Tag: ہنگو

  • ہنگو: گھرمیں آتشزدگی، میاں بیوی اور بچی جاں بحق

    ہنگو: گھرمیں آتشزدگی، میاں بیوی اور بچی جاں بحق

    ہنگو کے علاقے کاہی میں ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ رات گئے دو بجے کے قریب ہنگو کے علاقے کاہی میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔

    جس کے نتیجے میں گھر کے کمرے میں موجود گھر کا سربراہ خان وزیر، اسکی بیوی اور 6سال کی بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی، اہل علاقہ نے آگ بجھاکر لاشوں کو نکالا۔

     

  • ہنگو:اسکول پر خودکش حملہ، 1طالبعملم شہید

    ہنگو:اسکول پر خودکش حملہ، 1طالبعملم شہید


           ہنگو سرکاری اسکول پر خود کش حملے میں ایک طالبعلم شہید ہوگیا۔

    خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں پہلے خالی اسکول اڑائے جاتے تھے، اب بچوں کی موجودگی میں حملے شروع ہوگئے، علی الصبح خودکش حملہ آور کا نشانہ ہنگو کا سرکاری اسکول بنا۔

    پولیس کے مطابق خودکش حملہ ابراہیم زئی میں گورنمٹ بوائز اسکول پرکیا گیا، حملے میں ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا، شہید طالبعلم نویں جماعت میں زیر تعلیم اور حملے کے وقت اسکول کے گیٹ پر موجود تھا۔ 

    پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جی ٹی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور مسافر کوچ کے ذریعے اسکول پہنچنے میں کامیاب ہوا اور اسکول کے گیٹ کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

  • ہنگو:بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق

    ہنگو:بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق

    ہنگو کے علاقے سروخیل میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے ایک شخص جان بحق ہوگیا، ہنگو کے علاقے سروخیل میں ایف آر کرم سے آنے والی بارود سے بھری گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا ۔دھماکے سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، پولیس حکام کے مطابق دھماکا خود کش تھا اور اس میں ہلاک ہونے والا خود کش بمبار تھا جو بارود سے بھری گاڑی دہشتگردی کے عزائم سے لے کر جارہا تھا۔