Tag: ہنگامی لینڈنگ

  • ایئرانڈیا کی ایک اور فلائٹ حادثے سے بچ گئی، ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ

    ایئرانڈیا کی ایک اور فلائٹ حادثے سے بچ گئی، ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ

    بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کی ایک اور فلائٹ حادثے سے بچ گئی، طیارے کو ممبئی ایئرپورٹ پر واپس ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    ایئرانڈیا میں سفر کرنے والے مسافروں کو ایک اور پریشان کن تجربے کا سامنا کرنا پڑا، فلائٹ اے آئی 639 نے 27 جون کی صبح ممبئی سے اڑان بھری تھی، تاہم چنئی جانے والی پرواز کو ہفتے کے روز کیبن میں جلنے کی بدبو کے بعد ممبئی واپس لینڈنگ کرنا پڑی۔

    ٹیک آف کے فوراً بعد ہی احتیاطی طور پر ہوائی جہاز کا رخ واپس موڑتے ہوئے اسے ممبئی ایئرپورٹ واپس موڑ لیا گیا جس کی ایئر لائن نے بھی تصدیق کردی ہے۔

    ایئرانڈیا کے تین عہدیداروں کو فوری نکالا جائے، بھارتی ڈائریکٹوریٹ کا تحقیقات کے بعد حکم

    ایئرانڈیا کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایئربس کا طیارہ "بحفاظت” ممبئی ہوائی اڈے پر واپس آگیا ہے جبکہ مسافروں کے لیے ایک متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا ہے۔

    اگرچہ ایئر انڈیا نے جلنے والی بدبو کے حوالے سے یہ نہیں بتایا کہ آیا کہ تکنیکی خرابی تھی یا اس کی کوئی اور وجہ تھی، تاہم انتظامیہ نے کا کہنا ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور انہیں ضروری تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

    کچھ دنوں پہلے للندن کے لیے اڑان بھرنے والا ائیرانڈیا کا بوئنگ787 ڈریم لائنر احمدآباد سے اڑان کے چند منٹ بعد ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھر گیا تھا۔

    طیارے میں سوار تمام 242 مسافروں میں سے 241 ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ہاسٹل میں رہائش پذیر متعدد افراد بھی طیارے کی زد میں آ کر موت کے منہ میں چلے گئے، صرف ایک مسافر زندہ بچا جو ایمرجنسی گیٹ کےساتھ بیٹھا ہوا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/air-indias-misfortunes-could-not-end-another-setback-struck/

  • مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    امریکا میں مسافر طیارہ بال بال بچ گیا، مسافر طیارے نے ہیری ریڈ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاس ویگاس سے شارلٹ جانے والے طیارے میں فنی خرابی کے باعث جہاز کو پرواز کے 8 منٹ بعد اتار لیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق سامنے آنیوالی ویڈیو میں طیارے کے انجن سے آگ کے گولے نکلتے اور دھماکے ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پرواز اے اے 1665 میں 165 مسافر سوار تھے، واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

    دوسری جانب بھارتی شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے انجن سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آگیا۔

    انڈین میڈیا کے مطابق 12 جون 2025 کو احمد آباد میں ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 ٹیک آف کے چند لمحے بعد حادثے کا شکار ہوئی، حادثے نے تفتیش کاروں کی توجہ طیارے کے دائیں طرف کے انجن کی طرف مبذول کروائی۔

    طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ایئر انڈیا فلائٹ 171 کے انجن کو صرف تین ماہ قبل یعنی مارچ 2025 میں تبدیل کیا گیا تھا۔

    تقریباً 12 سال پرانے بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر کی آخری بار جون 2023 میں مینٹینس کی گئی جبکہ جانچ پڑتال کا اگلا شیڈول دسمبر 2025 میں تھا۔

    احمد آباد میں پیش آئے طیارہ حادثے میں 241 مسافروں سمیت تقریباً 270 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک برطانوی شہری واحد زندہ بچ نکلا۔ طیارہ ٹیک آف کرنے کے چند لمحے بعد میڈیکل ہاسٹل کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا۔

    جاپان کا 80 سال میں پہلا کامیاب میزائل تجربہ

    توقع کی جا رہی ہے کہ حادثہ بھارتی ہوا بازی کی تاریخ میں سب سے بڑے انشورنس کا دعویٰ ہوگا۔ اندازوں کے مطابق اس کی قیمت تقریباً 3,000 کروڑ روپے ہے۔

  • ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    ایئر انڈیا کی پرواز کو تھائی لینڈ میں بم کی اطلاع ملنے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی، پرواز تھائی لینڈ سے دہلی کے لئے روانہ ہورہی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ تھائی لینڈ سے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو جمعہ کے روز بم کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

