Tag: ہوائی

  • امریکا اور ارجنٹائن میں طیارے گرنے کے خوفناک حادثات، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    امریکا اور ارجنٹائن میں طیارے گرنے کے خوفناک حادثات، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    ہونولولو/بیونس آئرس: امریکا اور ارجنٹائن میں طیارے گرنے کے خوفناک واقعات پیش آئے ہیں جن میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

    امریکی ریاست ہوائی میں تربیتی طیارہ گرنے سے 2 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ ارجنٹائن میں طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس میں پائلٹ سمیت 2 افراد جان سے گئے، طیارہ گرنے سے گاڑیوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

    ریاست ہوائی میں واقعہ منگل کی سہ پہر کو پیش آیا، ہوائی کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے مطابق چھوٹا طیارہ ڈینیئل کے انوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ اے بی سی نیوز کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا، ٹیک آف کے فوراً بعد پائلٹ نے کنٹرول کھو دیا۔

    ڈیش کیم ویڈیو میں ریکارڈ منظر کے مطابق جہاز گرنے سے پہلے تیزی سے نیچے کی طرف جھک گیا تھا، ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے بات کرتے ہوئے پائلٹ نے کہا کہ طیارہ کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے اور وہ اترنے کے لیے جگہ تلاش کر رہا ہے، ٹاور سے پائلٹ کو اترنے کی کوشش کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن وہ ناکام رہا۔

    چھوٹا طیارہ ایک ایسی خالی عمارت سے ٹکرا گیا، جسے پہلے ہی مسمار کرنے کا منصوبہ تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت ایک زوردار دھماکا سنائی دیا۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے کی عمر 22 سال تھی، اور وہ اپنے پائلٹ لائسنس کے لیے گریجویٹ ٹریننگ پر تھا۔

    ویڈیو: ممبئی میں سیاحوں کی کشتی کو خوفناک حادثہ

    دوسرا واقع گزشتہ روز 18 دسمبر کو ارجنٹائن میں پیش آیا، بیونس آئرس کے سان فرنینڈو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے والا طیارہ رن وے سے گزر کر ایک مکان سے ٹکرا گیا۔ رپورٹس کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے قریب زمین پر آنے کے بعد کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔

    جیٹ نے پھر رفتار بڑھانے اور دوبارہ ٹیک آف کرنے کی کوشش کی، لیکن اس کی بجائے وہ رن وے سے نکل گیا اور زوردار طریقے سے ایک مکان سے ٹکرا گیا۔ جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، اور پائلٹ اور کو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

  • امریکی جزیرے میں لگی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 89 ہو گئی، لوگوں کی بے خبری کی وجہ بھی سامنے آ گئی

    امریکی جزیرے میں لگی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 89 ہو گئی، لوگوں کی بے خبری کی وجہ بھی سامنے آ گئی

    ہوائی: امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے ماوی میں لگی آگ نے تباہی مچا دی، مرنے والوں کی تعداد 89 تک پہنچ گئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ہوائی کے جزیرے ماوی میں جنگل کی تباہ کن آگ سے مرنے والوں کی تعداد 89 تک پہنچ گئی ہے، حکام کا خیال ہے کہ یہ ریاست کی تاریخ کی سب سے مہلک آفت ہے۔

    جمعہ کی صبح ہوائی کے گورنر جوش گرین نے کہا کہ تقریباً 1,000 افراد کی تلاش اور بازیابی کی کوششیں جاری ہیں جن کا ابھی تک کوئی پتا نہیں ہے۔

    اب تک آگ سے سیکڑوں مکانات اور عمارتیں مکمل طور پر جل کر تباہ ہو چکی ہیں، جزیرے کا تاریخی سیاحتی مرکز لہینہ بھی 80 فی صد تک جل گیا ہے، جہاں آگ سے ہونے والی تباہی بدستور جاری ہے اور 1,700 سے زیادہ عمارتیں اور اربوں ڈالر کی املاک تباہ ہو گئی ہیں۔

    رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اب تک صرف عمارتوں کے باہر لوگوں کی تلاش کا کام ممکن ہو سکا ہے، اور عمارتوں کے اندرونی حصوں کی تلاش کے لیے امدادی ٹیموں کا انتظار ہے، جن میں مردہ افراد کی تلاش کرنے والے کتے بھی شامل ہیں۔

    بتایا جا رہاہے کہ شاید بجلی اور سیل فون سروس کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو بروقت خطرے سے آگاہی کے پیغامات موصول نہ ہوئے ہوں، جس کی وجہ سے وہ بے خبر رہے۔

  • امریکا میں طیارے کو دوران سفر شدید ہچکولے، درجنوں مسافر زخمی

    امریکا میں طیارے کو دوران سفر شدید ہچکولے، درجنوں مسافر زخمی

    واشنگٹن: امریکا میں دوران سفر ایک طیارے کو خراب موسم کے باعث شدید ہچکولوں اور جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے درجنوں مسافر زخمی ہوگئے، 20 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست ہوائی میں شدید ٹربولینس (ہچکولوں) کے باعث ایک مسافر طیارے میں کم سے کم 36 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

    ہوائی کے دارالحکومت ہونولولو کی ایمرجنسی میڈیکل سروسز نے تصدیق کی ہے کہ ہوائی ایئر لائنز کی فلائٹ K35 سے 36 مسافروں کو طبی امداد دی گئی جبکہ 20 کو اسپتال پہنچایا گیا۔

    ایمرجنسی میڈیکل سروسز کا کہنا ہے کہ 20 میں سے 11 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

    یہ طیارہ فینکس سے ہونو لولو جا رہا تھا جس میں 278 مسافر اور عملے کے 10 افراد سوار تھے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خراب موسم سے متعلق وارننگ جاری کردی گئی تھی۔

    ہوائی ایئر لائنز کے چیف آپریٹنگ آفیسر جون سنوک کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں اس نوعیت کا واقعہ پیش نہیں آیا، ہمیں اطمینان ہے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ اس حادثے کے دوران کوئی جان سے نہیں گیا۔ ہمیں امید ہے کہ زخمی مسافر جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

    ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے ٹویٹر پر کہا گیا کہ زخمی ہونے والوں مسافروں کو سر کی چوٹ، مختلف زخم یا بے ہوشی کا سامنا ہے، زخمی افراد میں عملے کے 3 ارکان بھی شامل ہیں۔

    طیارے کے مسافروں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کی چھت ٹوت پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے، پورے طیارے میں سامان بکھرا پڑا ہے جبکہ آکسیجن ماسک بھی نیچے گر گئے ہیں۔

    طیارے میں سوار ایک مسافر کیلی ریس کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ بھی طیارے میں سوار تھیں، شدید ہچکولوں کے دوران ان کی والدہ کا سر طیارے کی چھت سے جا ٹکرایا۔

    اس سے قبل جولائی میں بھی امریکن ایئر لائن کے ایک طیارے کو بھی غیر متوقع ٹربولینس کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں 8 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

  • ویڈیو: دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پھٹنے پر آگ کا سمندر اُبل پڑا

    ویڈیو: دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پھٹنے پر آگ کا سمندر اُبل پڑا

    ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں پھٹ پڑا، جس کے بعد علاقے میں آگ کا ایک دہشت ناک سمندر اُبل پڑا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں ’ماؤنا لو‘ گزشتہ 40 برسوں میں پہلی بار پھٹ پڑا ہے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں اس کی دہشت ناکی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کا لاوا شمال مشرقی رفٹ زون میں بہتا رہے گا اور گیسز کے اخراج کا سلسلہ بھی جاری ہے، ہوائی کے بگ آئی لینڈ اور اس کے آس پاس کے سمندری جزیروں میں رہائشیوں کو خبردار کر کے الرٹ جاری کر دیا گیا۔

