Tag: ہوائی اڈہ

  • میونخ کے ہوائی اڈے پر مشتبہ خاتون کی اطلاع، پروازیں منسوخ

    میونخ کے ہوائی اڈے پر مشتبہ خاتون کی اطلاع، پروازیں منسوخ

    برلن : میونخ کے عالمی ہوائی اڈے پر مشتبہ خاتون کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے 200 پروازیں منسوخ کردی، پروازوں میں تاخیر پر ہزاروں مسافروں نے انتظامیہ کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ کے ہوائی اڈے میں مشتبہ خاتون کے داخل ہونے کے بعد انتظامیہ نے 200 پروازیں منسوخ کرکے اعلان کردیا کہ ایئر پورٹ کے ٹرمنل نمبر 2 میں ایک مشتبہ خاتون گھس آئی ہے، جس کے بعد مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    جرمن میڈیا کا کہنا تھا کہ مشتبہ خاتون ٹرمنل نمبر 2 میں داخل ہونے کے بعد ممنوعہ علاقے میں گھس گئی تھی، جس کے باعث انتظایہ کو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، حالاںکہ پولیس نے کہا تھا کہ خاتون کی جانب سے کوئی خطرہ نہیں تاہم اس کی تلاشی میں ذرہ دیر لگی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میونچ کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے ممنوعہ علاقے میں مشتبہ خاتون کے داخل ہونے کے بعد کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے انتطامیہ علاقے کو مسافروں سے خالی کروالیا تھا۔

    جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرمنل 2 کو مسافروں سے خالی کروانے کے بعد ممنوعہ زون کی تلاشی لی گئی تاہم کسی قسم مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میونخ ایئرپورٹ پر مشتبہ خاتون کے واقعے کے باعث ہزاروں افراد کی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں جس پر مسافروں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امریکہ کاشام کےخلاف فضائی کارروائی کا آغاز

    امریکہ کاشام کےخلاف فضائی کارروائی کا آغاز

    واشنگٹن : امریکہ نےشامی حکومت کےخلاف کیمیائی حملے کے جواب میں شام پر60 ٹام ہاک کروزمیزائل داغے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہےکہ مشرقی بحیرہ روم میں بحری بیڑے سے60 ٹام ہاک کروز میزائل سے شام کے ایک ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہناہے کہ ان میزائلوں کے ذریعے شام کے الشعیرات ایئربیس کو نشانہ بنایا گیاجہاں 4 اپریل کو مہلک گیس حملہ کیا گیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہےکہ انہوں نےشام کی فضائی بیس پر حملے کا حکم دیا تھا جہاں سے منگل کو شامی فضائیہ نے حملے کیے تھے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پرتمام مہذب ممالک سے شام میں تنازع کو ختم کرنے میں مدد کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

    خیال رہےکہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے شام پر فضائی حملے کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہےجس کی شامی حکومت نے تردید کی ہے۔


    شام میں کیمیائی حملہ انسانیت کی توہین ہے،صدرٹرمپ


    یاد رہےکہ 5 اپریل 2017 کووائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ادلب میں ہونے والے کیمیائی حملے میں 70 کے قریب افراد ہلاک ہوئے جن میں سے اکثریت بچوں کی تھی اور ایسا ہونا ’تمام حدود کی پامالی ہے‘۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ ’بشارالاسد کی حکومت کے ہولناک اقدامات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا،امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور دنیا بھر میں ہونے والے ایسے حملوں کی مذمت کرتا رہے گا‘۔

    دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹیلرسن کاکہنا تھا کہ شام کے مستقبل میں بشار الاسد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔


    شام میں کیمیائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد 70 ہوگئی


    واضح رہےکہ دو روز قبل شام کے شمال مغربی حصے میں واقع باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں جنگی جہازوں کے ذریعے کیے گئے مبینہ مہلک گیس حملے میں متعدد بچوں سمیت 70 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • پیرس ائیرپورٹ پرفورسز کی فائرنگ سے مشتبہ شخص ہلاک

    پیرس ائیرپورٹ پرفورسز کی فائرنگ سے مشتبہ شخص ہلاک

    پیرس : فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوائی اڈے پرفوجی اہلکار سے بندوق چھیننے کی کوشش کرنے والا مشتبہ شخص سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں ماراگیا۔

    تفصیلات کےمطابق فرانسیسی حکام کا کہناہےکہ زاید بن بلغاسم نامی شخص نےپیرس میں اورلی ہوائی اڈے پرایک خاتون فوجی کے سر پر بندوق تعنی اور اس کا کہنا تھا کہ وہ ’اللہ کے لیے جان دینا چاہتا‘ ہے۔

    o7

    پیرس کے ہوائی اڈے پرگولیوں کی آواز سننے کے بعد جہازوں میں سوار مسافروں کو اترنے سے روک دیا گیا۔اس کارروائی کے دوران تقریباً 3000 مسافر اور متعدد پروازیں متاثر ہوئیں۔

    o2

    فرانسیسی سیکورٹی حکام کےمطابق زاید بن بلغاسم کو ماضی میں شدت پسندی کے حوالے سے رپورٹ کیا جا چکا ہے اور وہ سیکورٹی اداروں کی واچ لسٹ پر بھی تھا۔

    o3

    پیرس میں پراسکوٹر فرینسز مولنز کا کہنا ہے کہ زاید بن بلغاسم ماضی میں ڈکیتیوں اور منشیات فروشی کے جرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔

    o5

    یاد رہےکہ اورلی ہوائی اڈے پریہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب فرانس میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں اور ملک ایمرجنسی کی صورت حال میں ہے۔

    o6

    مزید پڑھیں: پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور مزید2خودکش حملہ آوروں کو شناخت کرلیا گیا

    واضح رہےکہ اورلی ہوائی اڈے پر تعینات فوجی آپریشن سنٹینل کا حصہ تھے جنھیں جنوری 2015 میں چارلی ہیبڈو حملوں اور نومبر 2015 میں پیرس حملوں کے بعد پولیس کی مدد کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔یہ ہوائی اڈہ پیرس کا دوسرا بڑا ہوائی اڈہ ہے۔

    012