Tag: ہوا کا کم دباؤ

  • بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ‘ ڈپریشن’  میں تبدیل، کراچی سے  کتنے کلومیٹر دور؟

    بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ‘ ڈپریشن’ میں تبدیل، کراچی سے کتنے کلومیٹر دور؟

    کراچی : بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، جو کراچی سے تقریبا 1058 کلومیٹر دورجنوب مشرق میں موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم کراچی سے تقریبا 1058 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں موجود ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباو کا یہ نظام مشرق کی جانب حرکت کرے گا، سسٹم کےآج بھارتی ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

    فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، کراچی میں سائیکلون وارننگ سینٹر موسمی نظام کی نگرانی کر رہا ہے۔

    ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ یہ نظام ہندوستان کے مغربی ساحل کے قریب منڈلا رہا ہے اور حالات سازگار رہنے کی صورت میں 24 یا 25 مئی تک مضبوط ڈپریشن یا یہاں تک کہ ایک طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے زیر اثر کل سے شہر قائد کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، سمندری ہوائیں مکمل بند ہونے سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔

    پاکستان فشر فوک فورم نے ماہی گیروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی اور سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں سے اس ممکنہ سسٹم کے پیش نظر، تیز لہروں کی وجہ سے حفاظتی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اگلے چند دنوں تک کھلے سمندر میں نہ جائیں۔

  • بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان

    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان

    کراچی : بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا کا کم دباؤ کا علاقہ تشکیل پاگیا۔

    سازگار ماحولیاتی حالات کی وجہ سے امکان ہے کہ نظام اگلے 2/3 دنوں کے دوران ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا۔

    ابتدائی طور پر سسٹم شمال مغرب کی طرف بڑھے گا، فی الحال پاکستان کا کوئی بھی ساحلی علاقہ اس موسمی نظام سے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے تاہم ہواؤں کی رفتاربڑھ سکتی ہے اور سمندر میں بھی کچھ طغیانی ہوسکتی ہے

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بننے پر اس کا نام ‘دانہ’ DANA رکھا جائے گا، ممکنہ سمندری طوفان کا نام قطرکا تجویز کردہ ہے۔

  • بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی: جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے کیا کراچی کو کوئی خطرہ ہے؟ محکمہ موسمیات نے واضح کردیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے جس کے باعث لوپریشرایریا کل شام ک ومزید شدت کےبعد ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

    اس وقت ہوا کا کم دباؤ کراچی کےجنوب اور جنوب مغرب میں 1550کلومیٹر کی دوری پرہے، کل شام تک ہوا کاکم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہونےکےبعد شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔

    محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی کی صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کررہاہے فی الحال پاکستان کےکسی ساحلی علاقےکو ہوا کےکم دباؤسےخطرہ نہیں ہے۔

  • جاپان میں طوفان آنے کی توقع

    جاپان میں طوفان آنے کی توقع

    ٹوکیو: جاپان میں ہوا کے کم دباؤ کے نظاموں کی وجہ سے طوفان آنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

    موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق بحیرۂ جاپان میں اور جاپان کے جنوبی ساحل کے نزدیک بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے دو نظاموں کا تیزی سے شدت اختیار کرتے ہوئے مشرق کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔

    منگل اور بدھ کو شمالی جاپان کے وسیع علاقوں میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے علاقے کے لوگوں کو پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    جنوبی ساحل کے نزدیک بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے دو نظاموں سے متعلق توقع ہے کہ بدھ کے روز ہوکائیدو کے نزدیک پہنچیں گے، جس کی وجہ سے ہوکائیدو اور بحیرۂ جاپان کے ساحل پر توہوکُو سے ہوکُوریکُو تک کے علاقوں میں منگل کی رات سے ہواؤں کی رفتار اور برف باری میں شدت آ جائے گی۔

    ان علاقوں میں بدھ سے طوفانی ہوائیں چلیں گی اور برف باری ہوگی، شدید سردی کا باعث بننے والی موسمیاتی صورت حال جمعے تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں شدید برف باری ہوگی۔

    موسمیات کے مطابق جاپان بھر میں موسم مزید خراب ہونے کی توقع ہے، آسمانی بجلی گرنے اور ہوا کے تیز جھکڑ کچھ علاقوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