Tag: ہوم ٹیکسٹائل

  • فرینکفرٹ میں ہوم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش شروع، پاکستان کی بھرپور شرکت

    فرینکفرٹ: جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوم ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی 4 روزہ عالمی نمائش ’ہیم ٹیکسٹائل‘ کا آغاز ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرینکفرٹ میں ہوم ٹیکسٹائل ایگزیبشن کا آغاز ہو گیا، یہ نمائش 13 جنوری تک جاری رہے گی، نمائش میں پاکستان کے 260 سے زائد ایکسپورٹرز شرکت کر رہے ہیں۔

    فرینکفرٹ میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین کا کہنا ہے پاکستان اور جرمنی کے تعلقات 71 سال پرانے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

    فرینکفرٹ میں عالمی نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے ہالز 10.0 اور 10.3 میں پاکستان پویلین قائم کیا ہے، جہاں 59 کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔

    انھوں نے کہا پاکستان سے 202 نمائش کنندگان ذاتی طور پر شرکت کر رہے ہیں، جن کی تعداد 261 ہے، کمرشل وِنگ، فرینکفرٹ نے سہولت کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی ہیں۔

    زاہد حسین کے مطابق عالمی نمائش میں پاکستان کی ایکسپورٹ سے زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ میسے فرینکفرٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نمائش میں تمام مندوبین کو سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    قونصل جنرل کے مطابق 4 روزہ عالمی نمائش میں پاکستانی پویلین غیر ملکیوں کے توجہ کا مرکز بنا رہا، ٹیکسٹائل مصنوعات کی زبردست مانگ دیکھنے میں آئے گی۔

    ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں شریک پاکستانی ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیکسٹائل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، اور یورپی منڈی میں پاکستانی بیڈ شیٹ، گارمنٹس، تولیہ اور دیگر ٹیکسٹائیل مصنوعات کے زبردست آرڈرز ملنے کے امکانات ہیں۔

  • فرینکفرٹ :میلے ہوم ٹیکسٹائل میلے میں دوسوساٹھ پاکستانی تاجرشرکت کریں گے

    فرینکفرٹ :میلے ہوم ٹیکسٹائل میلے میں دوسوساٹھ پاکستانی تاجرشرکت کریں گے

    عالمی تجارتی میلے ہوم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی 2014ء میں آئندہ سال پاکستان سمیت 60 ممالک کے 2 ہزار سے زائد نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں، میسی فرینکفرٹ ہوم ٹیکسٹائل کے پاکستان میں نمائندے ہادی صلاح الدین کے مطابق پاکستان کا260 سے زائد امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کا تجارتی وفد بین الاقوامی تجارتی میلے شرکت کر رہا ہے۔

    سال 2013ء میں 134ملکوں کے60 ہزار سے زائد تجارتی مندوبین نے اس نمائش میں شرکت کی تھی، توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد ہوم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی کے تجارتی میلے ٹیکسٹائل کی مصنوعات متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گی اور یورپی ممالک کی مارکیٹوں تک ڈیوٹی فری رسائی کے ساتھ ہوم ٹیکسٹائل میں پاکستان کی شرکت برآمد ات میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

     

  • میسی فرینکفرٹ ہوم ٹیکسٹائل ایگزیبیشن آئندہ سال جرمنی میں ہوگی

    میسی فرینکفرٹ ہوم ٹیکسٹائل ایگزیبیشن آئندہ سال جرمنی میں ہوگی

    بین الاقومی تجارتی میلے ہوم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی میں آئندہ سال پاکستان سمیت 60ممالک کے دو ہزار سے زائدنمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔
    میسی فرینکفرٹ ہوم ٹیکسٹائل کے پاکستان میں نمائندے ھادی صلاح الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کادو سو ساٹھ سے زائد امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کاتجارتی وفد بین الاقوامی تجارتی میلے شرکت کررہا ہے ۔
    2013ء میں 134ملکوں کے ساٹھ ہزار سے زائد تجارتی مندوبین نے شرکت کی تھی ۔

    ھادی صلاح الدین کے مطابق پاکستان کوجی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعدہوم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی کے تجارتی میلے ٹیکسٹائل کی مصنوعات متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گی۔یورپی ممالک کی مارکیٹوں تک ڈیوٹی فری رسائی کے ساتھ ہوم ٹیکسٹائل میں پاکستان کی شرکت برآمد ات میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

    جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد پاکستان یورپی منڈیوں تک رسائی حاصل کرے گا بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا ۔ہوم ٹیکسٹائل ڈیوٹی فری سے یورپی یونین کی مارکیٹوں تک مفت رسائی دینے کے ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہونے سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات کااضافہ حاصل ہوگا۔