Tag: ہوشیار

  • نادرا نے عوام کو خبردار کردیا

    نادرا نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد (6 اگست 2025): نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جعلسازوں سے بچنے کے لیے ایک بار پھر عوام کو انتباہ جاری کیا ہے۔

    نادرا نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پر عوام کو متنبہ کیا ہےکہ وہ اپنی ذاتی معلومات پاک آئیڈنٹیٹی ایپلیکیشن کے علاوہ کسی اور ویب سائٹ یا موبائل ایپلیکیشن پر فراہم نہ کریں۔

    نادرا کی جانب سے عوام کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایسی تمام ویب سائٹ یا ایپلیکیشنز جو آپ کی ذاتی معلومات نادرا کے نام پر مانگ رہی ہیں، ان کو اپنی

    تفصیلات ہرگز فراہم نہ کریں، کیونکہ یہ تمام ویب سائٹ اور ایپلی کیشنز جعلی ہیں۔

    واضح رہے کہ نادرا نے گزشتہ روز پاک آئی ڈی ایپ کا نیا ورژن لانچ کیا ہے جس میں مزید خصوصیات اور سہولیات شامل ہیں۔

    آن لائن فراڈیوں کو کیسے پہچانیں؟ جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں

    نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کو زیادہ مؤثر اور باسہولت بنانے کیلیے اس میں نئی اپ ڈیٹس، نئے فیچرز اور نئی سہولیات شامل کی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/nadra-pak-id-app-new-version-05-aug-2025/

  • کویت جانے کے خواہشمند ہوشیار، نیا قانون لاگو

    کویت جانے کے خواہشمند ہوشیار، نیا قانون لاگو

    کویت میں نئے قوانین وضع کر دیے گئے ہیں اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی یا گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔

    عرب ٹائمز کے مطابق کویت میں کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نقدی، سونا اور دیگر قیمتی اشیا لانے اور لے جانے والے مسافروں کے لیے نئے قوانین وضع کیے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نئے کسٹمز قوانین کے تحت کویت میں داخل ہونے یا باہر جانے والے مسافروں کے پاس 3 ہزار کویتی دینار یا اس سے زیادہ رقم ہونی چاہیے۔ چاہے وہ مقامی کرنسی میں ہو یا غیر ملکی کرنسی میں۔

    مسافروں کو نقدی کے علاوہ ان کے پاس موجود سونا کسی بھی شکل میں (بشمول زیورات، سکے، بلاکس) کے ساتھ دیگر پرتعیش اشیا مثلاً گھڑیاں، الیکٹرونکس مصنوعات، قیمتی ذاتی سامان سے بھی ایئرپورٹ عملے کو آگاہ کرنا ہوگا۔

    مذکورہ اشیا مسافر دستی سامان میں لے جا سکتے ہیں، تاہم ملکیت کے ثبوت کے طور پر رسیدیں ان کے پاس ہونی چاہئیں۔ اس کے علاوہ کویت سے روانہ ہونے والے مسافروں کو ملک چھوڑنے سے قبل کسٹم ڈیکلریشن مکمل کرنا ہوگا۔

    کویت آنے والے مسافروں کو بھی اپنے قیمتی سامان سے متعلق ایک مکمل ڈیکلریشن فارم اور معاون رسیدیں کسٹم حکام کو پیش کرنا ہوں گی۔

    کویتی حکام کا کہنا ہے کہ کسٹمز سے متعلق نظر ثانی شدہ قوانین سرحدی حفاظت کو سخت کرنے، سامان اور مسافروں کی قانونی اور شفاف نقل وحرکت کو فروغ دینے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ اور بین الاقوامی معیار کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔

    تاہم اس کے ساتھ ہی کویت کسٹمز حکامنے متنبہ کیا ہے کہ مطلوبہ اشیا ظاہر نہ کرنے پر کسٹم حکام کی طرف سے اس سامان کی ضبطگی، قانونی کارروائی، جرمانہ حتیٰ کہ گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔

    متعلقہ حکام نے مشورہ دیا ہے کہ جرمانے اور سزا سے بچنے کے لیے مسافر کویت روانگی سے قبل یا پہنچنے کے فوری بعد تمام ضروری کسٹم ڈیکلریشنز کو مکمل کر لیں۔

  • نئی تعمیرات کرنے والے ہوشیار، نیا قانون بن گیا!

