Tag: ہوشربا اضافہ

  • کراچی میں مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، سندھ حکومت نے نوٹس لےلیا

    کراچی میں مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، سندھ حکومت نے نوٹس لےلیا

    کراچی: شہر میں مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، سندھ حکومت نے مرغی کی قیمتوں میں بےپناہ اضافے کا نوٹس لےلیا۔

    مرغی کی قیمتوں نے ایک بار پھر شہریوں کے ہوش اڑا دیے ہیں، بڑھتی قیمتوں کے سلسلے میں سندھ حکومت نے کراچی کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے افسران کو کارروائی کا حکم دیا ہے، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کو یومیہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    کراچی میں مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا

    افسران کو ناقص مرغی کی فروخت روکنے اور معیار کی جانچ کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ہر روز شام 5 بجے تک رپورٹ جمع کرائی جائے۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ بیورو آف سپلائی پرائسز صارفین کو معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائے، اس کے علاوہ سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/fine-impose-on-eight-major-breeder-hatchery-companies/

  • چاندی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

    چاندی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آج 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,491 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 4,068 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,491 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 4,068 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

  • سال 2025 میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ ہوا؟

    سال 2025 میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ ہوا؟

    اس سال سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، سال 2025 میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں 70 ہزار روپے سے زائد کو ہوشربا اضافہ ہوا۔

    پاکستان میں سال 2025 کی شروعات ہوئی تو ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار کے آس پات تھی، تاہم صرف چار مہینوں سے بھی کم میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں اس دھات کی قیمت میں فی تولہ 77 ہزار روپے کا بیش بہا اضافہ ہوا۔

    آج 19 اپریل سے یکم جنوری 2025 تک کا حساب لگایا جائے تو فی تولہ سونے کی قیمت میں 77 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 66 ہزار 100 روپے کی بڑھوتری آئی۔

    سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں کمی

    آج پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر ریکارڈ کی گئی۔

    عالمی مارکیٹ پر نظر ڈالی جائے تو وہاں بھی سونے کی قیمت کوئی استحکام نظر نہیں آتا، کچھ دنوں پہلے تک سونے کی فی اونس قیمت جو 3150 ڈالرز کے آس پاس تھی وہ اب 3326 ڈالرز فی اونس پر جا پہنچی ہے۔

    سال 2025 میں عالمی اقتصادی صورتحال اور سونے کی مانگ کے پیش نظر اس دھات کی قیمت میں 712 ڈالرز کا زبردست اضافہ ہوا جس سے یہ 3326 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا۔

    https://urdu.arynews.tv/gold-prices-in-pakistan-17-april-2025/

  • چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    کوئٹہ: صوبے میں چینی کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے چینی کی فی کلو قیمت مزید مہنگی کردی گئی، کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے سے بڑھ کر 175 روپے تک پہنچ گئی۔

    مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ ہول سیل ماریکٹ میں چینی 160 روپے فی کلو ہوگئی، 50 کلو چینی کی بوری 6 ہزار 500 سے بڑھ کر 8 ہزار روپے ہوئی۔

    چینی ڈیلرز نے اس حوالے سے یہ مؤقف اپنایا کہ مل سے چینی مہنگی مل رہی ہے جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ کیا گیا۔

  • ترپتی ڈمری کی مقبولیت میں ہوشربا اضافہ

    ترپتی ڈمری کی مقبولیت میں ہوشربا اضافہ

    ممبئی: والی اداکارہ تریپتی دیمری کی فلم ’اینیمل‘ میں مختصر کردار ادا کرنے کے بعد ان کی مقبولیت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2017 میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ تریپتی دیمری کی مقبولیت میں فلم ’اینیمل‘ کے مختصر کردار نے ناقابل یقین اضافہ کردیا۔

    یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی میگا ایکشن تھرلر فلم انیمل میں تریپتی دیمری نے رنبیر کپور کے مقابل مختصر کردار ادا کیا، اُنہوں نے اپنے اس کردار کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’انیمل‘ کی ریلیز سے قبل تریپتی دیمری کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد صرف 6 لاکھ تھی لیکن فلم کی ریلیز کے چند ہی دنوں بعد اُن کے فالوورز میں لاکھوں کا اضافہ ہوا ہے۔

    کیا رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کیلیے سارہ علی خان نے آڈیشن دیا تھا؟

    تریپتی دیمری کے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر موجودہ فالوورز کی تعداد 3.1 ملین یعنی 30 لاکھ ے زائد ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ رنبیر کپور کی ’انیمل‘ نے انڈین باکس آفس پر تہلکہ مچایا ہوا ہے، یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم اب تک پوری دنیا سے 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

    یاد رہے کہ 29 سالہ تریپتی دیمری نے بالی ووڈ میں 2017 میں کامیڈی فلم ’پوسٹر بوائے‘ سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 2018 میں ’لیلیٰ مجنوں‘، 2020 میں ’بلبل‘ اور 2022 میں فلم ’کلاں‘ میں نمایاں کردار ادا کیا۔

  • اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    راولپنڈی: ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 27.57 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق 15 کلو آٹے کا تھیلا 22 سو سے بڑھ کر23 سو روپے کا ہوگیا، چینی فی کلو 155 روپے سے بڑھ کر 160 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

    مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈبل روٹی 115 سے 230 روپے کی ہوگئی، انڈے فی درج 280 سے بڑھ کر 300 روپے ہوگئے، دال مسور 360، دال ماش 580، دال چنا 260 روپے کلو ہوگئی۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل فی کلو 590 روپے میں فروخت ہورہا ہے، مختلف برانڈز کا گھی 550 روپےفی کلو فروخت ہورہا ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ چکن فی کلو 420 روپے میں فروخت ہورہی ہے، آلو فی کلو 100 روپے، پیاز 80 روپے، ٹماٹر 130 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔

  • ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

    ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

    ممبئی: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی وجہ سے ہوٹلوں کے کرائے میں کئی گُنا اضافہ کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کے اعلان کے بعد ٹکٹس بکنگ اور میچز وینیوز کے قریب ہوٹل بکنگ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

    کرکٹ کی دنیا میں اہم ترین میچ پاکستان اور بھارت کے مابین ہوتا ہے جسے دیکھنے کیلئے نہ صرف دونوں ممالک کے لوگ شدت سے منتظر ہوتے ہیں بلکہ غیر ملکی اور دیگر کھیلوں سے وابستہ لوگ بھی اسے دیکھنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔

    15 اکتوبر کو ہونے والے میچ کیلئے تیاریاں بھرپور انداز سے جاری ہیں، میچ دیکھنے کیلئے احمد آباد سٹیڈیم کے قریب تمام ہوٹلز کے کمرے بک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے بعض ہوٹلز لاکھوں کرایہ لینے لگے۔

    ورلڈ کپ میں کونسی ٹیمیں فیورٹ ہیں؟ وریندر سہواگ نے بتادیا

    ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ احمد آباد میں شیڈول پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کیلئے ابھی سے ہوٹلوں میں بکنگ شروع ہو گئی ہے اس لئے ہوٹل مالکان نے کرائیوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاک بھارت میچ کے دوران ہوٹلز کی بکنگ کی معلومات کے مطابق ڈیلکس کمرے کی قیمت 5 ہزار 699 روپے سے بڑھا کر 71 ہزار 999 بھارتی روپے کردی گئی ہے۔

    ورلڈ کپ میں پاکستان کا ٹرمپ کارڈ کون ہوگا؟

    اس کے لاوہ ایس جی ہائی وے پر واقع رینیسنس احمد آباد ہوٹل نے میچ کے روز کمرے کی بکنگ 8 ہزار سے بڑھا کر 90 ہزار 679 بھارتی روپے تک کردی ہے۔

    میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ سے کرے گا۔

    روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔؎

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی ٹکٹوں کی بکنگ کے حوالے سے ابھی اعلان ہونا باقی ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ

    کراچی: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے سے1 لاکھ ہزار 4 ہزار 1سو روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1772.44 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور 771 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

    جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا،جبکہ 10گرام سونا 771 روپے اضافے سے 89 ہزار 248 روپے کا ہوگیا۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور پاکستانی مارکیٹ میں 1050 روپے تولہ پر لین دین ہوتا رہا۔

    سونے کی قیمت ریکارڈ کمی کے باوجود ملکی تاریخ‌ کی بلند ترین سطح پر

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں پندرہ ڈالرز کمی ہوئی تھی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کم ہوئی تھی۔

  • جرمنی میں عسکریت پسندی کے حامیوں کی تعداد میں‌ ہوشربا اضافہ

    جرمنی میں عسکریت پسندی کے حامیوں کی تعداد میں‌ ہوشربا اضافہ

    برلن : انٹیلی جنس ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ داعش جرمنی میں ایک زیر زمین دہشت گرد گروہ کے طور پر اپنی تشکیل نو کر چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی میں عسکریت پسندی کے حامی اور ممکنہ طور پر خطرناک سمجھے جانے والے مسلمانوں کی تعداد بڑھ کر چھبیس ہزار پانچ سو ساٹھ ہو گئی ہے، ایک سال پہلے یہ تعداد پچیس ہزار آٹھ سو دس تھی۔

    جرمنی کے کے اخبارنے یہ اعداد و شمار شائع کرتے ہوئے ایک سالانہ سرکاری رپورٹ کا حوالہ دیا ، یہ رپورٹ داخلی سلامتی کے ذمے دار جرمن انٹیلیجنس ادارے بی ایف وی نے تیار کی ۔

    رپورٹ کے مطابق جرمنی پہلے کی طرح اب بھی جہادی تنظیموں کے نشانے پر ہے ،اس کے علاوہ جہادی تنظیم داعش جرمنی میں ایک زیر زمین دہشت گرد گروہ کے طور پر اپنی تشکیل نو کر چکی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادار ے کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کے مطابق جرمنی میں نومبر 2015میں پیرس میں کیے گئے پیچیدہ دہشت گردانہ حملوں کی طرح کی کوئی کارروائی بھی خارج از امکان نہیں۔

  • دو سال میں بجلی کی قیمت میں 4روپے تک کا ہوشربا اضافہ

    دو سال میں بجلی کی قیمت میں 4روپے تک کا ہوشربا اضافہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی اور نوازلیگ کی حکومتوں نے جنوری دوہزاربارہ سے اب تک بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چار روپے تک کا ہوشربا اضافہ کیا۔

    وفاقی حکومتوں کے کارناموں کی فہرست تو طویل ہے مگرصرف بجلی کی قیمت میں اضافے کے بارے میں بات کی جائے تو گزشتہ دوسال آٹھ ماہ کے دوران بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چار روپے نو پیسے کا اضافہ کیا گیا ۔

    وازرت پانی اوربجلی کی دستاویزات کے مطابق یکم جنوری دو ہزار بارہ کو بجلی کی زیادہ سے زیادہ فی یونٹ قیمت سات روپے اٹھاون پیسے تھی، جو اکتوبردو ہزارچودہ میں بڑھ کرگیارہ روپے سرسٹھ پیسے ہوگئی۔

    دوسری جانب موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کو رام کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کا وعدہ بھی کررکھا ہے ۔