Tag: ہول سیل گروسرز

  • ہول سیل گروسرز کا کل سے  ملک بھر میں اجناس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان

    ہول سیل گروسرز کا کل سے ملک بھر میں اجناس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان

    کراچی : ہول سیل گروسرز  نے ملک بھر میں کل سے اجناس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہول سیل گروسری ایسوسی ایشن کا کل سے ملک بھرمیں اجناس کی فراہمی بندکرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    چیئرمین ہول سیل گروسری ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ کل سے ملک بھر میں ہول سیل غلہ منڈیاں بندکردی جائیں گی۔

    عبدالرؤف ابراہیم ود ہولڈنگ ٹیکسزکیخلاف2اگست تک مارکیٹ بندرہیں گی، ٹیکسزواپس نہ لیےتو6اگست سےنئےلائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

    گذشتہ روز ود ہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف ملک بھر کی ہول سیل گروسرز کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

    ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کہ 31 جولائی سے 2 اگست تک ہڑتال کی جائےگی، ہمارا احتجاج ٹیکسز کے ختم ہونے تک جاری رہےگا، اس دوران ملک بھرکی غلہ منڈی، دال فیکٹریز اور پرچون مارکیٹ بند رہیں گی۔