    تھائی لینڈ کے ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فلائٹ AI 379 نے 156 مسافروں کو لے کر اڑان بھری تھی، مگر دھمکی موصول ہونے کے بعد طیارے کو واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

    یاد رہے کہ بھارتی ایئر لائنز اور ہوائی اڈوں کو پچھلے 10 ماہ کے دوران تقریباً 1000 جعلی کالز اور پیغامات موصول ہوئے ہیں، جو 2023 کے مقابلے میں تقریباً 10 گنا زیادہ ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے سبب 265 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حادثے کا شکار ایئر انڈیا 787 کا بلیک باکس بھی مل گیا ہے۔

    بھارتی طیارے کے تباہ ہونے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

    بدقسمت طیارے میں سوار ایک شخص، حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گیا، جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    ایئرلائن کا کہنا ہے کہ لندن جانے والی پرواز میں 169 ہندوستانی مسافر، 53 برطانوی، سات پرتگالی اور ایک کینیڈین اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

  • مصروف شاہراہ پر طیارے کی حیران کن ہنگامی لینڈنگ، لوگوں کی چیخیں نکل گئیں، ویڈیو وائرل

    مصروف شاہراہ پر طیارے کی حیران کن ہنگامی لینڈنگ، لوگوں کی چیخیں نکل گئیں، ویڈیو وائرل

    برازیل میں ایک چھوٹے طیارے کو اچانک مصروف ہائی وے پر رونگٹے کھڑے کر دینے والی ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، جسے دیکھ کر سڑک پر گاڑیوں میں محو سفر لوگوں کی چیخیں نکل گئیں۔

    ڈیلی میل کے مطابق برازیل کی ایک موٹر وے پر ایک طیارے کو مصروف شاہراہ پر کاروں اور لاریوں کے درمیان دل دہلا دینے والی ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، معلوم ہوا کہ طیارے کا انجن ناکارہ ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے پائلٹ کو یہ خطرناک فیصلہ کرنا پڑا۔

    پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصروف شاہراہ پر ہنگامی لینڈنگ تو کی، لیکن لینڈنگ کے وقت ہلکے ہوائی جہاز کے پیچھے سفر کرنے والے کار سواروں کو یہ خوف لاحق رہا کہ طیارہ اترتے ہوئے گاڑیوں سے ٹکرا جائے گا اور بس کسی بھی لمحے سڑک پر قیامت خیز منظر نظر آئے گا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ کس خطرناک طریقے سے شاہراہ پر دوڑتی کاروں کے درمیان لینڈنگ کر رہا ہے، اور طیارے نے ایک بڑے ٹینکر کے عین آگے لینڈنگ کی، حتیٰ کہ ٹینکر کو بھی خود کو بچانا پڑا۔


    کوے کی انسانوں کی طرح بات کرنے کی ویڈیو وائرل


    رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے، پولیس کے مطابق طیارے میں 2 افراد سوار تھے، پائلٹ کا نام 29 سالہ میٹیوس رینان کالڈو اور مسافر کا نام ہوائی جہاز کا مالک، 71 سالہ تاجر والڈیمیرو جوز مینیلا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ کل دوپہر سے کچھ دیر قبل برازیل کی جنوبی ریاست سانتا کیٹرینا میں گورامیرم میں ایک ایروڈوم سے نکلا تھا۔

  • امریکی طیارے کو اچانک اطالوی جنگی جہازوں نے گھیر لیا، ہنگامی لینڈنگ

    امریکی طیارے کو اچانک اطالوی جنگی جہازوں نے گھیر لیا، ہنگامی لینڈنگ

    نئی دہلی : امریکی طیارے کو سیکیورٹی خدشات پر روم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، اٹلی کی حدود میں داخل ہوتے ہی جنگی جہازوں نے اسے گھیر لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دہلی جانے والی امریکن ایئر لائنز کی ایک فلائٹ کو دورانِ پرواز ملنے والی بم کی دھمکی کے بعد ہنگامی طور پر طیارے کا رخ نیویارک سے دہلی جاتے ہوئے روم کی جانب موڑ دیا گیا۔

    بوئنگ 787-9 ڈریملائنر میں 280 سے زائد مسافر سوار تھے، یہ طیارہ بحیرہ کیسپین کے اوپر پرواز کر رہا تھا جب اچانک اس کا راستہ تبدیل کرکے اس کا رخ اٹلی کی طرف کردیا گیا۔

    امریکی جہاز

    جب طیارہ اٹلی کی فضائی حدود کے قریب پہنچا تو حفاظتی اقدامات کے طور پر اطالوی لڑاکا طیاروں  نے اسے اسکواٹ کیا، بعد ازاں یہ پرواز مقامی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے روم میں بحفاظت لینڈ کرگئی۔

