Tag: ہنگامی اجلاس طلب

  • نیب کا ہنگامی اجلاس طلب ، مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

    نیب کا ہنگامی اجلاس طلب ، مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

    لاہور : قومی احتساب بیورو( نیب ) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا، مقدمہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پردرج کیاجائے گا۔

    دوسری جانب نیب دفترکے باہر ہنگامہ آرائی کے بعد نیب کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، جس میں مریم نواز کی دوبارہ طلبی پرغور کیا جائے گا ،ذرائع نیب. کا کہنا ہے مریم نواز کو آئندہ ہفتے دوبارہ طلب کا نوٹس جاری ہوگا۔

    یاد رہے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں ہٹادیں تھیں۔

    پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کومنتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گیہ اور نیب آفس کے باہر واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ، لیگی کارکنان گاڑی ایل ای 3378میں پتھر سےبھرے شاپرلیکرآئے تھے ، لیگی کارکنوں نے گاڑی کےاندر سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے۔

    لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کے باعث نیب دفتر پرکھڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے جبکہ نیب دفتر کے باہر بیریئر بھی توڑنےکی کوشش کی گئی۔

    بعد ازاں نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی، تاہم مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ پیشی آج ہی کی جائے۔

  • بجلی بحران،  وزیرِاعظم نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    بجلی بحران، وزیرِاعظم نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نے بجلی بحران پر آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    گزشتہ روز وفاقی وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف نے وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انھیں بریک ڈاؤن پر بریفنگ دی، وزیرِاعظم نواز شریف کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرِ پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ بریک ڈاؤن کے بعد بجلی سپلائی کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس روز کے دوران دہشت گردی کے تین واقعات سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا ہے، جن میں سے 2واقعات گزشتہ دو راتوں میں ہوئے اور جعمہ کی رات ہونے والا حملہ گیس پائپ لائن پر ہوا، جسے مرمت کرکے 13گھنٹوں بعد بحال کیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ دیر بعد ملک بھر میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری آجائے گی۔

    انھوں نے وزیرِاعظم کو بتایا کہ اوچ میں خرابی کے باعث گڈو پاور پر لوڈ بڑھنے سے پلانٹ ٹرپ کرگیا تھا، جس کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا۔

    اس موقع پر وزیرِاعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر کو ہنگامی بنیادوں بحالی کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