Tag: ہواوے

  • کنگ عبداللہ فنانشل کمپنی اور ہواوے کے درمیان جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ کا نیا معاہدہ

    کنگ عبداللہ فنانشل کمپنی اور ہواوے کے درمیان جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ کا نیا معاہدہ

    سعودی عرب کی کنگ عبداللہ فنانشل مینجمنٹ کمپنی اور ہواوے کے درمیان اے آئی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

    کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (KAFD DMC) نے ریاض میں ایل ای اے پی 2025 ٹیک کانفرنس کے موقع پر ہواوے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جس کا مقصد اسمارٹ سٹی سلوشنز، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجیز کا نفاذ ہے۔

    اس اشتراک کے ذریعے کے اے ایف ڈی اپنے اسمارٹ انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنائے گا جبکہ رہائشیوں، کرایہ داروں اور مہمانوں کے لیے ڈیجیٹل سہولت کو بہتر کیا جائے گا۔

    یہ شراکت داری متعدد اہم شعبوں کا احاطہ کرتی ہے، جن میں وائی فائی 7 نیٹ ورکس، جدید 5جی-اے ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور سمارٹ پول سلوشن شامل ہیں۔

    اس اقدام کے ذریعے، کے اے ایف ڈی اپنے 1.6 ملین مربع میٹر کی ڈیولمپنٹ میں جدید ڈیٹا اینالیٹکس اور انٹیلیجنٹ سسٹم کا فائدہ اٹھا کر بنیادی ڈھانچے کے انتظام کی کارکردگی کو بڑھانے، آپریشنز کو بہتر بنانے، اور صارف کے تجربات کو بہتر بنانے کی کوشش کریگا۔

    بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ، معاہدے میں خصوصی تربیتی پروگرام اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہواوے سرٹیفیکیشنز بھی شامل ہیں۔

    چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر رمیز الفائز نے کہا کہ ہواوے کے ساتھ ہماری شراکت داری کے ذریعے، ہمارا مقصد ایک مکمل مربوط شہری ماحول کی تخلیق میں آگے بڑھنا ہے جو ڈیجیٹل تبدیلی کو سپورٹ کرتا ہے۔

  • چینی کمپنی کا پاکستانی نوجوانوں  کے لیے بڑا اعلان

    چینی کمپنی کا پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان

    اسلام آباد : چین کی ٹیلی کام کمپنی ’’ہواوے‘‘ نے 60 ہزار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کیلئے ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے۔

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی ٹیلی کام کمپنی ’’ہواوے‘‘ نے 3لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    ہواوے کی جانب سے 60 ہزار پاکستانیوں کو جدید آئی ٹی تربیت جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار شرکا کو بنیادی آئی ٹی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے اور ایچ ای سی کا اشتراک ہے ، جس میں 15جامعات میں جدید آئی ٹی کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔

    نوجوانوں کوجدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے ، ہواوے ٹریننگ پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اس اہم اقدام کی بدولت ڈیجیٹل انفراسٹرکچرمیں بہتری اورآئی ٹی انقلاب کی راہیں ہموار ہوگی اور پاکستانی معیشت کو ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں یہ منصوبہ سنگ میل ثابت ہوگا۔

    ہواوے کے تربیت یافتہ ماہرین مقامی سطح پر نوجوانوں کو آئی ٹی مہارتوں پر تربیت دی جائے گی، ایس آئی ایف سی ٹیکنالوجی کی ترقی سےمعاشی استحکام اور ٹیلی کام سیکٹر کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

  • آئی فون کو ہواوے اور Vivo نے پیچھے چھوڑ دیا

    آئی فون کو ہواوے اور Vivo نے پیچھے چھوڑ دیا

    ایپل کو 2024 میں چین کے لئے سب سے زیادہ سمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی کے طور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ کیونکہ مقامی کمپنیوں Vivo اور Huawei نے ملک میں سالانہ فروخت میں 17 فیصد کمی کے بعد آئی فون بنانے والی کمپنی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    رپورٹس کے مطابق اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی Vivo نے چین میں 17% مارکیٹ شیئر حاصل کیا، اس کے بعد پریمیم حریف ہواوے نے 16% اور ایپل 15% کے ساتھ تیسرے نمبر رہا، یہ اعداد و شمار بڑی عالمی مارکیٹوں میں لوگوں کے مقامی مینوفیکچررز کی جانب سے بڑھتے رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔

    یہ چیز اس طرف بھی اشارہ کرتی ہے کہ چین میں فروخت ہونے والے جدید ترین آئی فونز میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی صلاحیتوں کی عدم موجودگی، جہاں ChatGPT دستیاب نہیں ہے، ایپل کی مسابقت کو ختم کررہے ہیں۔

