Tag: ہولناک آتشزدگی

  • لاس اینجلس ہولناک آتشزدگی: 12 ہزار میں سے واحد گھر جلنے سے کیسے بچا؟

    لاس اینجلس ہولناک آتشزدگی: 12 ہزار میں سے واحد گھر جلنے سے کیسے بچا؟

    لاس اینجلس میں ہولناک آتشزدگی نے جہاں ہزاروں ایکڑ کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا وہیں ایک خوش نصیب کا گھر جلنے سے بھی بچ گیا ہے۔

    لاس اینجلس میں لگنے والی آگ پر پانچ روز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ اس ہولناک آتشزدگی کو دنیا کی تاریخ کی بڑی آتشزدگی قرار دیا جا رہا ہے جس میں 37 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ جھلس کر ختم ہوچکا ہے۔ 16 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ہالی ووڈ کے کئی معروف اداکاروں سمیت 12 ہزار سے زائد گھر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں تاہم جلتے گھروں کے درمیان ہی ایک صحیح سالم گھر سب کو حیرت میں مبتلا کر رہا ہے۔

    لاس اینجلس کے ساحلی علاقے مالیبو پر بنے پرتعیش گھروں کے جلے ہوئے ڈھانچوں کی قطار کے درمیان ایک چار منزلہ گھر بالکل درست حالت میں ایسے کھڑا نظر آ رہا ہے کہ جیسے آگ کے شعلے اس کو چھوئے بغیر گزر گئے ہوں۔

    جس خوش نصیب شخص کا گھر جلنے سے بچ گیا ہے۔ وہ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت 64 سالہ ڈیوڈ اسٹینر ہیں جو وکیل ہونے کے ساتھ ویسٹ منیجمنٹ کارپوریشن کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

    ان کا چار منزلہ مینشن جس کی مالیت 90 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اپنے اصل رنگ وروغن کے ساتھ کھڑا ہے اور ڈیوڈ کو جب اس کا پتہ چلا تو وہ بھی حیران رہ گئے کیونکہ کہ ان کے پڑوس کے تمام گھر جل چکے تھے۔

    64 ڈیوڈ اسٹینر نے اس کو قدرت کا کرشمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا 4،200 مربع فٹ پر تعمیر تین منزلہ مکان 35،000 ایکڑ اراضی کو جھلسا دینے والے آگ سے بچ گیا اور اب ان کا یہ گھر میڈیا پر چھایہ ہوا ہے۔

    میڈیا نے جب ان سے گھر بچ جانے کی وجہ دریافت کی تو انہوں‌ نے بتایا کہ ان کا گھر اسٹوکو (تعمیر میں استعمال ہونے والا مخصوص مٹیریل) پتھروں کے مواد سے تیار کیا گیا۔ سمندری زلزلے (سونامی) سے محفوظ رکھنے کے لیے اس گھر کی بنیاد 50 فٹ گہری رکھی گئی ہیں۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں‌ نے گھر کی اس طرح تعمیر ممکنہ سمندری طوفان سے بچنے کے لیے کرائی تھی، ایسی ہولناک آتشزدگی کا تو ان کے وہم وگمان میں‌ بھی نہ تھا۔

    واضح رہے کہ لاس اینجلس میں 12 ہزار فائر فائٹرز، 11 سو فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ابتدائی نقصان کا تخمینہ 150 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ آگ نے 37,000 ایکٹر سے زائد رقبے کو تباہ کر دیا ہے اور تیز ہوائیں اس کے مزید پھیلنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/america-los-angeles-fire-update-12-jan-2025/

  • روس کی ساٹان 2 نامی بلاسٹک میزائل تیار کرنے والی کمپنی میں ہولناک آتشزدگی

    روس کی ساٹان 2 نامی بلاسٹک میزائل تیار کرنے والی کمپنی میں ہولناک آتشزدگی

    ماسکو : روسی شہر سائبیریا میں واقع میں بلاسٹک میزائل تیار کرنے والی فیکٹری میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے شہر سائبیریا میں کی انڈسٹریلیا میں واقع روسی میزائل ساز کمپنی میں نامعلوم وجوہات پر ہولناک آگ بھڑک اٹھی، سیکریٹو کراشماش کمپلیکس سے دھویں کے گہرے کالے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پلانٹ میں انٹرکونٹی نینٹل بلاسٹ میزائل ساٹان ٹو (شیطان 2) تیار کیے جاتے ہیں، روسی صدر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ میزائل کو تعینات کرنا تھا۔

    غیر ملکی خبسر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کی لپیٹ میں تقریباً 54 ہزار اسکوائر فٹ کا رقبہ آیا ہے۔

