Tag: ہنی سنگھ

  • ہنی سنگھ کی 25 سالہ مصری ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم، ویڈیو وائرل

    ہنی سنگھ کی 25 سالہ مصری ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم، ویڈیو وائرل

    بھارت کے معروف گلوکار ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل ایماء بکر کی ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگی ہیں۔

    یو یو ہنی سنگھ ایک ایسا نام جسے کسی تعارف کی ضرورت نہیں، موسیقی کی دنیا کا یہ بڑا نام، اپنے گانوں سے دلوں پر راج کرنے والا آج اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

    گزشتہ روز فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یویو ہنی سنگھ نے مصری ماڈل ایماء کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ماڈل کی سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)

    انسٹاگرام پر ویڈیو میں یویو ہنی دنگھ پرتعیش ریسٹورنٹ میں ایماء کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کرتے نظر آئے جبکہ ماڈل ان کے بالکل ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آئیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یویو کے گانے پر عملہ رقص کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گلوکار کے ساتھ بیٹھی ایماء خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔

    اس موقع پر ہنی سنگھ نے ایماء کا ہاتھ تھامے رکھا، دونوں خوشگوار مزاج میں نظر آئے، یہی نہیں بلکہ ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں ایماء کو "کلیوپیٹرا”(جوکہ قدیم مصر کی ملکہ تھیں) کہہ کر مخاطب کیا۔

    یویو ہنی سنگھ اور مصری ماڈل ایماء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہوں کا بازار گرم ہو گیا کہ شاید ہنی سنگھ کو ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے۔

  • بھارتی ریپر ہنی سنگھ نے رابطہ کیا تو عورت سمجھ کر فون بند کردیا، ابرارالحق

    بھارتی ریپر ہنی سنگھ نے رابطہ کیا تو عورت سمجھ کر فون بند کردیا، ابرارالحق

    پاکستانی گلوکار ابرارالحق نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے رابطہ کیا تو انھوں نے عورت سمجھ کر فون بند کردیا۔

    اس حوالے سے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران ابرارالحق نے دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ہنی سنگھ کی جانب سے جب پہلی بار رابطہ کیا گیا تو انھیں غلطی سے عورت سمجھ بیٹھا تھا، ان کے منیجر نے انھیں بتایا تھا کہ ہنی نام کی ایک ’عورت‘ ان کے ساتھ گانا بنانا چاہتی ہے۔

    ابرارالحق کا مزید کہنا تھا کہ نے عورت کا نام سننے کے بعد میں نے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا تھا، تاہم ریپر ہنی سنگھ نے دوبارہ منیجر سے رابطہ کیا تو پھر بات آگے بڑھی۔

    اس موقع پر’بلو دے گھر‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکار نے بتایا کہ جس ہنی کو انھوں نے عورت سمجھنے کی غلطی کی تھی وہ مقبول بھارتی گلوکار ہنی سنگھ تھے۔

    ابرارالحق کو جب پتا چلا کہ کال کرنے والا ہنی سنگھ ہی ہے تو ان کی غلط فہمی دور ہوئی، پھر ابرار نے ہنی سے بات کی اس کے بعد دونوں نے مل کر ایک ٹریک بھی بنایا تھا، تاہم انھوں نے ٹریک کے بارے میں کچھ خاص نہیں بتایا۔

  • ہنی سنگھ اور مہوش حیات کے گانے کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول

    ہنی سنگھ اور مہوش حیات کے گانے کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول

    بھارتی ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ اور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے آنے والے گانا کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

    بھارتی میوزک لیبل ٹی سیریز کے بینر تلے بننے والے گانے ’جٹ مکھما‘ میں دونوں فنکاروں نے ایک ساتھ جلوے بکھیرے۔

    یہ گانا بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے میوزک ایلبم ’گلوری‘ کا حصہ ہے اور اب مذکورہ ایلبم کے گانے کی ویڈیو کا ٹیزر بھی پیش کردیا گیا ہے۔

    مہوش حیات کو جاری کیے گئے ٹیزر میں انتہائی بولڈ انداز میں ہنی سنگھ اور اس کے ساتھیوں کے ہمراہ پرتیعش ہوٹل کے ریڈ کارپٹ پر چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by T-Series (@tseries.official)

    بتایا گیا ہے کہ اس گانے کو 8 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا، گانے میں مہوش حیات کو گلوکار کی محبوبہ کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

    مذکورہ گانے سے مہوش حیات پہلی بار بھارتی میوزک انڈسٹری میں جلوہ گر ہوں گی، اس سے قبل وہ امریکی ویب سیریز سمیت دیگر عالمی منصوبوں میں اپنے فن کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    مہوش حیات اپریل 2024 میں ہی بتا چکی تھیں کہ وہ جلد ہی بھارتی ریپر کے ساتھ گانے میں دکھائی دیں گی۔