    ماؤنا لو آخری بار مارچ اور اپریل 1984 میں پھوٹا تھا، جس کے لاوے نے ہیلو شہر کے پانچ میل کے علاقے کو متاثر کر دیا تھا۔

    امریکی جیولوجیکل سروے نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ اس وقت لاوے کا بہاؤ چوٹی کے علاقے میں موجود ہے اور اس سے نیچے کی ڈھلوان والی آبادیوں کو خطرہ نہیں، تاہم اگر لاوے نے پہاڑ کے دہانے تک محدود نہ رہ کر اس کی دیواریں توڑ دیں تو پھر اس کا بہاؤ تیزی سے آبادیوں کی طرف ہو جائے گا۔

    جیولوجیکل سروے کی ایک ترجمان مائل کاربیٹ نے کہا ’’آتش فشاں میں پھٹاؤ کب تک جاری رہے گا، اور کیا یہ لاوا آبادی والے علاقوں میں بہنے کا سبب بن سکتا ہے، اس کی پیش گوئی کرنا ناممکن ہے، تاہم میں آپ کو بتا سکتی ہوں، ہم اس وقت ہوائی سول ڈیفنس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، اور وہ کمیونٹی کے اراکین کو اپ ڈیٹ فراہم کر رہے ہیں۔‘‘

  • ویڈیو: کھولتے ہوئے لاوے کو جمع کرنے کا خطرناک عمل

    ویڈیو: کھولتے ہوئے لاوے کو جمع کرنے کا خطرناک عمل

    آپ نے مختلف ممالک میں آتش فشاں پہاڑوں سے لاوا ابلنے کے بارے میں تو ضرور سنا ہوگا، جو اپنے آس پاس کے علاقوں میں پھیل کر تباہی مچادیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس لاوے کی ایک انوکھی ویڈیو دکھانے جارہے ہیں۔

    یہ ویڈیو ایک ماہر ارضیات کی ہے جو پگھلے اور کھولتے ہوئے لاوے کو جمع کر رہا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر حیران کن دکھائی دے رہے ہیں جس میں یہ ماہر برق رفتاری سے نہ صرف اپنا کام کر رہا ہے بلکہ اس کھولتے ہوئے لاوے سے اپنے آپ کو محفوظ بھی رکھے ہوئے ہے۔

    اس گرم کھولتے ہوئے سیال مادے کو پانی کی بالٹی میں ڈالا جارہا ہے، لاوے کی گرماہٹ سے بالٹی میں موجود پانی بھی کھول اٹھا ہے اور اس میں سے دھواں نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔

    پانی کی وجہ سے لاوا فوراً جم گیا ہے البتہ یہ ابھی بھی خطرناک حد تک گرم ہے۔ یہ عمل اس لیے ضروری ہے تاکہ پگھلے ہوئے لاوے میں کرسٹل نہ بنیں، لاوے میں کرسٹل پیدا ہوجانے کے بعد یہ مختلف دھاتوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

    بعد ازاں یہ لاوا لیبارٹریز میں لے جایا جائے گا اور اس پر تحقیق کی جائے گی۔

    مذکورہ ویڈیو امریکی ریاست ہوائی میں واقع کیلیویا آتش فشاں پہاڑ کی ہے جس نے 2 سال قبل بڑے پیمانے پر لاوا اگلا تھا۔

    اس پہاڑ سے لاوا نکلنے کا عمل جاری رہتا ہے اور یہاں سے باقاعدگی سے لاوا جمع کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد پہاڑ کے اندر موجود لاوے کی ساخت اور اس کے پھٹنے کے وقت اور شدت کا اندازہ لگانا ہے۔

