Tag: ہنگور کلاس آبدوز

  • چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو کی لانچنگ

    چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو کی لانچنگ

    اسلام آباد : چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوزپی این ایس ایم مانگروکی لانچنگ کی تقریب ہوئی ، یہ آبدوزیں جدیدہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO)کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس(Wuchang Shipbuilding Industry Group Company Ltd, Shuangliu Base) میں منعقد ہوئی۔

    ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹ-2، وائس ایڈمرل عبد الصمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے خطے میں موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول کے پیشِ نظر میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیاـ

    انہوں نے اعادہ کیا کہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ سمندری ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔

    ہنگور کلاس آبدوزوں کا حوالہ دیتے ہوئے وائس ایڈمرل عبد الصمد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس یہ آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اورامن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم ثابت ہوں گی۔

    انہوں نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (CSOC) کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزوں کا یہ منصوبہ یقینی طور پر پاک چین پائیدار شراکت داری میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔

    حکومت پاکستان نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (CSOC) کے ساتھ آٹھ ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

    معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ دیگر چار پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (KS&EW) میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی (ToT) کے تحت تعمیر کی جائیں گی، یہ آبدوزیں جدیدہتھیاروں اور سینسرز سےلیس ہوں گی جس سےدور تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔

    لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جن میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ اور چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ کے نمائندے بھی شامل تھے۔

  • پاک بحریہ کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز

    پاک بحریہ کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز

    کراچی : پاک بحریہ کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ، ہنگورکلاس آبدوزیں جدیدترین ٹیکنالوجی اورہتھیاروں سےلیس کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے پاک بحریہ کی چھٹی ہنگورکلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ، تقریب کا انعقاد کراچی شپ یارڈاینڈاانجینئرنگ ورکس میں ہوا۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کےمہمان خصوصی تھے، ہنگورکلاس آبدوزیں جدیدترین ٹیکنالوجی اورہتھیاروں سے لیس کی جائیں گی۔

    اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نویداشرف نے آبدوزتیاری میں چائنہ شپ بلڈنگ کمپنی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

    قومی جہاز اورآبدوزسازی کی صنعت کو تقویت دینا نیول ہیڈکوارٹرز کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ جدیدآبدوزکی تیاری میں وزارت دفاعی پیداوار،پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں

    ہنگورکلاس آبدوزوں کی پاکستان میں تیاری سے پاک بحریہ کی خود انحصاری کو فروغ ملے گا۔

  • پاک بحریہ میں آئندہ برس سے ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا آغاز ہوگا

    پاک بحریہ میں آئندہ برس سے ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا آغاز ہوگا

    اسلام آباد : پاک بحریہ میں آئندہ برس سے ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا آغاز ہوگا ، پاکستان کوملنے والی ہنگور کلاس سب میرینز ائیر انڈیپینڈنٹ پروپلشن سسٹم سے لیس ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ میں آئندہ برس سے ہنگورکلاس آبدوزوں کی شمولیت کا آغاز ہوگا،ذرائع نے بتایا کہ ہنگور کلاس سب میرین چائنہ شپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن میں تیار کی جا رہی ہے۔

    پہلی ہنگور کلاس آبدوز اگلےبرس لانچنگ اورسی ٹرائلزمکمل ہونےکےبعدپاک بحریہ میں شامل ہوگی جبکہ 7دیگر ہنگور کلاس آبدوز یکے بعد دیگرے پاکستان نیوی میں شامل ہوں گی۔

    پاکستان اور چین کے درمیان 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کی تیاری کیلئے 2015 میں معاہدہ ہوا تھا ، جس کے تحت 4 ہنگور کلاس آبدوزیں چین اور 4 کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تیار کی جا رہی ہیں۔

    ہنگور کلاس آبدوزوں کی تیاری پاکستان کی تاریخ کے بڑے دفاعی معاہدوں میں سے ایک ہے ، پاکستان کوملنے والی ہنگور کلاس سب میرینز ائیر انڈیپینڈنٹ پروپلشن سسٹم سے لیس ہیں۔

  • پاکستان میں بننے والی پہلی ہنگور کلاس آب دوز پی این ایس تسنیم کی کیل لیئنگ آج ہوگی

    کراچی: پاکستان میں بننے والی پہلی ہنگور کلاس آب دوز پی این ایس تسنیم کی کیل لیئنگ آج ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق پی این ایس تسنیم کی کیل لیئنگ آج ہوگی، یہ پاکستان میں بننے والی پہلی ہنگور کلاس آب دوز ہے، ہنگور کلاس سلسلے کی چھٹی آبدوز کی اسٹیل کٹنگ بھی آج کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آب دوز پی این ایس تسنیم کی کیل لیئنگ تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوگی، امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں چائنا شپ بلڈنگ آف شور کمپنی کے نمائندگان اور چینی سفارت کار بھی شریک ہوں گے۔

    وزارت دفاع، دفاعی پیداوار، پاک بحریہ، کراچی شپ یارڈ حکام بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق پی این ایس تسنیم ہنگور کلاس سلسلے کی پانچویں اور پاکستان میں بننے والی پہلی آب دوز ہے، اس آب دوز کی تیاری کا آغاز دسمبر 2021 میں ہوا تھا۔

    ہنگور کلاس آبدوزیں پاکستان اور چین ٹیکنالوجی کی منتقلی کے تحت تیار کی جا رہی ہیں، یہ آب دوز دشمن کی آب دوزوں اور جنگی جہازوں کے خلاف مہلک میزائل سے لیس ہوں گی۔

    ذرائع کے مطابق یہ آب دوز 2800 ٹن وزنی، 76 میٹر طویل، 37 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی حامل ہوں گی۔

    پاکستان نے 2015 میں چین سے 8 یوآن یا ہنگور کلاس آب دوزیں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا، 4 آب دوزیں ووشانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ چین، اور 4 کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں بن رہی ہیں۔