    پہلی بار دھوکا کس نے دیا؟ مہوش حیات نے راز کی بات بتادی

    مہوش حیات اور ہنی سنگھ کی ابتدائی طور پر جنوری 2024 میں دبئی میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی تھیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا، لیکن بعد ازاں اداکارہ نے بھارتی گلوکار کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی تھی۔

  • بادشاہ نے ہنی سنگھ سے جھگڑا ختم کرنے کا اعلان کردیا

    بادشاہ نے ہنی سنگھ سے جھگڑا ختم کرنے کا اعلان کردیا

    دہرادون: بھارتی گلوکار اور ریپر ادتیا پراتیک سنگھ سیسوڈیا عرف ’بادشاہ‘ نے ہردیش سنگھ بالمعروف ’ہنی سنگھ‘ سے جھگڑا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریپر بادشاہ نے ریاست اُترکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کے دوران سرِعام ہنی سنگھ کے ساتھ 15 سال سے جاری جھگڑا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    بادشاہ نے کنسرٹ میں اپنی لائیو پرفارمنس کے دوران مختصر وقفہ لیا اور پھر کہا کہ میں ساری غلط فہمیاں دور کرکے آگے بڑھنے کے لیے تیار ہوں، میں نے ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہنی سنگھ کے خلاف اپنے دل میں رنجش رکھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yo Yo Honey Singh FC (@yoyoxjabrafan)

    بادشاہ کا کہنا تھا کہ میں اس غلط فہمی کی وجہ سے خوش نہیں ہوں اور اب میں تمام رنجشیں ختم کرنا چاہتا ہوں، مجھے نے دیکھا ہے کہ جب میں اور ہنی سنگھ ساتھ تھے تو اُس وقت ہمیں جوڑنے والے لوگ بہت کم تھے جبکہ ہمیں الگ کرنے والے لوگ بہت زیادہ تھے۔

    بھارتی گلوکار نے مزید کہا کہ میں آج اعلان کررہا ہوں کہ میں ہر جھگڑے اور غلطی فہمی کو دور کرنا چاہتا ہوں، میری دُعائیں اور نیک تمنائیں ہنی سنگھ پاجی کے ساتھ ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by BADSHAH (@badboyshah)

    دوسری جانب ابھی تک ہنی سنگھ نے بادشاہ کی جانب سے کیے گئے اعلان پر کوئی ردعمل نہیں دیا، واضح رہے کہ بادشاہ اور ہنی سنگھ نے 2006 میں دیگر ریپ گلوکاروں کے ہمراہ اپنے بینڈ کا آغاز کیا تھا۔

    دونوں نے کئی سپر ہٹ گانے دیے لیکن لیکن پھر ہنی سنگھ اور بادشاہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا، اور دونوں نے اپنے کنسرٹ میں ایک دوسرے کو بُرا کہا تھا۔

  • ہنی سنگھ کا آبائی تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے۔۔ ؟

    ہنی سنگھ کا آبائی تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے۔۔ ؟

    ممبئی: بھارت کے مشہور و معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے، گلوکار نے اس حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

    یو یو ہنی سنگھ نے ایک تازہ انٹرویو میں اس حوالے سے بتایا کہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور سے ہے اور اُن کی خواہش ہے کہ وہ لاہور شہر کا دورہ کریں۔

    بھارتی گلوکار نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا اس سے انہیں بہت زیادہ خوشی اور مسرت محسوس ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ کسی دن اپنے خاندانی ورثے کو دیکھنے کیلئے پاکستان کا رخ کریں گے۔

    ہنی سنگھ نے مہوش حیات کو ’زندہ دل‘ کا لقب دے دیا، ملاقات کی تصویر وائرل

    ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں جاکر ننکانہ صاحب بھی جانا چاہتے ہیں اور وہاں اپنے خاندان لوگوں اور مداحوں سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

  • ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق ہوگئی

    ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق ہوگئی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار و ریپر ہردیش سنگھ المعروف یو یو ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق ہو گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہلی کی عدالت نے گزشتہ روز ایک سال سے زائد عرصے سے جاری طلاق کے کیس میں ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق کا فیصلہ سنا دیا۔

    رپورٹس کے مطابق جج کی طرف سے سماعت کے دوران اٹھائے گئے ایک سوال پر ہنی سنگھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب میرا شالنی تلوار کے ساتھ زندگی بسر کرنا ممکن نہیں ہے۔

    ہنی سنگھ کا موقف سننے کے بعد فیملی کورٹ کے جج پرمجیت سنگھ نے دونوں فریقین کے آپس میں تمام تنازعات ختم کرنے کے لیے ان دونوں کے درمیان طلاق کا حکم سنا دیا۔

    یاد رہے کہ بھارت کے نامور گلوکار ہنی سنگھ کے خلاف ان کی اہلیہ نے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

    ہنی سنگھ کی شالنی تلوار سے جنوری 2011ء میں شادی ہوئی تھی، ستمبر 2022ء میں دونوں نے عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی،جس کا فیصلہ آج سنا دیا گیا۔