Tag: ہنگامی حالت

  • منکی پاکس کے پھیلاؤ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا اہم اعلان

    منکی پاکس کے پھیلاؤ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا اہم اعلان

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے بعد افریقا میں خوف پھیلانے والے موذی مرض سے متعلق عائد ہنگامی حالت کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے منکی پاکس سے متعلق ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ منکی پاکس کے متعلق ادارہ کی جانب سے لگائی گئی ایک سالہ ایمرجنسی کو ختم کیا جارہا ہے، یہ ایک وائرل بیماری ہے جس کی وجہ سے سو سے زیادہ ممالک میں اس کے تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے۔

    یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا کورونا وائرس سے متعلق اہم اعلان

    عالمی ادارہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دو ہزار بائیس کے آغاز سے رواں سال آٹھ مئی تک عالمی سطح پر 87,000 سے زیادہ منکی پاکس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ پچھلے تین ماہ کے دوران منکی پاکس کے کیسز میں 90 فیصد کمی آئی، یہ اقدام اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ منکی پاکس کے باعث پیدا شدہ بحران اب قابو میں آگیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں تباہی پھیلانے والی دونوں وبا ( کرونا اور منکی پاکس) کی ہنگامی صورت حال فی الحال ختم ہوچکی تاہم دونوں کے دوبارہ پیدا ہونے کا خطرہ موجود ہے کیونکہ دونوں وائرس گردش میں ہیں اور اپنا شکار بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے عالمی ادارہ صحت کا مقصد واضح کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ٹیگ کا مقصد ایک مربوط بین الاقوامی ردعمل کو متحرک کرنا اور ویکسین اور علاج کے اشتراک کے لیے تعاون کے لئے فنڈنگ فراہم کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل عالمی ادارہ صحت نے تقریباً ساڑھے تین سال بعد عالمی وبا کورونا کی گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے کہ کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 کے اختتام پر چین سے ہوا تھا اور جنوری 2020 تک یہ وائرس دیگر ممالک تک پھیل گیا تھا، جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے اسے عالمی وبا قرار دیا تھا۔

    کورونا کی وجہ سے گزشتہ ساڑھے تین سال میں دنیا بھر میں 29 اپریل تک 7 کروڑ 65 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوتے جب کہ اس سے 69 لاکھ 21 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔

  • امریکی ریاست ہوائی میں طوفان کا خطرہ، ہنگامی حالت کا اعلان

    امریکی ریاست ہوائی میں طوفان کا خطرہ، ہنگامی حالت کا اعلان

    ہوائی : امریکی ریاست ہوائی میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے اور شہریوں کو دو ہفتے کا راشن پانی جمع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کی مطابق امریکی ریاست ہوائی میں طوفان کا خطرہ ہے جس کے باعث صدر ٹرمپ نے قومی ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا اور انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو 2 ہفتے کا راشن پانی جمع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ہوائی میں آج اور کل سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کیٹگری 3 کا ہے، تاہم اب بھی بڑے طوفان کا خدشہ ہے، طوفان ہونولولو کے جنوب میں 260 میل دور ہے، ہوائی میں 30 سینٹی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

    طوفان کا انتباہ اوہائیو، مایوئی اور ہوائی کاؤنٹی کے لیے ہے۔

    امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان لَین اس وقت انتہائی طاقتور طوفانوں کی کیٹگری پانچ میں پہنچ گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ چلنے والی ہواؤں کی رفتار300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے۔

    امریکی حکام نے ہوائی کے علاقے کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان کے ٹکرانے سے قبل ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں کیونکہ یہ شدید نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

    دوسری جانب امریکی میڈیا کو نیشنل اوقیانوس اور ماحولیاتی منتظم نے بتایا کہ بادلوں میں طوفانی لائن کو دیکھا گیا ہے، طوفانی لائن بحر اوقیانوس کے اوپر موجود ہے جو ایک خطرناک طوفان کی علامت ہے۔

    نیشنل اوقیانوس اور ماحولیاتی منتظم کے مطابق اس طوفانی لائن سے شدید بارشوں کا سلسلہ اور بڑے پیمانے پرتیز و تند ہواؤں اور شدید بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال ہیدا کرنے والا یہ طوفانی بادلوں کی لائن امریکی جزیروں کے قریب ہوتا جارہا ہے۔

    امریکی پیش گوئی کرنے والوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ طوفان بگ جزیرہ شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