    اس حوالے سے مقامی حکام نے سیکیورٹی الرٹ کی نوعیت کی تفصیلات نہیں بیان کیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ  دورانِ پرواز طیارے میں بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی، جس کے بعد امریکن ایئر لائنز اور سیکیورٹی حکام نے فوری طور اس کا نوٹس لے کر ہنگامی لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے کی روم میں بحفاظت لینڈنگ ہوگئی ہے، بم اسکواڈ نے تلاشی لے کر طیارے کو کلیئر کردیا ہے۔

  • پائلٹ کا ہنگامی ایمرجنسی سگنل : پی آئی اے کے طیارے کی  دمام میں ہنگامی لینڈنگ

    پائلٹ کا ہنگامی ایمرجنسی سگنل : پی آئی اے کے طیارے کی دمام میں ہنگامی لینڈنگ

    اسلام آباد : پی آئی اے کے طیارے کو پائلٹ کی جانب سے ہنگامی ایمرجنسی سگنل کے بعد دمام میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی سعودیہ لاہور کی پرواز میں اچانک فنی خرابی ہوئی ، جس کے باعث طیارے کو دمام میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ شیڈیول پرواز پی کے 244 دمام سے لاہور کیلئے روانہ ہوئی، روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں شدید فنی خرابی پیدا ہوئی۔

    اے ٹی سی دمام کو اگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آگیا اور شدید فنی خرابی پر پائلٹ نے 04:22 بجے راڈار پر ہنگامی ایمرجنسی سگنل دیئے تاہم روانگی کے ایک گھنٹہ بعد پرواز باحفاظت دمام ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

    یاد رہے اس سے قبل پی آئی اے کی گوادر کی پرواز میں اچانک فنی خرابی ہوئی تھی ، جس پر طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

    ترجمان ایئرلائن نے بتایا تھا کہ پرواز پی کے 503 صبح 8:13 بجے کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی تھی ، روانگی کے بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں فنی خرابی کا بتایا اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کو آگاہ کر کےپائلٹ نے 43 منٹ بعد واپس لینڈنگ کی تھی۔

  • روس نے میزائل حملے کے بعد آذربائیجان کے مسافر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی: برطانوی اخبار کا دعویٰ

    روس نے میزائل حملے کے بعد آذربائیجان کے مسافر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی: برطانوی اخبار کا دعویٰ

    برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے میزائل حملے کے بعد آذربائیجان کے مسافر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل بے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے میزائل حملے کے بعد آذربائیجان کے مسافر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی، طیارے کو سمندر میں گرانے کی کوشش کی۔

    ڈیلی میل کے مطابق یہی نہیں روسی حکام نے اپنی نیویگیشن بھی جام کردی، آذربائیجان کی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ طیارہ روسی میزائل کا نشانہ بنا۔

    یورو نیوز کا کہنا ہے پائلٹ روسی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کیلئے گڑ گڑاتا رہا لیکن اسے اترنےکی اجازت نہیں دی، پائلٹ کو طیارہ قازقستان لے جانے کو کہا لیکن  پائلٹ نے سمندر کے بجائے آکتاؤ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

    آذربائیجان کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا، اہم انکشاف

    وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق روسی ایئر ڈیفنس سسٹم آذربائیجان طیارے کے حادثے کی وجہ بنا، طیارہ اس مقام پر گرا جہاں روس نے یوکرینی ڈرون حملوں کیخلاف فضائی دفاعی نظام استعمال کیا۔

    وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ روسی ایئر ڈیفنس سسٹم سے ٹکراتے ہی طیارے کا مواصلاتی نظام مفلوج ہوگیا اور وہ لینڈنگ کے بجائے گر کر تباہ ہوگیا، جس سے 38 مسافر ہلاک ہوئے۔

    دوسری جانب ماسکو میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ تحقیقات کے مکمل ہو جانے سے قبل کسی بھی قسم کے مفروضے پیش کرنا غلط ہوگا یقینا، ہم ایسا نہیں کریں گے اور کسی کو بھی ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ ہمیں تحقیقات مکمل ہونے تک انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔

  • پی آئی اے کی پرواز میں اچانک خرابی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    پی آئی اے کی پرواز میں اچانک خرابی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    کراچی: اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث کپتان نے طیارے کو بحفاظت کراچی میں لینڈ کرا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی، کپتان نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور طیارے کی واپس کراچی لینڈنگ کی۔

    ترجمان کے مطابق پی کے300 کے کراچی سے ٹیک آف کے بعد لینڈنگ گیئر بند نہیں ہو رہا تھا، قومی ایئر لائن کے سی ای اوخرم مشتاق بھی کراچی سے اسلام آبادکی پروازمیں سوارتھے۔

    ترجمان کے مطابق طیارہ تبدیل کر کے مسافروں کو کچھ دیر میں روانہ کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی دبئی جانے والی قومی ایئر لائن کی ایک اور پرواز میں اچانک خرابی کے باعث کپتان نے طیارے کو کراچی میں لینڈ کرایا تھا۔

