Tag: ہوائی اڈوں

  • وزیراعظم عمران خان  کا ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار

    وزیراعظم عمران خان کا ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا سرکاری افسران اور نجی افرادکوغیر مجاز پروٹوکول کا رواج فوری بند کر دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار کردیا ، اس حوالے سے وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف سرکاری افسران اورنجی افرادکوغیر معمولی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، ان افراد کو بھی پرٹوکول دیا جارہا ہے جو حقدار نہیں ہیں۔

    وزیراعظم کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مختلف اداروں کےذریعہ باضابطہ اور غیر رسمی طور پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، صورتحال نہ صرف امتیازی ہے بلکہ عام مسافروں میں عدم اطمینان پیداکرتی ہے۔

    مراسلے میں کہا ہے کہ سرکاری افسران اور نجی افرادکوغیر مجاز پروٹوکول کا رواج فوری بند کر دیا جائے، خلاف ورزی کی صورت میں ذمےدار متعلقہ محکمےکا سربراہ ہو گا۔

  • ہوائی اڈوں اور مسافر طیاروں پر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

    ہوائی اڈوں اور مسافر طیاروں پر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

    کراچی: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نکٹا)نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر اور مسافر بردار طیاروں پر القاعدہ اور الشباب کے حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق ممکنہ حملے کی روک تھام کے لیے نیکٹا نے مراسلہ جاری کردیا جس میں الشباب اور القاعدہ کی جانب سے لیپ ٹاپ کے ذریعے دھماکے کیے جانے کا امکان ہے۔

    مراسلے کے مطابق دھماکا خیز مواد لیپ ٹاپ کی ہارڈ ڈسک نکال کر نصب کیا جاسکتا ہے، ایک کلو دھماکا خیز پر مبنی لیپ ٹاپ کو غیر تسلی بخش سیکیورٹی کے حامل ائرپورٹس پر لے جائے جانے کا خدشہ بھی ظاہر بھی کیا گیا ہے۔

    ary

    نکٹا نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ کچھ لیپ ٹاپس کے ماڈل میں اسکرین کے ساتھ نصب شیٹ کے ذریعے pressed دھماکا خیز مواد لے جایا جا سکتا ہے جس کا سراغ لگانا آسان کام نہیں ہے۔

    نیکٹا کی جانب سے جاری شدہ خط میں بتایا کہ الشباب کے دہشت گرد جو کہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) کو لیپ ٹاپ میں چھپانے میں مہارت رکھتے ہیں وہ ملک کے ایسے ائیر پورٹ جہاں سیکیورٹی غیر تسلی بخش ہے وہاں سے ملک کے دیگر ائیر پورٹس پر بھیج سکتے ہیں۔

    ممکنہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مراسلہ سیکریٹری ایوی ایشن اور تمام صوبوں کے متعلقہ حکام کو بھیج دیا گیا ہے، کارروائی کے لیے مراسلہ ایف آئی اے ،ایف سی اور اے ایس ایف کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔

  • آپریشن خیبر ون: وادی تیراہ میں شیلنگ،50دہشتگرد ہلاک

    آپریشن خیبر ون: وادی تیراہ میں شیلنگ،50دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی :وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی میں پچاس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم،خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری، تازہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں بھاری توپ خانےسےگولہ باری کی۔ فوج کی بھرپور کارروائی میں پچاس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    شیلنگ سے شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام سےہے،عسکری ذرائع کے مطابق فوجی کارروائی میں اسلحہ گولا بارودبھی تباہ ہواہے۔