    بائیڈن نے کہا ہے کہ یقینی بنائیں کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ایک بار پھر شکست سے دوچار ہو اور کملا ہیرس ملک کی نئی صدر بن کر تاریخ رقم کریں۔

  • ہنٹر بائیڈن  نے بریت کیلئے نئے ٹرائل کی درخواست دائر کردی

    ہنٹر بائیڈن نے بریت کیلئے نئے ٹرائل کی درخواست دائر کردی

    صدارتی الیکشن سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، صدر بائیڈن نے بیٹے کو سزا سے بچانے کے لئے کوششیں تیز کردیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں ماہ اسلحہ کیس میں جیوری نے ہنٹر بائیڈن کو قصور وار قرار دیا تھا، ہنٹر بائیڈن نے مقدمے میں بریت کیلئے نئے ٹرائل کی درخواست دائر کردی ہے۔

    ہنٹر بائیڈن کے وکلانے نئی درخواست میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا، سپریم کورٹ نے رواں ہفتے مقدمے میں اسلحہ رکھنے کو آئینی حق تسلیم کیا تھا، ہنٹر بائیڈن کیخلاف ٹیکس فراڈ کے مقدمے کی سماعت کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔

    دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن ایک تقریب میں اپنی جگہ کھڑے کھڑے اچانک سُن ہو گئے، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    امریکی صدر کی عمر اب اُن کی مشکلات میں اضافہ کرتی جا رہی ہے، وہ چلتے چلتے اکثر لڑ کھڑا جاتے ہیں، سیڑھیوں سے لڑھک جاتے ہیں اور کبھی کبھی بیٹھے بیٹھے یا کھڑے کھڑے ’سُن‘ ہو جاتے ہیں۔

    لاس اینجلس میں انتخابی مہم کے لیے عطیات جمع کرنے کے ایک ایونٹ کے دوران جو بائیڈن حاضرین کی طرف تکتے رہے اور اِس حالت میں کئی سیکنڈ گزر گئے۔

    تب سابق امریکی صدر براک اوباما آگے بڑھے اور ہاتھ تھام کر اُنھیں یاد دلایا کہ اب اُنھیں اسٹیج سے اترنا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    ہم نے امریکا سے ہتھیاروں کی ترسیل تیز کرنے کے لیے بار بار کہا لیکن صرف وضاحتیں ملیں، نیتن یاہو

    ناقدین بڑی عمر کے باعث حواس پر دباؤ کی روشنی میں ان کی صدر کے منصب کے لیے اہلیت پر سوال اٹھا رہے ہیں جب کہ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن سُن نہیں ہوئے تھے بلکہ وہ تالیوں کا لطف اٹھاتے ہوئے حاضرین سے انٹرایکشن کر رہے تھے۔

  • امریکی صدر الیکشن سے قبل بڑی مشکل میں پھنس گئے

    امریکی صدر الیکشن سے قبل بڑی مشکل میں پھنس گئے

    امریکی صدر جوبائیڈن کے لئے الیکشن سے قبل بری خبر سامنے آگئی، بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کیخلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کے بیٹے کیخلاف اسلحہ کیس کا فیصلہ الیکشن سے قبل متوقع ہے۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے ہنٹربائیڈن کیخلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کامقدمہ اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے، استغاثہ نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے، غلط بیانی کے شواہدپیش کردیے۔ جیوری نے فیصلے کیلئے شواہد اور گواہوں کے بیانات پر غور شروع کردیا ہے۔

    امریکی میڈیاکا کہنا ہے کہ صدربائیڈن کی انتخابی مہم بیٹے کے مقدمے سے متاثر ہوسکتی ہے جبکہ ہنٹربائیڈن نے الزامات مسترد کردیے ہیں، مقدمے کو انتقامی کارروائی قراردیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی ہنٹربائیڈن نے غیرقانونی طور اسلحہ خریدا تھا، مقدمے میں درج 3 الزامات میں 25 برس قید سنائی جاسکتی ہے۔

    جنگ بندی قرارداد کے بعد بھی اسرائیلی بمباری جاری، مزید 8 فلسطینی شہید

    امریکا میں پہلی بار صدارت کے دوران بیٹے کے مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے، ہنٹربائیڈن کیخلاف ٹیکس فراڈ کیس کی سماعت 5 ستمبر کو ہوگی، دونوں کیسز کی سماعت کرنیوالے ججز کو ٹرمپ نے لگایا تھا۔

  • ’امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر سنگین الزامات عائد‘

    ’امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر سنگین الزامات عائد‘

    امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر کرپشن سے متعلق مزید نئے سنگین الزامات عائد کردیئے گئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر 1.4 ملین ڈالرز کے ٹیکس سے بچنے کے لیے 4 سالہ اسکیم میں ملوث ہونے سے متعلق الزامات سامنے آئے ہیں۔

    امریکا کے محکمہ انصاف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف 9 الزامات لاس اینجلس کی عدالت میں عائد کیے گئے ہیں، الزامات میں ٹیکس کے 3 سنگین جرائم اور 6 بدعنوانی کے جرائم شامل ہیں،اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرم ثابت ہونے پر امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو 17 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے ہر پہلو پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے رابطے میں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق غزہ لڑائی میں وقفے، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مسلسل دباؤ ڈالا ہے، جبکہ غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے بھی مسلسل دباؤ ڈالا ہے۔

    اسرائیل کے جنگی جرائم، گرفتار فلسطینیوں کو بے لباس کردیا گیا

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے کے ہر پہلو پر عملدر آمد یقینی بنانے کیلئے رابطے میں ہوں۔ قطر، مصر اور اسرائیل کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

  • بائیڈن کی انتخابی مہم کو بڑا دھچکا، بیٹے پرفرد جرم عائد

    بائیڈن کی انتخابی مہم کو بڑا دھچکا، بیٹے پرفرد جرم عائد

    واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن کی انتخابی مہم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ ان کے بیٹے ہنٹر پرفرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کی انتخابی مہم اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے امریکی صدر بائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن نے 2018 میں اسلحہ خریدتے وقت غلط بیانی کی تھی۔

    انہوں نے اسلحہ خریدتے وقت منشیات کے استعمال سے متعلق غلط بیانی کی تھی، امریکی صدر کے بیٹے کے کاروباری معاملات کی بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر امریکی صدر بائیڈن کے مواخذے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ری پبلکن ہاؤس کے اسپیکر کیون میک کارتھی نے امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کے لیے منظوری دی تھی۔

    ری پبلکن ہاؤس کے اسپیکر کیون میک کارتھی نے تحقیقات کا اعلان کیا تھا، اسپیکر نے کہا تھا کہ ایوان کی کمیٹی کو مواخذے کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کر رہا ہوں۔

    اسپیکر نے کہا کہ صدر بائیڈن نے بیٹے ہنٹر کے غیر ملکی کاروبار سے متعلق عوام سے جھوٹ بولا، ریپبلکنز نے ہنٹربائیڈن پر یوکرین سے کاروبار میں کرپشن کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز اورسینیٹ میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہے۔

    میک کارتھی کا کہنا تھا کہ ہاؤس ری پبلکنز نے صدر بائیڈن کے طرز عمل کے بارے میں سنگین اور قابل اعتماد الزامات کا پردہ فاش کیا ہے، یہ الزامات کرپشن کے کلچر کی تصویر کشی کرتے ہیں۔