    پشاور سے دبئی جانے والی پرواز میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی، پی کے 283 پرواز کے طیارے کیکارگوکمپارٹمنٹ میں آگ کی انڈیکیشن آئی تھی تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت کراچی میں لینڈکرایا، پرواز میں 170 سے زائد مسافر سوار تھے۔

    ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے طیاروں میں پرزہ جات کی کمی کے باعث خرابیاں معمول بن چکی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کی ملک میں سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی

    قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دوران پرواز طیارے کے کپتان کو تکنیکی خرابی کی وارننگ موصول ہوئی تاہم وارننگ غلط ثابت ہوئی، ضروری چیکس کے بعد طیارہ دبئی روانہ ہوگیا۔

  • پائلٹ نے مسافر طیارے کو یقینی تباہی سے کیسے بچایا؟

    پائلٹ نے مسافر طیارے کو یقینی تباہی سے کیسے بچایا؟

    تریچی : بھارتی ایئر لائن کا مسافر طیارہ بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، طیارہ 2 گھنٹے تک ایئر پورٹ کے گرد چکر لگاتا رہا، تاہم پائلٹ کی مہارت نے لوگوں کی زندگیاں بچالیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرانڈیا کا مسافر طیارہ بالآخر تامل ناڈو میں بحفاظت اتر گیا، بھارتی طیارے کے 141مسافر دو گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہے۔

    تریچی سے شارجہ جانے والا ایئر انڈیا ایکسپریس کا مسافر طیارہ مکینیکل خرابی کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک تریچی کے علاقے میں آسمان میں چکر لگاتا رہا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے تروچی راپلی میں جمعہ کی شام ایئر انڈیا کے ایک طیارے کا ہائیڈرولکس سسٹم فیل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ رن وے پر اترنے کے قابل نہیں تھا۔

    طیارے کے پائلٹس نے بحفاظت لینڈ کرنے کی کوشش شروع کردی، احتیاطی تدابیر کے طور پر تریچی ہوائی اڈے پر دس سے زیادہ ایمبولینسوں کو طلب کرلیا گیا تھا، معلومات کے مطابق فلائٹ رات 8:14 بجے ایئرپورٹ پر اتری۔

    طیارے میں خرابی کے بعد بیلی لینڈنگ کی باتیں ہو رہی تھیں، ایسے میں ہمارے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ طیارے کی ایمرجنسی کی صورت میں ایسی لینڈنگ کیسے کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق جب طیارہ ہوا میں چکر لگا رہا تھا تو پرواز کو ہلکا کرنے کے لیے فیول ڈمپنگ پر غور کیا جا رہا تھا، تاہم ایسا نہیں کیا گیا۔

    بیلی لینڈنگ کیا ہوتی ہے؟

    بیلی لینڈنگ کا مطلب ہے کہ ہوائی جہاز اپنے پیٹ کے حصے سے رن وے پر اترتا ہے۔ یہ ایک ہنگامی صورتحال ہوتی ہے جس میں طیارے کے اترنے کے لیے کوئی اور آپشن نہیں ہوتا۔ اس کے بہت سے سنگین نتائج بھی ہیں۔ اس سے طیارے اور رن وے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جھٹکے کی وجہ سے مسافر اور ملازمین زخمی ہو سکتے ہیں۔

    بیلی لینڈنگ ایک ہنگامی لینڈنگ کا طریقہ کار ہے جس میں ایک ہوائی جہاز اپنے لینڈنگ گیئر کو مکمل یا جزوی طور پر کھولے بغیر لینڈ کرتا ہے۔

    رن وے پر اترنے کے اس طریقہ کار کو گیئر اپ لینڈنگ بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ ہنگامی صورتحال میں طیارے کا لینڈنگ گیئر مکمل طور پر کام نہیں کرتا یا پھر اسے کھولا نہیں جا سکتا۔

  • کراچی سے لاہور جانیوالے طیارے کے کارگوکیبن میں دھواں، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

    کراچی سے لاہور جانیوالے طیارے کے کارگوکیبن میں دھواں، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

    کراچی سے لاہور پہنچنے والی نجی ایئرلائن کے کارگوکیبن میں اچانک دھواں بھر گیا، طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور پہنچنے والی نجی ایئرلائن کے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ نجی ایئرلائن کے طیارے کے کارگو کیبن میں دھوئیں کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

    پرواز کے کپتان کی جانب سے کنٹرول ٹاور سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی، اجازت ملنے پر طیارے نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

    ایئرپورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایئرلائن کے کارگو کیبن میں دھواں اٹھنے سے متعلق ٹیکنیکل ٹیم مذکورہ کیبن کامعائنہ کررہی ہے۔