    ریجنل وزیر برائے ہنگامی خدمات کا کہنا تھا کہ 38 فائر فائیٹرز پر مشتمل 13 یونٹس خوفناک آتشزدگی پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ ایمرجنسی میں استعمال ہونے والا تمام ضرورت سامان ہے۔ْ

    واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی تھیں، ہنگامی خدمت انجام دینے والے ایک رضاکار کا کہنا تھا کہ کمپنی کی ایک چھت اب بھی جل رہی ہے۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی تک حادثے کے نتیجے میں شخص یا ورکر کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکیں ہیں۔

    ابتدائی رپورٹ میں بھی پلانٹ کے کسی اہم حصّے کو واضح نہیں کیا گیا ہے کہ جہاں زیادہ اور پہلے آگ بھڑی کی۔

  • میکسیکو: تیل کی پائپ لائن میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

    میکسیکو: تیل کی پائپ لائن میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

    میکسیکو سٹی : وسطی میکسیکو میں واقع آئل ریفائنری سے گزرنے والی تیل کی پائپ لائن میں آتشزدگی کے باعث 21 افراد ہلاک، 71 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیل کی پائپ لائن سے بہنے والے تیل مقامی افراد گھریلو اشیاء میں بھر رہے تھے کہ اچانک تیل میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں افراد کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

    ریاست ہلڈاگو کے گورنر عمر فاید کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث 21 افراد جھلس کر ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 71 زخمی ہیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے درجنوں افراد کو قریبی اسپتال کے برن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ میکسیکو کی ریاست ہلڈاگو کے علاقے تلاہوی لیلپان میں پیش آیا جس کے قریب سے ایک سرکاری آئل ریفائنری واقع ہے۔

    ریاست ہلڈاگو کے گورنر عمر فاید کا کہنا ہے کہ  ریسکیو ٹیمیں آتشزدگی پر قابو پانے میں مصروف ہیں، آگ لگنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکی ہیں۔

    گورنر عمر فاید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے جس میں‌ آئل پائپ لائن میں‌ بھڑکنے والے خوفناک آگ کو دکھا جاسکتا ہے.

    سرکاری آئل ریفائنری پامکس میں آتشزدگی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ماضی میں بھی ایسے افسوس ناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق سنہ 2013 میں میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی آئل ریفائنری میں دھماکے کے دوران 37 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ سنہ 2012 میں گیس فراہم کرنے والی کمپنی آتشزدگی کے نتیجے میں 26 افراد جان کی بازی ہارے تھے۔

  • دبئی: لکڑی کی فیکڑی میں ہولناک آتشزدگی

    دبئی: لکڑی کی فیکڑی میں ہولناک آتشزدگی

    دبئی : اماراتی ریاست کے صنعتی علاقے میں واقع میں فیکڑی میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے علاقے الجبیل میں واقعے لکڑی کے بکس بنانے والی کمپنی میں جمعے کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دبئی سول ڈیفینس کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث نذر آتش ہونے والی عمارت سے دھوائیں کے شدید کالے بادل اٹھتے ہوئے دور سے نظر آرہے ہیں۔

    دبئی سول ڈیفینس کے ترجمان نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ’ہمیں صبح 9 بج کر 21 منٹ پر الجبیل کے علاقے سے آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

    دبئی سول ڈیفینس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائرفایٹرز دس منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے، عفریت کی شکل اختیار کرنے والی آگ پر قابو پانے میں جبل علی، دبئی انوسٹمنٹ اور دبئی پارک فائر اسٹیشن کا عملہ شامل ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں تاحال کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے صنعتی علاقے میں جانے والی تمام سڑکیں بند کردیں ہیں تاکہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے کو ریسکیوں آپریشن میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

    مزید پڑھیں : شارجہ : گودام میں ہولناک آتشزدگی

    خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل اماراتی ریاست کے صنعتی علاقے میں واقع میں گودام اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس نے لکڑی کے گودام کی عمارت کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔

    مزید پڑھیں : شارجہ : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 7 سالہ بچہ ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے القولایا میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 7 سالہ بچہ جھلس کر ہلاک ہوگیا تھا۔

  • شارجہ : گودام میں ہولناک آتشزدگی

    شارجہ : گودام میں ہولناک آتشزدگی

    شارجہ : اماراتی ریاست کے صنعتی علاقے میں واقع میں گودام اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس نے لکڑی گودام کی عمارت کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے صنعتی علاقے میں واقعے لکڑی کے گودام میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عفریت کی صورت اختیار کرلی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شارجہ سول ڈیفینس کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث تباہ ہونے والی عمارت سے دھوائیں کے شدید کالے بادل اٹھتے ہوئے دور سے نظر آرہے ہیں۔

