Tag: ہوانا

  • کیوبا میں مسافرطیارہ گرکرتباہ‘ 100 سے زائد افراد ہلاک

    کیوبا میں مسافرطیارہ گرکرتباہ‘ 100 سے زائد افراد ہلاک

    ہوانا: کیوبا میں سرکاری ایئرلائن کیوبانا ڈی ایویشن کا بوئنگ 737 طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

    کیوبا کے سرکاری میڈیا کے مطابق طیارے میں 104 مسافراور عملے کے 9 افراد سوار تھے، طیارہ ہوانا کے جوز مارٹی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوری بعد گرکر تباہ ہوگیا۔

    افسوس ناک حادثے میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثے کے شکارطیارے میں سوار3 مسافروں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

    کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل نے واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذیادہ امید نہیں ہے کہ لوگ اس حادثے میں زندہ بچے ہوں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ طیارے میں عملے کے 9 ارکان اور دیگرمسافروں سمیت 113 افراد موجود تھے۔

    حادثے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرجاری تصاویر میں حادثے کے مقام سے دھویں کے گہرے سیاہ بادل اٹھتے ہوئے دیکھتے جاسکتے ہیں۔

    بدقسمت طیارے کا ملبہ ہوانا کے علاقے رینچوبوئیروس میں کھیت میں پایا گیا جس میں آگ لگی ہوئی تھی۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا سلسلہ شروع کیا۔ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ کیوبا کی قومی فضائی کمپنی نے یہ بوئنگ طیارہ میکسیکو کی کمپنی سے لیز پرلیا ہوا تھا۔

    الجزائر کا فوجی طیارہ گرکرتباہ 257 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 11 اپریل کو الجزائر میں فوجی اڈے کے قریب طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھا جس میں سوال تمام 257 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ مارچ 2002 میں چھوٹا آنٹونوو 2 طیارہ کیوبا کے وسطی صوبے سانٹا کلارا میں گرکرتباہ ہوا تھا جس میں 16 غیرملکی افراد ہلاک ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاستروچل بسے

    کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاستروچل بسے

    ہوانا: کیوبن انقلاب کے قائد فیڈل کاسترو90 برس کی عمر میں ہوانا میں انتقال کرگئےوہ طویل عرصے سے بیمارتھے۔


    تفصیلات کےمطابق دنیا بھرمیں انقلابی جدوجہد کی نمایاں علامت سمجھے جانے والے کیوبا کے سابق صدراور کیوبن کمیونسٹ پارٹی کے سابق فیڈل کاسترو90 برس کی عمر میں ہوانا میں انتقال کرگئے۔

    فیڈل کاسترونے1959 میں کیوبن انقلاب کی قیادت کی۔بتیس سال کی عمرمیں صدارت سنبھالنے والے فیڈل کاسترولاطینی امریکا کے سب سے کم عمررہنما تھے۔

    castro-3

    فیڈل کاستروجاگیرداری نظام کے خلاف تھے انہوں نےسب سے پہلے اپنی سینکڑوں ایکڑزمین کسانوں میں تقسیم کردی۔کاسترو50 برس تک کیوبن انقلاب کی سربراہی کرتے رہے۔وہ زندگی کی آخری سانس تک امریکی پالیسیوں کے نا قد رہے۔

    کاسترو کےمخالف بھی ان کی جدوجہد وایمانداری کے معترف رہے فیڈل کاستروکمیونسٹ پارٹی کے لیے مضامین بھی لکھاکرتے تھے۔

    castro-4

    یاد رہے کہ 2006 میں صحت سے جڑے مسائل کی وجہ سے کاسترو نے اقتدار سے علیحدہ ہونے کے بعد ملک کی بھاگ دوڑ اپنے بھائی راؤل کاسترو کے حوالے کر دی تھی۔

    واضح رہے کہ فیڈل کاسترو کو 21ویں صدی کی عالمی سیاست کا ایک اہم ستون قرار دیا جاتا ہے۔

    castro-5

  • کیوبا کے صدرنے باراک اوباما کو شرمندہ کردیا

    کیوبا کے صدرنے باراک اوباما کو شرمندہ کردیا

    ہوانا : کیوبا کے صدر راہول کاسترو نے امریکی صدرباراک اوباما کو شرمندگی سے دوچار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہوانا میں مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد امریکی صدر باراک اوباما اور کیوبا کے صدر راہول کاسترو اسٹیج پر آئے تو باراک اوباما نے کاسترو کے کندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کی.

    اس موقع پرراہول کاسترو نے امریکی صدراوبامہ کو موقع دیئے بغیران کا ہاتھ تھام کر فضا میں بلند کردیا۔

    ایسے میں امریکی صدر کھسیانے ہوکر مسکرانے لگے اورہاتھ ہلاکراسٹیج سے کھسک لئے۔ اوباما کا ہاتھ اپنے کندھے سے دور رکھنے کی کوشش میں کاسترو کا چہرہ پرعزم دکھائی دیا۔

     


    Who embarrassed Obama – watch here by arynews