Tag: ہنگو

  • ہارون بلور پر حملہ کرنے والے خود کش بم بار کی بھی شناخت ہوگئی

    ہارون بلور پر حملہ کرنے والے خود کش بم بار کی بھی شناخت ہوگئی

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور کو خود کش حملے میں شہید کرنے والے بم بار کی شناخت ہوگئی، حملہ آور ہنگو کا رہائشی تھا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے پولیس حکام نے ہارون بلور پر خود کش حملہ کرنے والے کی شناخت کر لی ہے، بم بار کا تعلق کے پی کے ضلع ہنگو سے تھا۔

    [bs-quote quote=”اسلام آباد پولیس کو 68 تھریٹ الرٹ موصول ہوئے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”آئی جی اسلام آباد کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ”][/bs-quote]

    قبل ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ہارون بلور شہادت کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں کے پی پولیس حکام کو طلب کیا، پولیس حکام نے قائمہ کمیٹی کو کیس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

    پولیس حکام نے کہا کہ وہ دہشت گرد کے سہولت کاروں کے بھی قریب پہنچ گئے ہیں، پولیس کے مطابق وہ بم بار کے سہولت کاروں تک جلد پہنچ جائے گی۔

    سانحہ مستونگ: سہولت کار مقامی ہیں، شناخت ہوگئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

    خیال رہے کہ پولیس مستونگ خودکش بم بار کی شناخت بھی کر چکی ہے، آئی جی بلوچستان کے مطابق خود کش حملہ آور حفیظ نواز کا آبائی تعلق ایبٹ آباد سے تھا جس کی فیملی بعد میں سندھ چلی گئی تھی۔

    خطرات کے پیشِ نظر عمران خان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

    نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی (نیکٹا) نے خبر دار کیا ہے کہ الیکشن سے قبل بڑے سیاسی ناموں پر حملوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

    حملوں کے خدشات کے پیشِ نظر ملک بھر میں سیکورٹی ادارے الرٹ ہوگئے ہیں، نیکٹا سربراہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ تمام سیاسی قیادت کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے خطرہ لاحق ہے۔

    دریں اثنا آئی جی اسلام آباد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو 68 تھریٹ الرٹ موصول ہوئے۔

    آئی جی اسلام آباد نے کہا ’تھریٹ الرٹ سیاسی لیڈر اور کارکنوں سے متعلق تھے، عمران خان اور شاہد خاقان عباسی سے متعلق بھی تھریٹ الرٹ ملا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اورکزئی : زیرِ تعمیرکالج میں بارودی مواد کا دھماکہ،عمارت متاثر

    اورکزئی : زیرِ تعمیرکالج میں بارودی مواد کا دھماکہ،عمارت متاثر

    اورکزئی : ہنگو کے علاقے اورکزئی میں زیرِ تعمیر کالج میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا۔

    اورکزئی کے علاقے کلایا میں زیرِ تعمیر ڈگری کالج میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، پولیٹیکل ذرائع کے مطابق دھماکے سے عمارت کے چار کمروں کو نقصان پہنچا جبکہ  تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    آس پاس کے میکنوں کا کہنا ہے کہ یہاں آئے دن ایسے دھماکے ہونا معمول کی بات ہے لیکن اب کی بار ڈگری کالج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    پشاور میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد ایک طرف دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی آگئی ہے تو دوسری جانب شدت پسندوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • ہنگو: خود کش جیکٹس بنانے والے اہم دہشت گرد بصیر گرفتار

    ہنگو: خود کش جیکٹس بنانے والے اہم دہشت گرد بصیر گرفتار

    ہنگو: علاقہ دوآبہ میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے نتیجے میں بارودی مواد اور خود کش جیکٹس بنانے والے اہم دہشت گرد بصیر گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقہ دوآبہ میں سیکورٹی فورسزنے ایک خطر ناک دہشت گرد بصیر کے گھر پر چھاپہ مارا اور بصیر کو گرفتار کرنے کے لئے اس کے گھر کا گھیراو کر لیا۔

    دہشت گرد بصیر سیکورٹی فورسز سے بھاگنے کے لئے قریبی پہاڑی کی طرف بھاگا جس پر سیکورٹی فورسز نے اِن کا پیچھا کر کے پہاڑ کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیکر بصیر کو گرفتار کر لیا۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کمانڈر بصیر خود کش جیکٹس، ریمورٹ کنٹرول بم بارودی سرنگیں بنانے کا ماسٹر مائینڈ بھی ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے اس کی سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