    نئی تعمیرات کرنے والے ہوشیار، نیا قانون بن گیا!

    کنسٹرکشن پاکستان کے بڑے شعبوں میں شمار ہوتا ہے تاہم اب حکومت نے نئی عمارات کی تعمیر کے لیے قانون بنا دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور وزیر سائنس وٹیکنالوجی کو بلڈنگ کوڈ سے متعلق خطوط کھے ہیں، جن میں ان سے اپنے اپنے صوبوں اور حلقوں میں نئے بلڈنگ کوڈ پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    وفاقی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ روایتی عمارتیں توانائی بحران کا سبب بن رہی ہیں۔ پاکستان کی 60 فیصد بجلی عمارتوں میں استعمال ہوتی ہے اور پرانی عمارتیں بجلی کے ضیاع کا سبب ہیں۔

    اویس لغاری نے کہا کہ گرمیوں میں عمارتوں کے ڈیزائن سے بجلی کا بوجھ بڑھتا ہے اور کولنگ لوڈ بجلی نظام پر دباؤ ڈالتا ہے۔

    وفاقی وزیر توانائی نے خط میں کہا ہے کہ ای سی بی سی 2023 عمارتوں کیلیے نیا بجلی بچت قانون ہے، جس کو وزیراعظم کی ہدایت پر بنایا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمارتوں کے بہتر ڈیزائن سے بجلی کی بچت ہو سکتی ہے۔ بجلی بچت کے لیے بلڈنگ کوڈ پر سختی سے عملدرآمد ضروری ہے۔ اس لیے نئی عمارتیں ای سی بی سی 2023 کے قانون کے تحت بنائی جائیں۔ عمارتوں میں بجلی بچانے کا نظام لانا ہوگا۔ اس لیے ای سی بی سی 2023 کو پی ایس ڈی پی منصوبوں کا حصہ بھی بنایا جائے۔

    اویس لغاری نے یہ بھی کہا نئے تعمیراتی منصوبوں کی منظوری بجلی بچت پلاننگ سے مشروط ہونی چاہیے۔ تمام صوبے اپنے ترقیاتی منصوبوں میں ای سی بی سی 2023 کو شامل کریں اور ہر نئی عمارت کے تعمیرات منصوبے میں میں بجلی بچت کو لازمی شامل کیا جائے۔

  • چہرہ چمکدار بنانے اور جھریاں مٹانے کے لئے یہ دوا بالکل استعمال نہ کریں!

    چہرہ چمکدار بنانے اور جھریاں مٹانے کے لئے یہ دوا بالکل استعمال نہ کریں!

    چہرہ چمکدار بنانے اور جھریاں مٹانے کے خواہشمند افراد خبردار اور ہوشیار ہوجائیں کیوں کہ چہرہ چمکدار بنانے، جھریاں مٹانے والے جعلی انجکشن کی مارکیٹ میں بھرمار ہے۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے مطابق جعلی انجکشن کی اطلاع ملٹی نیشنل فارما کمپنی روشے پاکستان نے دی ہے، روشے پاکستان نے کوربائن پلاٹینیم انجکشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

    خیال رہے کہ لاروس کوربائن پلاٹینیم انجکشن چہرہ چمکدار بنانے کیلئے استعمال ہوتا ہے، ڈریپ نے جعلی لاروس کوربائن پلاٹینیم انجکشن کی تصاویر جاری کر دیں۔

