Tag: ہوم لینڈ سیکیورٹی

  • ہوم لینڈ سیکیورٹی نے امریکی امیگریشن نظام کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار قرار دے دیا

    ہوم لینڈ سیکیورٹی نے امریکی امیگریشن نظام کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار قرار دے دیا

    واشنگٹن: ہوم لینڈ سیکیورٹی نے امریکی امیگریشن نظام کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار قراردیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سےاس ٹوٹے ہوئے امیگریشن سسٹم کوصرف امریکی کانگریس ہی ٹھیک کرسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اسسٹنٹ سیکریٹری بلاس نونیز نیٹو نے پریس کانفرنس کی اس موقع پر صدربائیڈن کی نائب معاون کیٹی ٹوبن اور وسطی امریکا کے نائب معاون وزیرخارجہ بھی موجود تھے۔

    اسسٹنٹ سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی بلاس نونیز نے کہا کہ امریکی امیگریشن نظام ناقص ہے، امیگریشن نظام ٹھیک کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کومذاکرات کرنا ہوں گے۔

    بلاس نونیز کا کہنا تھا کہ امیگریشن اورسیاسی پناہ کےقوانین فرسودہ ہوچکےہیں، واشنگٹن سرحدوں پرموجودبحران سے نمٹنے کیلئے کانگریس کرداراداکرے۔

    سینیٹ میں اس معاملے پرہونےوالی دوطرفہ بات چیت خوش آئندہے، کانگریس نےدہائیوں سےامیگریشن اورپناہ کےقوانین کواپ ڈیٹ نہیں کیا، اراکین کانگریس سےمطالبہ ہےوہ ان قوانین کواپ ڈیٹ کرنے کیلئے کام کریں، کوئی ایک سیاسی جماعت امیگریشن بحران سے نہیں نمٹ سکتی۔

    نونیز نے ٹیکساس اورایریزونا کے ریپبلکن گورنرز کے اقدامات پر بھی مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحدپرکچھ گورنرز کی جانب سے کیے اقدامات مایوس کن ہیں، ری پبلکن گورنرزکےاقدامات تارکین وطن،افسران کوخطرےمیں ڈال رہےہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےان این جی اوز،ریاستی،مقامی حکومتوں کی مددکیلئےایک بلین ڈالرسےزائدرقم تقسیم کی، بدقسمتی سےاس ٹوٹے ہوئے امیگریشن سسٹم کو صرف امریکی کانگریس ہی ٹھیک کرسکتی ہے۔

  • چین، ایران، روس امریکا کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: امریکی ادارے کی رپورٹ

    چین، ایران، روس امریکا کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: امریکی ادارے کی رپورٹ

    واشنگٹن: امریکی سیکیورٹی ادارے نے ایک رپورٹ میں حکومت کو خبردار کیا ہے کہ چین، ایران، روس و دیگر ممالک امریکا کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پُر تشدد واقعات کے خطرے پر منگل کو ہوم لینڈ سیکیورٹی نے انتباہ جاری کر دیا ہے، ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دہشت گرد اور غیر ملکی مخالفین امریکا میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، اور آئندہ چند ماہ میں بڑے پُر تشدد واقعات جنم لے سکتے ہیں۔

    ہوم لینڈ سیکیورٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین، ایران، روس اور دیگر ممالک امریکا کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور غیر ملکی قوتیں امریکا میں سماجی تقسیم کے بیانیے کو فروغ دے رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مخالفین امریکا میں اجتماعات، اسکولوں اور اہم تقریبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، میڈیا اور سرکاری املاک بھی دہشت گردوں کے اہداف میں شامل ہیں۔

    ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، انتہا پسند عناصر متحرک ہو چکے ہیں، القاعدہ اور داعش کے حامیوں نے حالیہ خونی واقعات کا جشن منایا تھا۔

    سیکیورٹی ایجنسی نے اس نئے بلیٹن میں کہا کہ وسط مدتی انتخابات اور رو بمقابلہ ویڈ کا فیصلہ ملک میں انتہا پسندانہ کارروائیوں کو جنم دے سکتا ہے۔ واضح رہے کہ Roe v. Wade سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ہے جس کے ذریعے خواتین کو اسقاط حمل کا حق دیا گیا تھا، اور اب سپریم کورٹ خواتین کے اسقاط حمل کے حقوق کے لیے اس آئینی تحفظ کو ختم کرنے کے لیے تیار نظر آتی ہے۔