Tag: ہنڈائی

  • ہنڈائی نے 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد گاڑیاں واپس منگوالیں

    ہنڈائی نے 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد گاڑیاں واپس منگوالیں

    سیئول : کاریں بنانے والی جنوبی کوریائی کمپنی ہنڈائی موٹرز  نے فنی خرابی کی بنیاد پر امریکہ سے 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد الیکٹریفائیڈ گاڑیوں کو واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکا کے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کو ڈرائیو پاور میں کمی کی وجہ سے واپس منگوایا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں 2022 سے 2025 ماڈلز کی کچھ آیونیک 5 اور آیونیک 6 الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں۔

    Hyundai recalls

    اس کے علاوہ لگژری گاڑیوں جیسے جینیسس جی وی 60، جینیسس جی وی 70 اور جینیسس جی 80 کے الیکٹریفائیڈ ماڈلز بھی متاثرہ فہرست میں شامل ہیں۔

    نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (این ایچ ٹی ایس اے) کے مطابق گاڑیوں کے انٹیگریٹڈ چارجنگ کنٹرول یونٹس (آئی سی سی یو) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جو کہ 12 وولٹ کی بیٹری کو چارج کرنا بند کر سکتی ہے اس خرابی کی وجہ سے گاڑی کی ڈرائیونگ پاور ختم ہو سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہنڈائی کے ڈیلرز ان گاڑیوں کی فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے پرزوں کا خصوصی معائنہ کریں گے اور متاثرہ پرزے تبدیل کرکے ان کا سافٹ ویئر اور فیوز اپڈیٹ کریں گے۔

    Drive Power

    ہنڈائی کا تعارف :

    ہنڈائی موٹر گروپ جنوبی کوریا میں قائم ایک بڑی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر سیئول میں ہے۔ یہ کمپنی 1967 میں چنگ جو یونگ نے قائم کی تھی اور اس کا آغاز تعمیراتی آلات کے کاروبار سے ہوا بعد میں اس نے آٹوموبائل انڈسٹری میں قدم رکھا۔

  • ہنڈائی اور ”کیا“ نے 91ہزار گاڑیاں واپس منگوالیں

    ہنڈائی اور ”کیا“ نے 91ہزار گاڑیاں واپس منگوالیں

    ہنڈائی اور ”کیا“ نے کہا ہے وہ 91 ہزار گاڑیوں کو امریکا میں ری کال کر رہے ہیں کیونکہ انہیں آگ لگنے کا خدشہ ہے جبکہ گاڑی مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انہیں ایسی عمارات کے باہر اور دور کھڑا کریں جو زیر تعمیر ہوں۔

    ری کال کے اقدام میں ہنڈائی 24-2023، پالیسیڈ، 2023 ٹکسن، سونیٹ، الانٹرا، کونا، 24-2023 کی سیلٹوس اور 2023 کی کیا سول کے علاوہ اسپارٹیج گاڑیاں شامل ہیں۔ ہیوندائی کی 52 ہزار جبکہ کیا کی 40 ہزار گاڑیاں شامل ہیں۔

    Hyundai نے کہا کہ اگر مالکان جلنے / پگھلنے والی بو محسوس کریں تو انہیں چاہیے کہ وہ گاڑی کو قریب ترین Hyundai ڈیلر کے پاس لے جائیں اور گاڑی چلانے کی کوشش نہ کریں۔

    Hyundai نے کہا کہ آگ کے خطرے کے علاوہ، گرمی کا نقصان شارٹ سرکٹ کو متحرک کر سکتا ہے جس سے کنٹرولرز متاثر ہو سکتے ہیں۔

  • مشہور برانڈ کی جانب سے نئی طرز کی گاڑیاں مارکیٹ میں لانے کا اعلان

    مشہور برانڈ کی جانب سے نئی طرز کی گاڑیاں مارکیٹ میں لانے کا اعلان

    سیئول: ہنڈائی موٹر گروپ نے ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کاریں بنانے والی جنوبی کوریائی کمپنی ہنڈائی نے کہا ہے کہ وہ ہائیڈروجن ٹیکنالوجی بڑھا رہے ہیں، اور 2028 تک اس کی تمام گاڑیوں میں ہائیڈروجن سے چلنے والے انجن نصب ہو جائیں گے۔

    ہنڈائی کا کہنا ہے کہ 2023 سے اس کی تیسری جنریشن کی گاڑیاں قیمت میں آدھی، زیادہ طاقت ور اور زیادہ چھوٹی ہوں گی، اور 2030 سے فیول سیل آٹوز الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت پر ملیں گی۔

    یاد رہے کہ ہنڈائی نے سب سے پہلے ’نیکسو ایس یو وی‘ میں ہائیڈروجن انجن متعارف کروایا تھا، کمپنی کے صدر ایوسن چنگ کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ ہائیڈروجن گاڑیاں سب کی پہنچ میں ہوں، ہم 2040 تک دنیا بھر میں ہائیڈروجن گاڑیاں پہنچانا چاہتے ہیں۔

    منگل کو اپنے منصوبے متعارف کراتے ہوئے اس گروپ نے ہائی پرفارمنس ہائیڈروجن اسپورٹس کار کا تصور بھی پیش کیا، جس کا نام ’ویژن ایف کے‘ ہے اور یہ فیول سیل اور الیکٹرک بیٹری سے چلے گی، جس کی رینج 600 کلو میٹر ہوگی۔

    یہ کار 500 کے وی فیول سیل سسٹم کے ساتھ ہے، جو اس کار کو 4 سیکنڈز سے کم وقت میں زیرو سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کے ساتھ دوڑائے گا۔

    دنیا میں کاریں بنانے والی زیادہ تر کمپنیاں بیٹری الیکٹرک گاڑیوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں، لیکن ٹویوٹا اور ہنڈائی کی توجہ ہائیڈروجن گاڑیوں کی طرف ہے۔