    شارجہ سول ڈیفینس کے ڈائریکٹر جنرل کرنل سمی خامیس النقبی نے میڈیا کو بتایا کہ ’ہمیں رات 9 بج کر 57 منٹ پر انڈسٹریل ایریا سے آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

    کرنل سمی النقبی کا کہنا تھا کہ گودام میں لکڑیاں ذخیرہ کی جاتی تھی جس کے باعث آگ نے تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لےلیا، لیکن فائر فایئڑ آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے صنعتی علاقے میں جانے والی تمام سڑکیں بند کردیں ہیں تاکہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے کو ریسکیوں آپریشن میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تاحال آتشزدگی کے واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    مزید پڑھیں : شارجہ : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 7 سالہ بچہ ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے القولایا میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 7 سالہ بچہ جھلس کر ہلاک ہوگیا تھا۔

  • کیلی فورنیا میں ہولناک آتشزدگی جاری، 84 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر

    کیلی فورنیا میں ہولناک آتشزدگی جاری، 84 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر

    واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ دو ہفتے گزرنے کے بعد بھی بُجھ نہ سکی، ہولناک آگ کی زد میں آکر اب تک 84 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے تین ہزار سے زیادہ فائر فائٹرز مصروف ہیں، تاہم اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور خوفناک آتشزدگی کی لپیٹ میں آکر ریاست کا 400 اسکوائر میل کا رقبہ جل کر تباہ ہوگیا ہے۔

    امریکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی کیلی فورنیا کی تاریخ میں سب زیادہ خطرناک اور جان لیوا آتشزدگی ہے۔

    مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا کہ بدھ کے روز ہونے والی بارش نے آگ بجھانے میں کافی حد تک مددگار ہوئی تھی لیکن پھر بھی آتشزدگی جاری ہے جس کے نتیجے میں رہائشی علاقے میں موجود 18 ہزار 600 سے زائد گھر اور گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہونے والے 84 افراد میں 54 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ 1 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کیلیوفورنیا میں لگنے خوفناک آگ پر قابو پانے والے فائرفایٹر میں 2 بھی افراد شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والی ٹیمیں 2 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرچکی ہیں۔

    خیال رہے کہ پانچ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آتشزدگی سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے امدادی کاررروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا کے وسیع ع عریض جنگلات میں 16 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے شمالی کیلی فورنیا کے زیادہ تر حصے کو ریڈ فلیگ وارننگ کے تحت رکھا ہوا ہے۔

  • ابوظہبی میں آتشزدگی، نوجوان لڑکی ہلاک، دو زخمی

    ابوظہبی میں آتشزدگی، نوجوان لڑکی ہلاک، دو زخمی

    ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں واقع رہائشی عمارت میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 10 سالہ لڑکی ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں واقعہ ال زاحیہ نامی علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں پیش آنے والے آتش زدگی کے سانحے میں ایک نوجوان ایشیائی لڑکی‘ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی جبکہ دو افراد دم گھٹ جانے کے سبب نازک حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

    ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے رہائشی عمارت میں ہونے والے ہولناک آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ واقعے میں ہلاک ہونے والی لڑکی کی عمر 10 برس بتائی گئی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے شیخ حمدان بن محمد روڈ پر واقع عمارت میں بھڑکنے والی خوفناک آگ پر قابو پانے کوشش کی جارہی ہے۔

    سول ڈیفینس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل محمد مایوف الکتبی کا کہنا تھا کہ رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے والے افراد کو چاہیے کہ عمارت میں آگ پر قابو پانے والے آلات لازمی نصب کیے جائیں۔

    ابو ظہبی پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا کہنا تھا کہ ریاست میں دو مقامات پر رہائشی عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھی، اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار، طبی امداد کا عملہ اور ہنگامی خدمات انجام دینے والے اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا تھا۔


    مزید پڑھیں : دبئی: کنڈرگارٹن میں ہولناک آتشزدگی، 176 بچوں کو بچالیا


    خیال رہے کہ تین ماہ قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں واقعہ الورود کنڈرگارٹن کی عمارت میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی تھی، تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ الورود میں پیش آنے والے ہولناک آتش زدگی کے سانحے میں ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے 176 کمسن بچوں کو باحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا۔