کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس ، ناظم آباد ، لیاری، رضویہ سوسائٹی، محمو د آباد، آگرہ تاج کالونی اور لانڈھی سمیت دیگر علاقوں میں سال نوپر ہوا ئی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سمیت پاکستان میں سال 2018 کا آغاز ہوگیا جس کی آمد پر ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو نیوایئرنائٹ پرسی ویو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے شہری باشعور اور ذمہ دارہیں اس لیے انہیں نیو ایئرنائٹ پرسی ویو جانے سے نہ روکا جائے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
لاہور : لوگوں پر رعب جمانے کیلئے نوجوان نے شادی کی تقریب میں ممنوعہ خود کار اسلحے سے شدید ہوائی فائرنگ کی، اے آر وائی نیوز میں خبر نشر ہونے پر پولیس نے نوجوان کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کا تاجر فاروق بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ بن گیا، ممنوعہ خود کار اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کرتا رہا۔
سفید شلوار قمیض اور ویسکوٹ میں ملبوس نوجوان نے علاقے کے لوگوں پر رعب ڈالنے کے لیے گولیاں چلائیں، اے آر وائی کو موصول فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان یکے بعد دیگرے میگزین لوڈ کرکے مسلسل ہوائی فائرنگ میں مصروف ہے۔
خادم اعلیٰ کے شہر میں قانون کے رکھوالوں کی آنکھ کھل گئی، پولیس نے خبر نشر ہونے کے بعد فاروق کو گرفتار کرلیا۔ شہریوں کی جانوں کو سنگین خطرے سے دوچار کرنے والے کو سیاستدان بننے کا شوق ہے۔
یہ نوجوان اکثراوقات رکن اسمبلی بننے کی اداکاری بھی کرتارہتا ہے، واضح رہے کہ لاہور میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اکثر تقریبات میں مسلح افراد نہ صرف دندناتے پھرتے ہیں بلکہ سرعام اسلحے کی نمائش بھی کرتے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
لاہور : حکمران جماعت نے ہی قانون کی دھجیاں اڑا دیں، مناواں میں شادی کی تقریب میں جدید اسلحہ سے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی، علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا اور پولیس بااثر افراد کے سامنے خاموش تماشائی بنی رہی۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں نہتے لوگوں پر گولیاں برسانے والی لاہور پولیس حکمران جماعت کے رہنماؤں کی قانون شکنی پر نظریں چرانے لگی، لاہورمیں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہے لیکن بااثر افراد نے پابندی کو ہوائی فائرنگ میں اڑا دیا۔
ن لیگی ایم این اے سہیل بٹ کے چھوٹے بھائی زوہیب بٹ اور اس کے گن مینوں نے مناواں میں شادی کی تقریب میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرکے غنڈہ گردی کی۔
علاقہ گولیوں کی گھن گرج سے گونجتا رہا کان پڑی آواز نہیں سنائی دے رہی تھی، لیکن پولیس کے کان پر جوں تک نہ رینگی، فائرنگ کرنے والوں نے اہل علاقہ کی نیندیں حرام کردیں، فائرنگ کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔
فائرنگ کرنے والا شخص ایم این اے سہیل شوکت بٹ کا چھوٹا بھائی ہے، زوہیب بٹ اوراس کے گن مینوں نےہوائی فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق زوہیب بٹ نے اپنے بھائی کا علاقہ سنبھال رکھا ہے اور یاد رہے کہ ایم این اے سہیل بٹ پر بابر بٹ کے قتل کا مقدمہ بھی درج ہے۔
جدید اسلحہ ایسے فائرنگ کی جارہی تھی جیسے دشمن سے جنگ ہورہی ہو، اے آر وائی کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کے قریب چھوٹے بچے بھی کھڑے ہیں لیکن انہیں ان بچوں کا بھی خیال نہیں آیا، پولیس نے نہ کسی ذمہ دار کو گرفتار کیا اور نہ ہی تاحال کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰٰ پنجاب نے فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے اور آدھے گھنٹے میں فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار ہوں گے۔
ترجمان ملک احمد نے اے آر وائی سے نیوز سے گفتگو میں مزید کہا کہ فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پنجاب میں اس قسم کے واقعات برداشت نہیں کرینگے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔
