Tag: ہنڈا موٹرز

  • ہنڈا موٹرز کا بڑا اعلان ، پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر

    ہنڈا موٹرز کا بڑا اعلان ، پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر

    کراچی : ہنڈا موٹرز نے پاکستان میں ہائبر ڈالیکٹرک وہیکل ماڈلز متعارف کرنے کا اعلان کردیا ، جس سے کمپنی کے حصص کی قیمت 316 روپے 2 پیسے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ہنڈا اٹلس کار لمیٹڈ پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل ماڈلز متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈا موٹرز کمپنی کے اعلامیہ میں کمپنی نے لانچ کی کوئی مخصوص ٹائم لائن جاری نہیں کی۔

    کمپنی کا کہنا ہے جلد پاکستان میں ای وی ماڈلز تیار کی جائے گی، ایچ ای وی ماڈلز کا تعارف ہمارے پروڈکٹ پورٹ فولیو میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

    پاکستان میں ماحول دوست گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو تقویت دے گا، اعلان کے بعد کمپنی کے حصص کی قیمت چوبیس روپے چوبیس پیسے اضافے کے ساتھ تین سو سولہ روپے دو پیسے کا ہوگئی۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • ایک اور کار برانڈ نے پاکستان میں  آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا

    ایک اور کار برانڈ نے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا

    کراچی: ہنڈا موٹرز نے پاکستان میں یکم اپریل سے 15 اپریل تک آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہونڈا کار کمپنی نے آپریشن بند کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا، جس میں ہنڈا کمپنی کا کہنا تھا کہ آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے ایل سیز نہ کھولنے کے باعث کیا گیا ہے۔

    ہنڈا کاروں کی قیمت میں لاکھوں روپے کا اضافہ

    خط کے متن کے مطابق ڈالر کی عدم دستیابی سے ایل سیز کھولنے پر پابندی اور خام مال کی کمی کے باعث پیداوار بندکر رہے ہیں، اس تمام صورتحال کے باعث سپلائی چین شدید متاثر ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ ہونڈا موٹرز نے 9 مارچ سے 31 مارچ تک کمپنی آپریشنز بند تھے۔