    ڈریپ نے خبردار کیا ہے کہ جعلی لاروس کوربائن پلاٹینیم انجکشن ملک بھر میں سپلائی ہوا ہے، کوربائن پلاٹینیم انجکشن روشے جرمنی کا پراڈکٹ ہے، روشے نے 2005 میں کوربائن پلاٹینیم انجکشن کی تیاری روک دی تھی ساتھ ہی انجکشن پراڈکٹ بائیر اے جی کو سیل کر دیا تھا۔

    ڈریپ کا کہنا ہے کہ جعلی لاروس کوربائن انجکشن کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے اس کے استعمال سے آپ کی جلد کو نقصان بھی ہوسکتا ہے، اس لیے ڈاکٹرز بھی مریض کو جعلی لاروس کوربائن پلاٹینیم انجکشن استعمال نہ کرائیں۔

    ڈریپ نے ملک بھر سے لاروس کوربائن پلاٹینیم انجکشن ضبط کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے، ڈریپ کا کہنا ہے کہ فیلڈ فورس مارکیٹ سے جعلی لاروس کوربائن پلاٹینیم انجکشن ضبط کرے اور صوبائی حکومتیں جعلی انجکشن کی سپلائی چین کی تحقیقات کریں۔

  • سم نیٹ ورک تبدیل کروانے والے ہوجائیں ہوشیار

    سم نیٹ ورک تبدیل کروانے والے ہوجائیں ہوشیار

    کراچی: رضویہ پولیس نے نیٹ ورک تبدیلی کے بہانے لاکھوں روپے لوٹنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی رضویہ پولیس نے دو ایسے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو نیٹ ورک کی تبدیلی کے بہانے شہریوں کے شناختی کارڈ تھم حاصل کرکے ان کے اکاؤنٹ سے پیسے نکلواتے تھے۔

    رضویہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیٹ ورک تبدیلی کے بہانے لاکھوں روپے لوٹنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،، گرفتار ملزمان کا اعترافی ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر کھڑے ہو کر موبائل سے فروخت اور نیٹ ورک تبدیل کرتے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نیٹ ورک تبدیل کرنے کے بہانے شناختی کارڈ تھم حاصل کرتے تھے اور پھر اکاؤنٹ سے رقم نکالتے اور قرض بھی حاصل کرتے تھے، گرفتار ملزمان سے تھم مشین اور سمیں برآمد کر لیں ہیں مزید کارروائی جاری ہے۔

  • بجلی چوری کرنے والے ہوجائیں ہوشیار! اہم خبر آگئی

    بجلی چوری کرنے والے ہوجائیں ہوشیار! اہم خبر آگئی

    لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سول سیکرٹریٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلس میں ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز کو سخت ہدایات جاری کی ہے۔

    چیف سیکرٹری نے اجلاس میں کہا کہ بجلی چوری کی سرپرستی کرنے والے سرکاری ملازمین و افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور اِن کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے پراسیکیوشن کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے۔

    چیف سیکرٹری نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف آپریشن میں انتظامیہ اور پولیس مکمل معاونت فراہم کریگی، اس کارروئی کی مانیٹرنگ کیلئے صوبے کی سطح پر کمیٹی قائم کی جائے گی۔

  • شمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ ان ہوشیار رہنماہیں‘ڈونلڈٹرمپ

    شمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ ان ہوشیار رہنماہیں‘ڈونلڈٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہےکہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ مشکل وقت سے نمٹنے والے ہوشیار رہنما ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر نے ایک انٹرویو کےدوران کہاکہ شمالی کوریا کےرہنما کو کم عمری میں اقتدار ملا اوراس انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا بھی رہا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ سے جب سوال کیا گیا کہ وہ شمالی کوریا کےرہنما کے بارے میں کیا سوچتے ہیں تو ان کا کہناتھاکہ لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا وہ ذہنی طور پر ٹھیک ہیں؟۔

    امریکی صدر کا کہناتھاکہ مجھے نہیں پتہ،لیکن وہ 26 یا 27 برس کے نوجوان تھے جب ان کے والد کا انتقال ہوا۔