    ایپل نے اس سے قبل امریکی پابندیوں کے بعد چار سال مسلسل ترقی کی منازل طے کیں، جس نے ہواوے کو 2019 میں بہت پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

    لیکن ہواوے نے اگست 2023 سے پریمیم سیگمنٹ میں زبردست واپسی کی، جب اس نے مقامی طور پر تیار کردہ چپ سیٹ کے ساتھ نئے فونز لانچ کیے تھے۔ چینی کمپنی نے چوتھی سہ ماہی میں ترسیل میں 24 فیصد اضافہ کیا۔

    آئی فون بنانے والی کمپنی نے فروخت بڑھانے کے لئے قیمتوں میں بڑی کمی کی ہے، کمپنی نے 4-7 جنوری تک چین میں چار روزہ پروموشن کا آغاز کیا، جس میں اپنے سرکاری چینلز کے ذریعے اپنے iPhone 16 ماڈلز پر 500 یوآن ($68.50) تک کی قیمتوں میں کمی کی پیشکش کی گئی۔

    دوسری جانب بھارت کی معروف کمپنی ٹاٹا الیکٹرونکس نے تائیوان کے کنٹریکٹ مینوفیکچرر ’پیگاٹران‘ کے بھارت میں واحد آئی فون پلانٹ کے زیادہ تر حصص خریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

    روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں ایک نیا مشترکہ منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جو ایپل کے سپلائر کے طور پر ٹاٹا کی پوزیشن کو مضبوط کرے گا۔

    ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ معاہدے کے تحت جس کا اعلان پچھلے ہفتے داخلی طور پر کیا گیا، ٹاٹا 60 فیصد حصص کی مالک ہوگی اور روزمرہ کے معاملات سنبھالے گی، جبکہ پیگاٹران باقی حصص اپنے پاس رکھ کر تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔

    آئی فون اور کمپیوٹر کے درمیان فائل شیئرنگ کا پیچیدہ عمل اب ہوا آسان!

    مذکورہ ذرائع نے مالی تفصیلات سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا، اس کے علاوہ ذرائع نے مالی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ ٹاٹا الیکٹرونکس نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا، جبکہ ایپل اور پیگاٹران نے بھی رائٹرز کی جانب سے رابطے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

  • ہواوے کے میٹ 70 موبائل فونز کی خاص بات کیا ہے جو ایپل میں بھی موجود نہیں؟

    ہواوے کے میٹ 70 موبائل فونز کی خاص بات کیا ہے جو ایپل میں بھی موجود نہیں؟

    چین سے تعلق رکھنے والی موبائل فون کمپنی ہواوے نے ’میٹ 70‘ سیریز کے نئے فونز متعارف کرادیے، فون میں نیا آپریٹنگ سسٹم شامل کیا گیا ہے۔

    ملٹی نیشنل کمپنی نے اس بار جو فونز لانچ کیے ہیں ان میں گوگل اینڈرائیڈ کے بجائے چین میں ہی تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ’ہارمونی او ایس نیکسٹ‘ فراہم کیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کمپنی نے مغربی کمپنیوں کے غلبے کو توڑنے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہواوے نے میٹ 70 کو گزشتہ دنوں شینزین میں اپنے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک ایونٹ میں پیش کیا۔

    سیریز کے جو نئے فونز پیش کئے گئے ہیں ان میں’’میٹ 70، میٹ 70 پرو، میٹ 70 پرو پلس اور میٹ 70 آرایس‘‘ شامل ہیں، ہواوے میٹ 70 کے بنیادی ماڈل (ریم 12 جی بی + اسٹوریج 256 جی بی) کی قیمت تقریباً 64 ہزار ایک سوروپے رکھی گئی ہے۔

    نئے جدید فون میں 6 سے 7 انچ کی ایل ٹی پی اولیڈ اسکرین کے ساتھ ساتھ 5500 ایم اے ایچ کی بیٹری موجود ہے۔ فی الحال یہ فونز چین میں ہی دستیاب ہوں گے بعد میں انھیں دیگر ملکوں میں لانچ کیا جائے گا۔

    ٹیکنالوجیکل کمپنی نے بتایا کہ ٓن لائن شاپنگ پلیٹ فارم سے 30 لاکھ سے زیادہ یونٹس کی پہلے ہی بکنگ ہو چکی ہے۔

    ’انڈپینڈنٹ ‘ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ہارمونی نیکسٹ پہلا مکمل مقامی طور پر تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ہے جو چین کیلئے مغربی ٹیکنالوجیز پر انحصار کم کرنے اور سافٹ ویئر کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے ایک سنگ میل ہے۔‘