علاوہ ازیں آخری اطلاعات تک مناواں فائرنگ کے واقعہ کا تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا، مناواں کا علاقہ کینٹ ڈویژن ایس پی نوید کی حدود میں آتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے کی جانب سے رابطہ کرنے پر ایس پی کینٹ نے معصومانہ جواب دیا کہ ایسے کسی واقعہ کی مجھے خبر نہیں ہے میں آج چھٹی پر ہوں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
لاہور: نواں کوٹ میں سرِعام ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ میں سر عام ہوئی فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے، مذکورہ شخص چوہدری سفیان یو سی 94 یوتھ ونگ کا جنرل سیکریٹری ہے۔
اے آر وائی نیوز کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ چوہدری سفیان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ صوبائی اسمبلی بلال یاسین کے ساتھ تصاویر اس بات کی گواہ ہیں کہ فائرنگ کرنے والا شخص مسلم لیگ (ن) کا سرگرم کارکن ہے۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور کوئی امتیاز برتے بغیر قانون و آئین کے تحت سخت سے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چوہدری سفیان کی جانب سے کلاشنکوف کے ذریعے شدید ہوائی فائرنگ کی ویڈیو نے ہر شخص کی توجہ حاصل کر لی تھی جس کے بعد یہ معاملہ صوبائی حکومت کی نگاہ تک پہنچا اور وزیر اعلیٰ نے تادیبی کارروائی کا حکم صادر کیا۔
کراچی : نئےسال کی آمد پر خوشی منانے والوں کی ہوائی فائرنگ سے گزشتہ شب زخمی ہونے والا سات سالہ سبحان آج دورانِ علاج خالقِ حقیقی سے جا ملا، غمزدہ اہل خانہ نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلا ف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی کے علاقے عزیز آباد میں اپنے والدین کے ہمراہ گھر جانے والا سات سالہ سبحان نئےسال کی آمد کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج نجی اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔
بچے کے اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں بہتر علاج اور دیکھ بحال نہ ہونے کے باعث سات سالہ سبحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج خالق حقیقی سے جا ملا جس کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی ہے۔
اس موقع پر اہل علاقہ اور بچے کے لواحقین نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی اپنی معمولی سی خوشی کے لیے دوسروں کے گھر دکھ سے نہ بھر دے۔
شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا نئے سال کی آمد یا پھر خوشی کا کوئی اور موقع ہو، ہوائی فائرنگ کرنا معمول بن گیا ہے، جس میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو جاتی ہیں، معاشرے میں تیزی سے بڑھتا ہوا یہ رجحان کسی طور حوصلہ افزا نہیں جس کی روک تھام کے لیے حکومت کو ہر ممکن قدم اٹھانا چاہیے۔
لاہور : مسلم لیگی ایم پی اے کی بھیرہ آمد پر کارکنوں نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے بھیرہ میں لیگی کارکنوں نے قانون کی دھجیاں اڑادیں۔ عوام کو قانون کی بالا دستی کا درس دینے والے حکمران اپنے کارکنان کی حرکتوں سے بے خبر ہیں۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب ملک مختاراحمد کی بھیرہ آمدپر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ اتنی خطرناک تھی کہ علاقہ گولیوں کی گھن گرج سے گونج اٹھا۔
اس موقع پر قریبی تھانے میں موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے۔ امن کی ضمانت دینے والے رکن صوبائی اسمبلی کی موجودگی میں اسلحہ بردار لوگ سڑکوں پر دندناتے رہے لوگوں کو ڈراتے رہے۔
لیگی کارکنوں کی ہوائی فائرنگ نے رہائشیوں کو خوف میں مبتلا کیا لیکن پولیس کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔
