Tag: ہنگامی پریس کانفرنس

  • الطاف حسین کی آج سہ پہر ساڑھے 3بجے ہنگامی پریس کانفرنس

    الطاف حسین کی آج سہ پہر ساڑھے 3بجے ہنگامی پریس کانفرنس

    لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین آج سہ پہر ساڑھے تین بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں اہم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    ایم کیوا یم اعلامیہ کے مطابق قائدِ تحریک الطاف حسین نے 19، دسمبر 2014ء کو سانحہء پشاور کے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے کراچی میں ایک بڑی قومی یکجہتی ریلی سے خطاب کیا تھا۔

    جس میں انہوں نے مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری ، لال مسجد کو ڈھانے یا جلانے اور مدرسہ حفصہ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    اس مطالبے پر بعض سیاسی اور مذہبی رہنماؤں ، تجزیہ نگاروں، اینکر پرسنز نے شدید اعتراضات کئے ہیں، الطاف حسین ہنگامی پریس کانفرنس میں ان تمام اعتراضات کا جواب دیں گے۔

    گزشتہ روز ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی،رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کی کسی بھی قیمت پر حمایت نہیں کرے گی، اس سے بہتر ہے کہ ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا جائے۔
  • داعش کاخطرہ پاکستان میں داخل ہوگیا، الطاف حسین

    داعش کاخطرہ پاکستان میں داخل ہوگیا، الطاف حسین

       کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ جنگجنو گروہ داعش پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، صادق آباد سے اسلام آباد تک داعش کے بے پناہ جھنڈے ہیں۔

    ٹیلی فونک پریس کانفرنس کرتےہوئےالطاف حسین کاکہناتھاکہ داعش القاعدہ اور طالبان سے بھی زیادہ خطرناک ہے، طالبان بڑی تعداد میں داعش میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، صرف فوج ہی پاکستان کو نہیں بچا سکتی سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

    متحدہ قائد کا کہنا تھا کہ 10 سال سے طالبانائزیشن کیخلاف آواز اٹھا رہا ہوں،انہوں نے آرمی چیف، آئی ایس آئی اور آئی بی چیف سے درخواست کر دی کہ تحقیقاتی اداروں کو فعل کیا جائے اور داعش کی کارروائیوں پر نظر رکھی جائے ۔۔

    الطاف حسین نے طاہر القادی اور عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور عوام رہے گی تو سیاست بھی زندہ رہے گی، عمران خان اور طاہر القادری کی سیاست میں آنے سے قبل ہی جاگیر دارانہ نظام کیخلاف جدوجہد کر رہا ہوں۔

  • قائد الطاف حسین نائن زیرو پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

    قائد الطاف حسین نائن زیرو پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

    لندن:ایم کیو ایم قائد الطاف حسین آج  ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین آج شام ساڑھے چار بجے نائن زیر و پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ایم کیوایم شعبۂ اطلاعات برطانیہ کے انچارج سید مصطفی عزیز آبادی کے مطابق الطاف حسین کی ہنگامی پریس کانفرنس کیلئے حیدرآباد زون میں بھی صحافیوں کے بیھٹنے اور رپورٹنگ کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔

    مصطفی عزیز آباد ی نے تمام پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے مدیران سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کی ہنگامی پریس کانفرنس کی کوریج کیلئے اپنے فوٹو گرافر ،رپوٹرز ،نمائندگان اور کیمرہ مین کو مطلع کرکے شکریہ کا موقع دیں ۔