  • معدوم قرار دیا گیا پودا ڈرون نے ڈھونڈ نکالا

    معدوم قرار دیا گیا پودا ڈرون نے ڈھونڈ نکالا

    امریکی سائنسدانوں کو معدوم قرار دیا گیا پودا دوبارہ مل گیا، ہوائی کے علاقے کا یہ مقامی پودا عالمی سطح پر معدوم قرار دیا جاچکا تھا۔

    امریکی جزیرہ نما خطے ہوائی کے ایک پہاڑی علاقے کوائی میں واقع نیشنل ٹراپیکل بوٹانیکل گارڈن میں تحقیق کے دوران یہ پودا نظر آیا۔ کوائی کا علاقہ نایاب درختوں، پودوں، جڑی بوٹیوں اور جانداروں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

    جس جگہ پر پودا دکھائی دیا وہ پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہے جس کا جائزہ لینے کے لیے ڈرون سے مدد لی گئی تھی۔ ماہرین نے جب اس کی ویڈیو دیکھی تو حیرت انگیز طور پر انہیں یہ پودا دکھائی دیا۔

    یہ پودا سنہ 1991 میں ایک ماہرِ نباتیات نے پہلی بار دیکھا تھا اور سنہ 1995 میں اسے ایک نئی قسم کے پودے کے طورپر شامل کرلیا گیا۔ اس کے بعد سنہ 2009 تک یہ دنیا میں کہیں نہیں ملا اور ماہرین نے بالآخر اسے معدوم قرار دے دیا تھا۔

    یہ پودا دراصل ایک بیل ہے جس پر پیلے رنگ کے پھول اگتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ جامنی مائل سرخ رنگ کے ہوجاتے ہیں۔

    ماہرین نے اس پودے کی افزائش کے لیے کئی جتن کیے تھے لیکن سب میں ناکامی ہوئی، اب دوبارہ اسے دیکھنے کے بعد ماہرین پر امید ہیں کہ نئی ٹیکنالوجی سے اس پودے کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

  • امریکی ریاست ہوائی میں طوفان کا خطرہ، ہنگامی حالت کا اعلان

    امریکی ریاست ہوائی میں طوفان کا خطرہ، ہنگامی حالت کا اعلان

    ہوائی : امریکی ریاست ہوائی میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے اور شہریوں کو دو ہفتے کا راشن پانی جمع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کی مطابق امریکی ریاست ہوائی میں طوفان کا خطرہ ہے جس کے باعث صدر ٹرمپ نے قومی ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا اور انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو 2 ہفتے کا راشن پانی جمع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ہوائی میں آج اور کل سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کیٹگری 3 کا ہے، تاہم اب بھی بڑے طوفان کا خدشہ ہے، طوفان ہونولولو کے جنوب میں 260 میل دور ہے، ہوائی میں 30 سینٹی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

    طوفان کا انتباہ اوہائیو، مایوئی اور ہوائی کاؤنٹی کے لیے ہے۔

    امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان لَین اس وقت انتہائی طاقتور طوفانوں کی کیٹگری پانچ میں پہنچ گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ چلنے والی ہواؤں کی رفتار300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے۔

    امریکی حکام نے ہوائی کے علاقے کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان کے ٹکرانے سے قبل ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں کیونکہ یہ شدید نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

    دوسری جانب امریکی میڈیا کو نیشنل اوقیانوس اور ماحولیاتی منتظم نے بتایا کہ بادلوں میں طوفانی لائن کو دیکھا گیا ہے، طوفانی لائن بحر اوقیانوس کے اوپر موجود ہے جو ایک خطرناک طوفان کی علامت ہے۔

    نیشنل اوقیانوس اور ماحولیاتی منتظم کے مطابق اس طوفانی لائن سے شدید بارشوں کا سلسلہ اور بڑے پیمانے پرتیز و تند ہواؤں اور شدید بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال ہیدا کرنے والا یہ طوفانی بادلوں کی لائن امریکی جزیروں کے قریب ہوتا جارہا ہے۔