لودھراں : معروف سرائیکی گلوکارہ شہزادی ارم سیال کے نئے انداز نے سب کو چونکا دیا،گلوکارہ نے شادی کی تقریب میں خوشی سے نہال ہو کر ہوائی فائرنگ کی،ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لودھراں میں شادی کی تقریب میں سرائیکی گلوکارہ شہزادی ارم سیال سُر اور لے بکھیرنے کے بجائے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پائی گئیں،خوشی سے نہال گلوکارہ نے اپنی مسرت کا اظہار ہوائی فائرنگ کر کے کیا۔
سوشل میڈیا پر موجود ایک ویڈیو میں سرائیکی گلوکارہ شہزادی ارم سیال کو شادی کی ایک تقریب میں سرِ عام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی۔
فوٹیج وائرل ہونے کے بعد معاملہ پولیس تحقیقات تک پہنچ گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ متعلقہ واقعہ کہاں اور کس تقریب میں پیش آیا جب کہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر مداحین کی جانب سے گلوکارہ سے دلچسپ سوال بھی پوچھے گئے،ایک مداح کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے سرائیکی گلوکارہ نے مذکورہ اسلحہ کو لائسنس یافتہ ہونے کا یقین دلایا۔
تاہم مذکورہ گلوکارہ شہزادی ارم سیال کے بھائی نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
کراچی میں عید کا چاند نظر آتے ہی ہوائی فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے،پورٹ قاسم کے علاقے سے دو افراد کی ڈوبی ہوئی لاشیں ملیں۔
پولیس کے مطابق نارتھ کراچی پیلا اسکول کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ندیم عباس نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔حسن اسکوائر پل کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ اورنگی ٹاؤن، لانڈھی، شیرشاہ، انچولی، ریکسر لائن، اور غریب آباد میں کی گئی۔
دوسری جانب پورٹ قاسم کے علاقے میں سمندر سے ڈوبی ہوئی دو افراد کی لاشیں ملیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لاہور: لیگی کارکنان نے قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں،عوام کو قانون کی بالا دستی کا درس دینے والے حکمران اپنے کارکنان کی حرکتوں سے بے خبر ہیں.
تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے نولکھا بازار میں مسلم لیگ نون کے تاجر رہنما کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی گئی.
فائرنگ اتنی خطرناک تھی کہ علاقہ گولیوں کی گھن گرج سے گونج اٹھا، اس موقع پر قریبی تھانے میں موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے۔
سی آئی اے کوتوالی تھانے کے قریب مسلم لیگ نون کے تاجر رہنما پرویز بٹ کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں سرعام ہوائی فائرنگ کی گئی۔ جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا لیکن قانون کا کوئی محافظ وہاں نہ پہنچا تاہہم خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا.
فائرنگ کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ تقریب میں موجود رقاصائیں بھی خوفزدہ نظر آئیں۔ پولیس نے تاحال ان بااثر افراد کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی ہے۔
کراچی : بوٹ بیسن میں مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار نے ٹرک ڈرائیور اور کلینر پر تشدد کیا اور ہوائی فائرنگ کرکے شیشے توڑ ڈالے۔ایس ایچ او نے دونوں زخمیوں کو تھانے کرانسپکٹر محمد وسیم کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون کے محافظوں نے ہی قانون کو پامال کردیا۔ بوٹ بیسن پر مبینہ طور پر ٹرک ڈارئیور کے خرچہ پانی نہ دینے پر پولیس اہلکار نے ہوائی فائرنگ کردی۔
گولیاں لگنے سےٹرک کے شیشےٹوٹ گئے۔ ڈرائیور اور کلینر نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اہلکار نے روکا اور پانچ سو روپے رشوت مانگی۔
مطلوبہ رقم نہ ملنے پر پولیس اہلکارنے تشدد شروع کردیا۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او ڈیفنس نےدونوں کو تھانے بلالیا۔ ڈرائیور کا کہنا تھا وہ مک مکا نہیں کریں گے۔
واقعے میں ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے۔ بعد ازاں ایس پی کلفٹن نے اے آر وائی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر محمد وسیم کو معطل کردیا۔