Tag: ہنگامی صورتحال

  • پاک بھارت جنگی صورتحال:  کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کوآرڈینیشن کےلیےلائحہ عمل تیار

    پاک بھارت جنگی صورتحال: کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کوآرڈینیشن کےلیےلائحہ عمل تیار

    اسلام آباد : پاک بھارت کشیدگی کے بعد جنگی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کوآرڈینیشن کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد جنگی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت واربک کےحوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں تمام سرکاری و نجی اسپتالوں ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور فائر بریگیڈ حکام شریک ہوئے جبکہ اسلام آباد پولیس، اسپیشل برانچ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔

    اجلاس میں محکمہ سوئی گیس،پی ٹی سی ایل اورتمام متعلقہ اداروں نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس میں واربک کے مطابق تمام اداروں کو تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کوآرڈینیشن کے لیےلائحہ عمل تیار کرلیا گیا۔

    ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظرتمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں ہائی الرٹ ہے، صورتحال مانیٹرکرنےکیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔

    عرفان میمن کا کہنا تھا کہ شہری ہنگامی صورتحال میں کنٹرول سینٹر کے 3 رابطہ نمبرز پر کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔

  • وزارتِ صحت کا ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کا اعلان

    وزارتِ صحت کا ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کا اعلان

    اسلام آباد: وزارت صحت کی طرف سے ہنگامی صورت حال کا اعلان کردیا گیا جبکہ تمام طبی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔

    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ملک کی موجودہ جنگ اور اس سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر فوری اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی اور تمام طبی عملے کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وفاقی وزارت صحت اور اس کے ماتحت اداروں کے تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور انتظامی عملے کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تمام ملازمین کو اپنے عہدوں پر فوری حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے جنیوا اور قطر کے طے شدہ سرکاری دورے فوری طور پر منسوخ کر دیے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اس وقت میری اولین ترجیح ملک کی اندرونی صورتحال پر توجہ مرکوز کرنا اور عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی ادارہ صحت میں ایک 24/7 ایمرجنسی کویک ریسپانس سینٹر قائم کیا گیا ہے، جو جنگ اور اس سے متعلقہ طبی ہنگامی حالات کا فوری جائزہ لے گا اور ردعمل کو مربوط کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سینٹر تمام صوبائی و ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہے گا، تمام صوبائی حکومتوں کے صحت کے سیکرٹریز کو مرکزی وزارت صحت کے ساتھ مستقل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    صوبائی حکام کو وقتاً فوقتاً جاری ہونے والی ہدایات کی روشنی میں اپنے ایمرجنسی پلانز کو اپ ڈیٹ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

  • پاک بھارت کشیدگی : کراچی میں ہنگامی صورتحال کے اعلان کیلئے سائرن اور وارننگ سسٹم فعال کرنے کی ہدایت

    پاک بھارت کشیدگی : کراچی میں ہنگامی صورتحال کے اعلان کیلئے سائرن اور وارننگ سسٹم فعال کرنے کی ہدایت

    کراچی : وزیردخلہ سندھ ضیالنجار الحسن نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کراچی میں ہنگامی صورتحال کے اعلان کیلئے سائرن اور وارننگ سسٹم فعال کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

    وزیردخلہ سندھ ضیالنجار الحسن نے ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس کے تمام و سائل کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال کے اعلان کیلئے سائرن اوروارننگ سسٹم فعال کیا جائے۔

    وزیردخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ شہری دفاع کیلئے شیلٹرزکےتعین اورانہیں فعال کیا جائے۔

    مزید پڑھیں : پاک بھارت کشیدگی: سندھ پولیس کو الرٹ کر دیا گیا

    اس سے قبل آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

    آئی جی غلام نبی میمن نے ہدایت کی تھی کہ ملکی صورتحال کے تناظر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ : انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے 10ایمبولینسز مانگ لیں

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے 10ایمبولینسز مانگ لیں

    اسلام آباد : انتظامیہ نے لانگ مارچ میں ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے  10ایمبولینسز اور 5 فائر بریگیڈ مانگ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے تیاریاں تیز کردیں۔

    ہنگامی صورتحال کیلئے انتظامیہ نے سی ڈی اے سے 10 ایمبولینسز مانگ لیں ، اس سلسلے میں ضلعی مجسٹریٹ نے سی ڈی اے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں کہا ہے کہ 10ایمبولینسزاور 5فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں۔

    یاد رہے اسلام آباد پولیس نے توسیع شدہ ریڈزون کے باہر مسلح اہلکار تعیناتی کی اجازت مانگی تھی۔

    وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ سے انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور سینیئر افسران کی تعیناتی کی اجازت طلب کی ہے۔

    اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مارچ سے قریبی فاصلے پر مسلح انسداد دہشتگردی اسکواڈ کو تعینات کیا جائے گا۔