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایپل کا آئی او ایس اور گوگل کا اینڈرائیڈ اس وقت دنیا بھر میں زیادہ تر موبائل فونز میں استعمال ہوتا ہے، تاہم اب ہواوے نے اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کیا ہے۔

  • دنیا کا پہلا ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون لانچ کردیا گیا

    دنیا کا پہلا ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون لانچ کردیا گیا

    چائنیز کمپنی ہواوے نے جدت کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے دنیا کا پہلا ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون صارفین کو فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

    منگل 10 ستمبر کو ہواوے نے میٹ ایکس ٹی الٹیمیٹ ڈیزائن نامی موبائل فون لانچ کیا ہے جو کہ پہلا ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون ہے، جس کا سائز ایک ٹیبلٹ جتنا ہے اور اسے فولڈ کیا جائے تو یہ ایک عام موبائل فون جتنا ہوجاتا ہے۔

    موبائل فون کی اسکرین 10.2 انچ سائز کی حامل ہے اور یہ اسمارٹ فون میں اب تک کی سب سے ڑی فولڈ ایبل اسکرین بھی ہے، صارفین اس فون کو 6.4 انچ اور 7.9 انچ کے اسکرین کے ساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

    کمپنی نے اس میں OLED پینل استعمال کیا ہے جبکہ اس کی ہائی فریکوئنسی 1440Hz ہے، موبائل کے سنگل اسکرین کی لمبائی 156.7 ملی میٹر، چوڑائی 73.5 ملی میٹر اور موٹائی 12.8 ملی میٹر ہے۔

    اسی طرح ڈبل اسکرین کی لمبائی 156.7 ملی میٹر، چوڑائی 143 ملی میٹر اور موٹائی 7.45 ملی میٹر ہے، ٹرپل اسکرین کی جائے تو اس کی لمبائی بھی یکساں ہے جبکہ چوڑائی 219 ملی میٹر اور موٹائی 3.6 ملی میٹر ہے۔

    ٹرپل فولدنگ موبائل فون ڈیوائس کا وزن صرف 238 گرام ہے، جو اب بھی ہلکا اور آسانی سے کہیں بھی ساتھ لے جانے کے قابل ہے، موبائل میں مجموعی طور پر 5,600mAh صلاحیت کی حامل بیٹری لگی ہے۔

    یہ فون بیک ورڈ چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے جبکہ دوسری طرف، ٹرائی فولڈ فون میں 50W وائرلیس چارجنگ سپورٹ موجود ہے، اس کا کیمرہ سسٹم 12 میگا پکسلز پر مشتمل ہے۔

    ہواوے میٹ ایکس ٹی الٹیمیٹ ڈیزائن کی قیمت 2,820 ڈالرز سے لے کر 3,390 ڈالز تک ہے جو کہ اس کے موبائل ریم اور جی بی پر منحصر ہے، ٹرائی فولڈ موبائل کو سرخ اور سیاہ رنگوں میں اصلی لیدر فنشنگ کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔

  • ریاض: معروف چینی کمپنی کا سب سے بڑا اسٹور کھل گیا

    ریاض: معروف چینی کمپنی کا سب سے بڑا اسٹور کھل گیا

    ریاض: چینی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے گروپ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سب سے بڑا بین الاقوامی اسٹور کھول دیا، یہ اقدام ریاض میں انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کانفرنس کے موقع پر کیا گیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق ہواوے کا یہ اسٹور کنگ سلمان روڈ اور ایئرپورٹ اسٹریٹ پر کھولا گیا ہے، اسٹور 2 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پرتیار کیا گیا ہے۔

    یہاں صارفین کو جی فائیو نیٹ ورک میں ہواوے کی اسمارٹ ٹیکنالوجی اور جدید ترین آلات کی اسپیشل آفرز فراہم کی جائیں گی۔

    اس موقع پر وزیرسرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن انجینیئر عبداللہ السواحہ، ای سپورٹس سعودی آرگنائزیشن کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر، ہواوے گروپ برائے مشرق وسطیٰ و افریقہ کے چیئرمین بیبلو نینگ، ہواوے کے ایگزیکٹو چیئرمین ایرک یانگ اور متعدد اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

    وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ سعودی حکومت ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تیزی سے سرکاری اداروں، پرائیوٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور انفرادی سطح پر یہ کام انجام دیا جارہا ہے، سعودی عرب ہواوے کمپنی اور ملکی و علاقائی سطح پر کاروبار پھیلانے کی پالیسی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

