Tag: ہولناک حادثہ

  • ہولناک حادثہ ،  شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

    ہولناک حادثہ ، شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

    شکار پور: باراتیوں سے بھری بس کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک خاتوں سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 8 خواتین، 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگیا ، باراتیوں کی بھری بس کو ہولناک حادثہ پیش آیا۔

    شکارپور کے ھمایو تھانہ کی حدود قومی شاہراہ کونھارو لاڑو کے مقام پر باراتیوں سے بھری بس کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہوئی، حادثہ کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک خاتوں سمیت دو افراد جاں بحق، 8 خواتین، 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثہ کے بعد ریسکیو 1122 کو فوری طلب کرلیا گیا ، قریبی علائقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو بس سے نکال لیا، زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

    سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کر لیا گیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، 18 زخمیوں میں سے6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث سکر رفر کردیا گیا ہے۔

    بارانی جیکب آباد سے شادی کی تقریب کے بعد شکارپور آرہے تھے کہ شکارپور کے ھمایو تھانہ حدود قومی شاہراہ کونھارو لاڑو کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوئے، جان بحق اور زخمی افراد کا تعلق بروہی برادری سے ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثہ کی وجہ شدید دھند اور تیز رفتاری ہوسکتی ہے، تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • کینیڈا: معمر افراد کی وین اور ٹرک میں تصادم، ہولناک حادثے میں 15 افراد ہلاک

    کینیڈا: معمر افراد کی وین اور ٹرک میں تصادم، ہولناک حادثے میں 15 افراد ہلاک

    اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے میں ٹرک بزرگ، معذور افراد کی وین سے ٹکرا گیا اس تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔

    برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے صوبے مینی ٹوبا وینی پیک کے قریب کئربری کے علاقے میں ٹرک کی بزرگ اور معذور افراد کی وین کے ٹکر سے 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں استپال منتقل کردیا گیا۔

    رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بس ہائی وے 5 پر جنوب کی طرف کاربیری قصبے کی طرف جا رہی تھی، جبکہ سیمی ٹریلر ہائی وے 1 پر مشرق کی طرف جا رہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں 25 افراد سوار تھے، حادثے کے سبب سڑک دو طرفہ ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔

    دوسری جانب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹ کے ذریعے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا جبکہ کینیڈین حکام نے حادثے کو کینیڈا کی حالیہ تاریخ میں سب سے خطرناک حادثہ قرار دیدیا۔

  • سعودی عرب: شہری دفاع کے اہلکاروں نے پاکستانی ڈرائیور کی جان بچالی

    سعودی عرب: شہری دفاع کے اہلکاروں نے پاکستانی ڈرائیور کی جان بچالی

    ریاض: سعودی عرب میں آئل ٹینکر کے خطرناک حادثے کے نتیجے میں پاکستان ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آٹل ٹینکر میں آتشزدگی کا خطرناک حادثہ سعودی عرب کے عسیر ریجن میں پیش آیا۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پاکستان ڈرائیور کی جان بچائی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹینکر حادثے کے باعث سڑک پر الٹ گیا، بعد ازاں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور نے ہرممکن کوشش کرکے دفاعی اہلکاروں کی مدد سے اپنی جان بچائی تاہم وہ شدید زخمی ہے۔

    سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ: خواتین سمیت11غیرملکی جاں بحق

    متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے شاہراہ کو بلاک کر کے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مخصوص مواد ان مقامات پر پھیلا دیا جہاں ٹینکر سے ڈیزل نکل کر روڈ پر پھیل گیا تھا۔

    خیال رہے کہ شہری دفاع نے کولنگ کا کام مکمل کرنے کے بعد حادثے کی وجہ جاننے کے لیے معاملہ متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا تاکہ حادثے کی وجہ دریافت کی جا سکے، زخمی شہری کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