Tag: ہنگامی حالت نافذ

  • ماسکو: اسلحہ گودام میں آگ لگنے کے بعد دھماکا، ہنگامی حالت نافذ

    ماسکو: اسلحہ گودام میں آگ لگنے کے بعد دھماکا، ہنگامی حالت نافذ

    ماسکو میں اسلحہ گودام میں احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کے باعث آگ لگ گئی جس کے بعد ڈپو میں دھماکے ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو کے مشرقی علاقے میں اسلحہ گودام میں آگ لگنے کے بعد دھماکے ہوئے، اسلحہ گودام میں آگ کے بعد اطراف کے کئی دیہات خالی کرا لیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق ماسکو کے ولادیمیر ریجن میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، کہا جارہا ہے کہ سائٹ روسی فوج کے لیے گولہ بارود کی ایک اہم جگہ ہے۔

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسلحہ گودام میں احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کے باعث آگ لگی، اسلحہ گودام میں آگ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلحہ گودام میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، اس کے علاوہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/saudi-crown-prince-putin-discuss/

  • امریکا کی 7ریاستوں میں برفانی طوفان، ہنگامی حالت نافذ

    امریکا کی 7ریاستوں میں برفانی طوفان، ہنگامی حالت نافذ

    امریکا کی 7 مشرقی ساحلی ریاستوں میں برفانی طوفان کے سبب ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برفانی طوفان کے سبب امریکا میں نیوجرسی، پنسلوینیا، ورجینیا اور اوہائیو سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اس کے علاوہ واشنگٹن، میری لینڈ اور بالٹی مور میں بھی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق شمالی کیرولائنا، میوزوری،کنساس میں حادثات کے سبب 4 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ امریکا میں 3 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

    میٹ آفس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں 18 انچ تک برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، امریکا میں موسم کی شدت جنوری کے وسط تک رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب شمالی برطانیہ میں شدید برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں ییلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور ویلز بھر میں برفباری اور بارش کے باعث سیلاب کے الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

    برطانیہ بھر میں شدید برفباری کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ، پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لیسٹر شائر میں بھی شدید برفباری اور سیلاب کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

    اہم سڑکیں زیرآب آنے سے برطانیہ بھر میں آمدورفت کا عمل متاثر ہورہا ہے، لنکنشائر مضافات میں سیلاب کے باعث بچے پرائمری اسکول میں پھنس گئے ہیں۔

    سیلاب میں گاڑیاں پھنسنے کے خدشے پر والدین کو اسکول سے بچے نہ لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    برطانیہ میں درجہ حرارت منفی 10 تک گرنے کی پیشگوئی

    رپورٹس کے مطابق لیسٹرشائرفائر اینڈ ریسکیو سروس نے کئی مقامات پرسیلاب میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا ہے، جبکہ میٹ آفس کی جانب سے متعدد نئے ییلو الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں، برفباری کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں طوفانی  بارش کی پیش گوئی، ہنگامی حالت نافذ

    کراچی میں طوفانی بارش کی پیش گوئی، ہنگامی حالت نافذ

    کراچی : طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر کراچی میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے موسلادھاربارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ وقفےوقفے سے 31اگست تک برقرار رہ سکتاہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارشوں کا سسٹم بتدریج مشرقی سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے اور ڈپریشن میں تبدیل ہونے والا سسٹم مزید ایک درجہ شدت اختیارکرگیا، جس سے وسطی بھارت میں موجودمون سون ہواؤں کے کم دباؤمیں شدت آگئی ہے۔

    بارش کے پیش نظر کراچی میں بھی ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

    میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس کو یقینی بنائی جائے۔

  • شدید سیلاب کے بعد پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ

    شدید سیلاب کے بعد پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ

    لاہور: پنجاب حکومت نے سیلاب کے باعث صوبے میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔

    وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے بھی نارووال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں ظفروال اور تیرہ کا دورہ کیا، متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

    شہباز شریف کشتی میں بیٹھ کر سیلاب میں گھرے ہوئے علاقوں کا دورہ بھی کیا،ان کے ساتھ وفاقی وزیر احسن اقبال بھی تھے، وزیراعلٰی شہباز شریف نے خانکی ہیڈ ورکس اور گجرات کا بھی دورہ کیا، امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