  • ہواوے کی اسمارٹ گھڑی سے اب کال بھی ہو سکتی ہے

    ہواوے کی اسمارٹ گھڑی سے اب کال بھی ہو سکتی ہے

    چین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی Huawei نے eSim فیچر سے لیس اسمارٹ گھڑی متعارف کرا دی۔

    اگر آپ کے پاس موبائل فون نہ ہو توکتنی بڑی پریشانی پیدا ہو سکتی ہے، لیکن اب فکر نہیں، ہواوے نے ایک نہایت خوب صورت eSIM فیچر سے لیس اسمارٹ گھڑی متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے آپ کال بھی وصول کر سکتے ہیں اور ٹیکسٹ میسجز بھی۔

    ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہواوے کی WATCH 3 Pro اسمارٹ گھڑی آج کل صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، کمپنی کی جانب سے متعارف کردہ ‘ہواوے واچ تھری پرو’ اسمارٹ گھڑی لمبی بیٹری لائف سے لیس جدید ترین فلیگ شپ اسمارٹ واچ ہے۔

    دوسری اسمارٹ گھڑیوں کے مقابلے میں لمبی چلنے والی بیٹری ٹائمنگ کے ساتھ ساتھ یہ کلاسک پریمیم ڈیزائن کی حامل ہے، موبائل فون پاس نہ بھی ہو تو اس گھڑی کے ذریعے کالز یا ٹیکسٹ میسجز موصول ہوتے ہیں، صارفین آسانی سے گھڑی کے ذریعے کال بھی کر سکتے ہیں اور پیغامات کا جواب دے سکتے ہیں۔

    یہ اسمارٹ گھڑی ایک آزاد کالنگ سسٹم کو سپورٹ کرتی ہے، جو آپ کو اپنی بیرونی سرگرمیوں کے باعث بغیر فون کے بھی باہر رہنے کی سہولت دیتا ہے۔

    بعض اوقات جب آپ اپنے فون کو کہیں گھر سے باہر لے جانے میں تکلیف محسوس کرتے ہوں، تو آپ صرف اس گھڑی کے استعمال سے اپنے فون سے منسلک رہ سکتے ہیں۔

    ایک بار جب صارف اپنے اسمارٹ فون پر E-Sim سروس کو فعال کر دیتا ہے تو وہ اپنی اس گھڑی پر اپنا موبائل نمبر حاصل کر لیتا ہے اور اپنے اسمارٹ فونز کی طرح ڈیٹا اور وائس پیکجز سے اسمارٹ گھڑی سے لطف اٹھا سکتا ہے۔

  • ہواوے اسمارٹ فونز کے نئے آپریٹنگ سسٹم کے صارفین 4 کروڑ سے تجاوز

    ہواوے اسمارٹ فونز کے نئے آپریٹنگ سسٹم کے صارفین 4 کروڑ سے تجاوز

    شین ژن: چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ہارمنی آپریٹنگ سسٹم 2 کے صارفین 4 کروڑ سے تجاوز کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی ٹیلی کام کی دیو قامت کمپنی ہواوے کے اسمارٹ فونز کے آپریٹنگ سسٹم ہارمنی 2 کے صارفین کی تعداد چار کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    ہواوے نے ہارمنی آپریٹنگ سسٹم 2 دو جون کو باضابطہ طور پر لانچ کیا تھا، اس کے بعد سے فی سیکنڈ اوسطاً 8 صارفین نے اپنے آلات کو اس آپریٹنگ سسٹم پر اپ ڈیٹ کیا ہے۔

    ہواوے نے امریکا کو بڑا دھچکا دے دیا، صارفین کے لیے بڑی خوش خبری

    ہارمنی آپریٹنگ سسٹم جسے چینی زبان میں ہونگ مینگ بھی کہا جاتا ہے، ایک اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم ہے، جو مختلف اسمارٹ ڈیوائسز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کو پہلی بار اگست 2019 میں شروع کیا گیا تھا۔

    ہواوے کو توقع ہے کہ سال 2021 کے اختتام تک ہارمنی آپریٹنگ سسٹم سے لیس اسمارٹ ڈیوائسز کی مجموعی تعداد 30 کروڑ تک پہنچ جائے گی، جس میں 20 کروڑ سے زیادہ ہواوے کے ڈیوائسز ہوں گے۔