    انہوں نےکہاکہ میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگوں نے ان سے اقتدار چھیننے کی کوشش کی اب چاہے وہ ان کے چچا ہوں یا کوئی لیکن انھوں نے اقتدار کو اپنے پاس برقرار رکھا۔


    امریکہ شمالی کوریاسےتنہانمٹ سکتاہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ انٹرویو ایسے وقت میں دیا ہے جب دو ہفتوں کے دوران دوسری بار شمالی کوریا کا میزائل کا تجربہ ناکام ہوا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ چین کے صدر شی جن پنگ شمالی کوریا کے اتحادی ہیں اور وہ کم جونگ ان پر جوہری اور فوجی سرگرمیوں کو کم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہےہیں۔ ٹرمپ نے کہا لیکن اب تک شاید کچھ نہیں ہوا۔


    شمالی کوریا سےبڑی جنگ چھڑسکتی ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ


    واضح رہےکہ تین روز قبل  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھاکہ شمالی کوریاسے بڑی جنگ بھی چھڑسکتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پیوٹن بہت ہوشیار ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

    پیوٹن بہت ہوشیار ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر کے بیان کی تعریف کی ہےجس میں انہوں نے کہا کہ روس کسی امریکی سفارتکار کوملک بدر نہیں کرےگا۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہےکہ ’روسی صدر کی جانب سے پیوٹن معطل کیا جانا بڑا قدم ہے،میں ہمیشہ سے جانتا تھا کہ وہ بہت ہوشیار ہیں۔‘

    خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی انتخاب میں ہیکنگ کرنے کے الزام میں جمعے کو 35 روسی سفارتکاروں کو 72 گھنٹوں کے اندر امریکہ سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ روز روسی وزیرِ خارجہ سرگے لاوروف نےصدر پیوٹن کو تجویز بھیجی تھی کہ روس جوابی کارروائی کرتے ہوئے 35 امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دے۔

    مزیدپڑھیں:روس امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر نہیں کرےگا،پیوٹن

    دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہناہےکہ امریکہ کی طرف سے 35 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کیے جانے کے جواب میں روس کسی امریکی سفارتکار کو نہیں نکالے گا۔

    واضح رہے کہ اس سےقبل نومنتخب امریکی صدر نےامریکی انتخاب میں روسی ہیکنگ کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ ہوشیار شخص ہیں،پیوٹن

    ڈونلڈ ٹرمپ ہوشیار شخص ہیں،پیوٹن

    ماسکو: روسی صدرولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہےکہ ’ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہوشیار شخص ہیں جو اپنےعہدے کی ذمہ داریاں بہت جلد سمجھ جائیں گے‘۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری نشریاتی ادارے کوانٹرویومیں ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ’نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے سے ہی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں‘۔

    روسی صدر نے کہا کہ ٹرمپ ایک کاروباری شخصیت ہیں اور وہ امریکہ جیسے ملک کے سربراہ ہیں جوکہ دنیا کے سرکرداہ ممالک میں سے ایک ہے۔

    مزید پڑھیں:روسی صدر نے امریکہ سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہارکردیا

    خیال رہے کہ اس سےقبل روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیااور کہا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پیوتن کااپنے ملک پر زبردست کنٹرول ہےاوروہ صدر اوبامہ سے بہتر صدر ہیں۔

    مزید پڑھیں:روس کسی کےساتھ لڑائی نہیں چاہتا،پیوٹن

    واضح رہے کہ رواں ماہ یکم دسمبر کوماسکو میں پارلیمان سے سالانہ خطاب کے دوران صدرپیوٹن کاکہناتھاکہ کچھ غیر ملکی روس کو دشمن سمجھتے ہیں لیکن روس ایسا نہیں چاہتا نہ کبھی ایسا چاہے گا،اسے دوستوں کی ضرورت ہے۔