  • لوئراورکزئی میں دھماکہ چار افراد جاں بحق آٹھ زخمی

    لوئراورکزئی میں دھماکہ چار افراد جاں بحق آٹھ زخمی

    ہنگو: لوئر اورکزئی میں دھماکہ چار افراد جاں بحق آٹھ زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے لوئر اورکزئی میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد نے موقع پر دم توڑ دیا۔

    جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے، بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا ، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔،

  • ہنگو :دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ پسپا،20مارے گئے

    ہنگو :دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ پسپا،20مارے گئے

    ہنگو: سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا، مقابلے میں بیس شدت پسند مارے گئے، دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران ایک سو پچاسی افراد گرفتار کر لئے گئے۔

    ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کا ناقابلِ واپسی مرحلہ شروع ہوچکا ہے، قانون نافذ کرنے والوں نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔

    خزینہ چوک پوسٹ پر دہشتگرد بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ آور ہوئے، فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بیس شدت پسند مارے گئے۔

    دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیسرے روز بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک نظر آتے ہیں، اڈیا لہ جیل، ایئر پورٹ ،ریلوے اسٹیشن، ریس کو ریس، نصیر آباد، کینٹ، آر اے بازار، ٹیکسلا ، واہ کینٹ، نیو ٹاون اور پیر ودھائی سمیت متعدد علاقوں میں کارروائی کے دوران چار افغان باشندوں سمیت ایک سو پچاسی افراد حراست میں لئے گئے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا، ذرائع کے مطابق آپریشن کا ٹارگٹ کالعدم تنظیموں کے اہم رہنما، سہولت کار اور افغان باشندے ہیں۔

  • ہنگو: بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق،1زخمی

    ہنگو: بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق،1زخمی

    ہنگو:  سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی میں بارودی مواد مسافر بس کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیا گیا تھا، بس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عملی میں نہ آسکی۔

    سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا جبکہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • ہنگو:آئی ڈی پیز کے کیمپ میں دھماکہ سات افراد جاں بحق

    ہنگو:آئی ڈی پیز کے کیمپ میں دھماکہ سات افراد جاں بحق

    ہنگو:ہنگو کے علاقے محمد خواجہ کے توغ سرائی آئی ڈٰی پیز کیمپ میں دھماکے سے سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے توغ سرائی آئی ڈٰی پیز کیمپ میں زوردار دھماکہ سے سات افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ذرائع کے مطابق بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،جبکہ پولیس نے اس کی اب تک تصدیق نہیں کی ہے، ہلاک شدگان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

  • کرم ایجنسی،ہنگو میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام،دو بم برآمد

    کرم ایجنسی،ہنگو میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام،دو بم برآمد

    ہنگو: کرم ایجنسی اور ہنگو میں فورسز نے بم ناکارہ بنا کر دہشت گردی کے دو بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے۔تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی میں پارہ چنار کی سبزی منڈی سے پچیس کلووزنی بم برآمد ہوا۔ بم برآمد ہوتے ہی علاقے میں خوف پھیل گیا۔

    فوری طور پربم کی اطلاع بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سیب کی پیٹی میں رکھے گئے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

    دوسری جانب ہنگو کے علاقے قاضی پمپ میں سڑک کنارے بم نصب کیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

  • ہنگو:نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 پولیس اہلکار،ایک شہری ہلاک

    ہنگو:نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 پولیس اہلکار،ایک شہری ہلاک

    ہنگو: پولیس چیک پوسٹ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار سمیت ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

    ہنگو کا مضافاتی علاقہ قاضی پمپ آج صبح فائرنگ سے گونج اٹھا، جب مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تین پولیس اہلکار سمیت ایک شہری کوقتل کردیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاضی پمپ پر نہ معلوم افراد نے خودکار اسلحہ سے شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور تین پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شہری بھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ہے۔

    پولیس نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔

  • ہنگو:دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،20کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا

    ہنگو:دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،20کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا

    ہنگو : شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سڑک کنارے نصب بیس کلو وزنی بم ناکارہ بنا کر شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا ہے۔

    بم ڈسپوزل یونٹ کے اے آئی جی شفقت کے مطابق بیس کلو وزنی بم ریموٹ کنڑول آئی ڈی سے منسلک تھا، جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے، اے آئی جی کا کہنا تھا کہ بم وی آئی پی موومنٹ یا پولیس کانوائے کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا۔