  • چین کی موبائل کمپنیاں گوگل پلے اسٹور کو بڑا جھٹکا دینے کو تیار

    چین کی موبائل کمپنیاں گوگل پلے اسٹور کو بڑا جھٹکا دینے کو تیار

    بیجنگ: چینی موبائل کمپنیاں گوگل کی سروس پلے اسٹور کو بڑا جھٹکا دینے کے لیے اکٹھی ہوگئیں، چینی موبائل کمپنیاں صارفین کی سہولت کے لیے اپنے پلے اسٹور پر کام کر رہی ہیں۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چینی کمپنیوں نے پلے اسٹور کی اجارہ داری ختم کرنے، اور سافٹ ویئر اور سروسز میں اپنی خدمات میں اضافہ کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

    چینی کمپنیاں ہواوے، شیاؤمی، اوپو اور ویوو ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر کام کر رہی ہیں جو چین سے باہر موجود ڈویلپرز کو اپنی ایپس بیک وقت ان کمپنیوں کے ایپ اسٹورز میں اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

    یہ کمپنیاں گلوبل ڈویلپر سروس الائنس (جی ڈی ایس اے) کے تحت اکٹھی ہوئی ہیں۔

    چین میں گوگل پلے اسٹور پر پابندی عائد ہے اور وہاں کے اینڈرائیڈ صارفین مختلف ایپ اسٹورز سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں جن میں سے بیشتر ہواوے یا اوپو کی ہیں۔

    گوگل پلے اسٹور کی عالمی سطح پر بالا دستی ہواوے کے لیے زیادہ بڑا مسئلہ ہے جو گزشتہ سال امریکی پابندیوں کے نتیجے میں گوگل ایپس اور سروسز بشمول پلے اسٹور کے لائسنس سے محروم ہوگئی تھی۔

    دوسری جانب پلے اسٹور گوگل کی آمدنی کا اہم ذریعہ ہے جس نے گزشتہ سال دنیا بھر میں 8.8 ارب ڈالرز کمائے تاہم اب چینی کمپنیاں پلے اسٹور کی بدولت گوگل کو بڑا جھٹکا دے سکتی ہیں۔

    چین کی یہ سروسز 9 خطوں بشمول بھارت، انڈونیشیا، روس اور ملائیشیا میں متعارف کروائے جانے کا منصوبہ ہے۔

    ابھی تک اسے مارچ میں متعارف کروایا جانا طے ہے تاہم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اس میں تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔

  • بھارت نے ہواوے پر پابندی لگائی تو سنگین نتائج کیلئے تیار ہوجائے، چین

    بھارت نے ہواوے پر پابندی لگائی تو سنگین نتائج کیلئے تیار ہوجائے، چین

    بیجنگ: چین نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ بھارت نے اگر ٹیلی کام کمپنی ہواوے پر پابندی لگائی تو سنگین نتائج کے لیے تیار ہوجائے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں چینی کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہ دینے کے ممکنہ اقدام پر چین نے نئی دہلی کو خبردار کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دے دی اور کہا ہے کہ ان کے ملک میں بھی بھارتی کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے وزیر ٹیلی کام روی شنکر پراساد نے کہا تھا کہ بھارت اگلے چند ماہ میں 5 جی سیلولر نیٹ ورکس کی ٹیسٹنگ کرنے والا ہے مگر اس نے چینی ٹیلی کام مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کو اس حوالے سے شرکت کی دعوت نہیں دی۔

    دنیا میں ٹیلی کام مصنوعات بنانے والے سب سے بڑی کمپنی ہواوے، چین اور امریکا کے درمیان ہونے والی تجارتی جنگ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کمپنی کو رواں سال مئی میں قومی سلامتی کے لیے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے بلیک لسٹ میں ڈال دیا تھا۔

    چینی کمپنی ہواوے کا اینڈرائیڈ پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ

    امریکا نے اپنے اتحادیوں کو تجویز دی تھی کہ ہواوے کی مصنوعات کا استعمال نہ کریں اور کہا تھا کہ چین ان کے معاملات پر نظر رکھنے کے لیے ان کا استعمال کرسکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں اندرونی سطح پر جاری بحث کے حوالے سے معلومات رکھنے والے دو ذرائع کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں بھارتی سفیر وکرم مسری کو چینی وزارت خارجہ نے 10 جولائی کو طلب کیا تھا جس میں امریکی مہم کے نتیجے میں ہواوے کو 5 جی موبائل انفراسٹرکچر سے ممکنہ طور پر دور رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

    ذرایع نے بتایا کہ ملاقات میں چینی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت کو واشنگٹن کے دباؤ میں ہواوے پر پابندی عائد نہیں کرنی چاہیے ورنہ چین میں کاروبار میں مشغول بھارتی اداروں پر بدلے میں پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ کو امید ہے کہ بھارت 5 جی کی نیلامی میں آزادانہ فیصلہ کرے گا۔