Tag: ہولی کا تہوار

  • بھارت میں جمعہ کے دن ہولی کا تہوار، پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی

    بھارت میں جمعہ کے دن ہولی کا تہوار، پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی

    بھارت میں رمضان المبارک کے ماہ کے دوران جمعہ کے دن ہولی کا تہوار، ہولیکا دہن اور ہولی سے متعلق دیگر پروگراموں کے لیے پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری آج سے 18 مارچ 2025 تک لاگو ہو گی۔ جس میں رمضان المبارک کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

    ممبئی پولیس نے جو ایڈوائزری جاری کی ہے اس کے تحت فحش الفاظ یا نعرے نہ لگانا یا عوام میں فحش گانے نہ چلانا شامل ہے اوراشاروں، نقالی، تصاویر، علامات، پوسٹرز یا کسی بھی ایسی چیز کی نمائش یا تشہیر جس سے کسی بھی شخص کی ساکھ، شائستگی یا اخلاقیات کی توہین ہو،راہگیروں پر رنگین پانی، رنگ یا پاؤڈر پھینکنے یا اسپرے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ رنگین یا عام پانی سے بھرے غبارے بنانا یا پھینکنا سختی سے منع کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ہولی اور رنگ پنچمی کے نام پر زبردستی چندہ جمع کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 مارچ، جس دن پورے ملک میں ہولی کا تہوار منایا جائے گا، وہ دن جمعۃ کا دن ہوگا، رمضان المبارک کے دوران جمعہ یعنی جمعہ کی نماز مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

    ایک کٹنگ کے لاکھ روپے لینے والا بھارتی حجام، خاص بات کیا ہے؟

    جمعہ کے دن لوگ نماز پڑھنے کے لیے گھروں سے نکلیں گے اوردوسری جانب ہولی کی مناسبت سے ہندو اپنے گھروں سے نکل کر اپنے محلوں میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ہولی منائیں گے۔

    بی جے پی کے وزیر کا ایک متنازعہ بیان بھی گردش کررہا ہے، رگھوراج سنگھ نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے مسلمان مردوں کو ‘ترپال سے بنا حجاب’ پہن کر باہر جانا چاہیے۔

  • سانحہ کرائسٹ چرچ : ہندو برادری کا ہولی کا تہوار سادگی سے منانے کا اعلان

    سانحہ کرائسٹ چرچ : ہندو برادری کا ہولی کا تہوار سادگی سے منانے کا اعلان

    کراچی : ہندو برادری نے کرائسٹ چرچ واقعے کے بعد ہولی سادگی سے منانے کا اعلان کردیا ہے، صدر ہندو پنچایت کا کہنا ہے کہ ہولی کی تقریبات سادگی سےمنائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ کرائسٹ چرچ پر ہندو برادری نے افسوس کا اظہار اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہولی کا تہوار سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

    صدرہندوپنچایت کا کہنا ہے کہ ہولی کی تقریبات سادگی سےمنائی جائیں گی اور سندھ اسمبلی میں ہرسال ہونے والی ہولی کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔

    خیال رہے سانحہ کرائسٹ چرچ پر پوری قوم سوگ میں ہے اور وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں آج تمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنِگوں ہیں۔

    مزید پڑھیں : سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی یاد میں ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنِگوں

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ واقعے پراحتجاج ریکارڈ کرایا ہے، اس واقعے میں مجموعی طور پر50 افراد شہید ہوئے جن میں سے 9 پاکستانی ہیں، جبکہ ایک آئی سی یو میں ہے۔

    گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے دوران حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سفید فام دہشت گرد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 49 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

    جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی تھی۔

  • ہولی کا تہوار : بلاول بھٹو، شہبازشریف اور مریم نواز کی ہندو برادری کو مبارکباد

    ہولی کا تہوار : بلاول بھٹو، شہبازشریف اور مریم نواز کی ہندو برادری کو مبارکباد

    کراچی: پاکستان سمیت دنیابھر میں ہندو برادری ہولی کا تہوار منا رہی ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہندو برادری کو مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری ہولی کا تہوار منا رہی ہے اور ہر طرف رنگ ہی رنگ بکھرگئے اور بچے بڑے سب ایک دوسرے پر خوب رنگ پھینکنے میں مصروف ہیں۔

    پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی غیرمسلموں کے لئے یکساں حقوق اور مواقع کی حامی ہے، قائداعظم کے نظریےکی علمبردار فقط پیپلزپارٹی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کے لیئے آئینی ضمانتیں دی ہیں، پی پی پی نے پارلیمینٹ پارٹی میں غیرمسلموں کو بے مثال نمائندگی دی ہے، ہر پاکستانی کو محفوظ ماحول میں مذہبی تہوار منانے کی کھلی آزادی ہے۔

    بلاول بھٹو آج اسلام آباد میں ہولی منائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہولی کے موقع پر ہندوبرادری کو مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دی۔

    گورنرسندھ محمد زبیر نے بھی ہندوبرادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں حقوق اور مذہبی رسومات کی آزادی ہے، سماجی شعبہ میں ہندوبرادری اہم خدمات انجام دے رہی ہے، ہر شعبہ زندگی میں ہندو برادری کو مناسب نمائندگی حاصل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستان بھر میں آج ہندو برادری ہولی کا تہوار منارہے ہیں

    پاکستان بھر میں آج ہندو برادری ہولی کا تہوار منارہے ہیں

    کراچی :دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار منایا جارہا ہے۔

    پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، اس کی اعلیٰ مثال ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی پر ہونے والے اجتماعات کی ہے، کراچی میں ہولی کی مختلف تقاریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    رنگوں میں ڈوبے جوانوں نے ہولی میں خوب بھنگڑے ڈالے، یوم پاکستان اور ہولی ایک ہی دن آنے سے تہوار کی شان اور بھی بڑھ گئی ، شرکاءنے مٹھائی کھا کر ہولی کی مٹھاس کا بھرپور مزہ بھی لوٹا ۔

    ہولی کا تہوار لاہور میں بھی پرجوش انداز میں منایا گیا ،ہندو برادری کا کہنا ہے یوم پاکستان اور ہولی ایک ہی روز آنے سے تہوار کو چار چاند لگ گئے ۔

    لاہور کے کرشنا مندر میں ہولی کا آغاز پوجا سے کیا گیا،تقریب میں موجود لوگوں نے ایک دوسرے کو خوب رنگ لگائے، ہندو برادری نے کہا کہ ہولی امن کا پیغام ہے۔

    ملتان میں ہندو برادری نے ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر بھرپورجوش وجذبے کیساتھ ہولی کا تہوار منایا۔

    سکھر میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مستقبل کے ڈاکٹرز نے غلام محمد مہر میڈیکل کالج میں ہو لی منا کر فضا میں رنگ بکھیر دیئے ۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ھندوکمیونٹی کے ساتھ ھولی میں شرکت کے لئے کل عمرکوٹ پہنچ رہے ہیں، جہاں پر ایک بڑے جلسے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

    سندھ کی صوبائی حکومت نے صوبے بھرمیں ہندو برادری کے مذہبی تہوار’ہولی‘ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان  کردیا ہے۔

    پاکستان میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہولی پرعام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے قبل ماضی میں صرف ہندو برادری کو ہولی کے موقع پرچھٹی دی جاتی تھی۔

    گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں ہولی، دیوالی اورایسٹر کے موقع پراقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