    امریکی پیش گوئی کرنے والوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ طوفان بگ جزیرہ شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

  • کھولتے لاوے نے سڑک پر کھڑی کار کو نگل لیا

    کھولتے لاوے نے سڑک پر کھڑی کار کو نگل لیا

    امریکی ریاست ہوائی میں ابلتے ہوئے لاوے نے جہاں کئی گھروں کو نقصان پہنچایا وہیں 17 سو کے قریب افراد کو بھی نقل مکانی کرنے پر مجبور کردیا۔

    آتش فشاں پہاڑ 4 مئی کو پھٹا تھا جس کے بعد وہاں سے گرم لاوے اور نقصان دہ گیسوں کا اخراج شروع ہوگیا۔ آتش فشاں پھٹنے کے وقت 6.9 شدت کا زلزلے کا جھٹکا بھی محسوس ہوا۔

    آتش فشاں کا لاوا علاقے میں 9 ایکڑ تک پھیل گیا جس کی زد میں آ کر 26 مکانات بھی تباہ ہوئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر لاوا بہہ کر آنے کے دوران وہاں کھڑی ایک کار بھی اس کی زد میں آکر تباہ ہوگئی۔

    علاقے میں نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 2 ریسکیو سینٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں ان افراد نے عارضی طور پر پناہ لی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہوائی میں سفری پابندیوں کے حکم نامے کی معطلی میں توسیع

    ہوائی میں سفری پابندیوں کے حکم نامے کی معطلی میں توسیع

    ہونو لولو: امریکی ریاست ہوائی کی عدالت نے ٹرمپ کی سفری پابندیوں کے احکامات کی معطلی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سفری پابندیوں کے مکمل نفاذ کا عزم پورا نہ ہوسکا۔ امریکی ریاست ہوائی کی عدالت نے سفری پابندیوں کی معطلی میں توسیع کردی۔

    توسیعی حکم نامہ ریاست ہوائی کے وفاقی جج نے جاری کیا۔

    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا سفری پابندی سے متعلق نیا حکم نامہ معطل

    یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندی عائد کی تھی جس پر امریکا سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔

    شدید احتجاج پر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا حکم نامہ جاری کیا جس میں عراق کا نام نکال دیا گیا تھا۔

    تاہم اس سے قبل ہی نئے حکم نامے کے نفاذ سے ایک گھنٹہ قبل ہوائی کی عدالت نے نئے حکم نامے کو معطل کردیا تھا۔ عدالت نے اب اس معطلی میں توسیع کا حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

  • ڈونلڈٹرمپ کاسفری پابندی سے متعلق نیاحکم نامہ معطل

    ڈونلڈٹرمپ کاسفری پابندی سے متعلق نیاحکم نامہ معطل

    واشنگٹن : امریکی ریاست ہوائی میں وفاقی جج نےڈونلڈٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندی کا حکم نامہ معطل کردیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج ڈیریک واٹسن نےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے جاری نئے حکم نامے کونافذالعمل ہونے سے ایک گھنٹہ قبل روک دیاگیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے ذریعے دہشت گردوں کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکا جا سکے گا۔

    خیال رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کے آغاز پر اس نئے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے مطابق چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر 90 دن کے لیے پابندی لگا دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں:امریکا میں‌ 6 مسلم ممالک کے شہریوں‌ کا داخلہ بند، نیا حکم جاری

    نئے حکم نامے کے مطابق ایران، لیبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں کی امریکہ داخلے پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں:سفری پابندی کےصدارتی حکم نامے کی معطلی‘فیصلہ برقرار

    واضح رہے کہ جنوری میں بھی سفری پابندیوں سے متعلق جاری کیے گئے ایک حکم نامے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے دیکھنے میں آئے تھےاس حکم نامے کو فیڈرل کورٹ نے فروری میں معطل قراردے دیا تھا۔