Tag: ہوٹل کے کمرے

  • کراچی : ہوٹل کے کمرے سے  خاتون کی گلا کٹی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری

    کراچی : ہوٹل کے کمرے سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری

    کراچی : ہوٹل کے کمرے سے گلا کٹی خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کے تمام شواہد اکٹھے کرلئے گئے، :سابقہ شوہرنے مقتولہ کو تیز دھار آلےسےقتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپوسلطان میں ہوٹل کے کمرے سے گلا کٹی خاتون کی لاش ملنے کی تحقیقات جاری ہے۔

    کرائم سین یونٹ نے ہوٹل کے کمرے سےتمام شواہداکٹھےکرلئے ، پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت ارم کےنام سےہوئی جوچنیسرگوٹھ کی رہائشی تھی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مقتولہ اپنے سابقہ شوہرکے ہمراہ ہوٹل آئی تھی اور سابقہ شوہرنے تیز دھار آلےسےقتل کیا۔

    ملزم کی گرفتاری کیلئےبرنس روڈاورآئی آئی چندریگرروڈپرچھاپے مارے گئے، ،لیکن کامیابی نہیں مل سکی، مقتولہ کاسابقہ شوہر گوشت کاکاروبار کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی : ہوٹل سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، تہلکہ خیز انکشاف

    پولیس نے ہوٹل میں لگے کیمروں کی فوٹیجز اور اسٹاف کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل نرسری کے قریب ہوٹل سے خاتون کی لاش ملی تھی، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 25 سالہ مقتولہ کو سابق شوہر نے چھری کے وار کرکے قتل کیا، خاتون اور ملزم کے درمیان مبینہ طور پر علیحدگی ہوچکی تھی۔

  • ہوٹل کے کمرے میں رہائش کے دوران خفیہ کیمرے کا پتا کیسے چلائیں؟

    ہوٹل کے کمرے میں رہائش کے دوران خفیہ کیمرے کا پتا کیسے چلائیں؟

    ٹیکنالوجی جتنی ایڈوانس ہوتی جا رہی ہے، بیمار ذہنوں والے افراد اس کے بھی غلط استعمال کی راہیں نکال رہے ہیں، ایسا ہی ایک غلط استعمال جدید خفیہ کیمروں کا ہو رہا ہے، جس کا نشانہ خاندان اور خواتین بنتی ہیں۔

    خفیہ کیمروں کو خواتین پر ہونے والے مختلف قسم کے حملوں کے سلسلے کا ایک اور ہتھیار بنا لیا گیا ہے، جس سے ان کی پرائیویسی اور حفاظت کو شدید نقصان پہنچایا جاتا ہے۔

    یہ خفیہ کیمرے ہوٹل کے کمروں، شاپنگ مالز اور دیگر عوامی مقامات پر اس مقصد سے لگا دیے جاتے ہیں تاکہ ان کے ذریعے خواتین کی پرائیویسی میں مداخلت کی جا سکے۔

    پڑوسی ملک بھارت میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق خفیہ کیمروں کے ذریعے لوگوں کی ویڈیوز بنائے جانے کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 23 فی صد اضافہ ہو گیا ہے۔ اس طرح کے خطرات سے بچنے کے لیے آپ کو اپنے ارد گرد کے ماحول کا مشاہدہ کرنا اور ان کیمروں کا پتا لگانے کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

    ہوٹل کے کمرے میں خفیہ کیمرے کا پتا کیسے لگائیں؟

    معائنہ: ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوتے ہی کمرے کا معائنہ کریں، ہر کونے کو بغور چیک کریں، غیر معمولی اشیا، جیسے کہ گھڑیاں، دھوئیں کا پتہ لگانے والے آلات، یا یو ایس بی چارجرز پر خفیہ کیمرے نصب ہو سکتے ہیں۔

    موبائل فون کیمرا: کمرے میں اندھیرا کر کے اپنے موبائل فون کا کیمرہ آن کریں، اور پورے کمرے کو اسکین کر لیں۔ اگر کیمرا کسی انفراریڈ لائٹ کو پکڑتا ہے تو اس بات کا امکان ہے کہ وہاں خفیہ کیمرہ موجود ہو سکتا ہے۔

    ٹارچ: کمرے میں مکمل اندھیرا کر کے ٹارچ کی روشنی میں اردگرد کا جائزہ لیں، اگر آپ کو نیلی یا جامنی رنگ کی روشنی نظر آئے تو یہ ممکنہ طور پر ایک خفیہ کیمرہ ہو سکتا ہے۔

    آئینہ: آئینے پر اپنی انگلی رکھ کر دیکھیں، اگر انگلی اور عکس کے درمیان کوئی جگہ نہ ہو، تو یہ ایک دو طرفہ آئینہ ہو سکتا ہے، جس کے پیچھے کیمرا چھپا ہو سکتا ہے۔

    ایپلیکیشنز: گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر دستیاب خفیہ کیمرا ڈیٹیکٹر ایپس کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، جو خفیہ کیمروں سے خارج ہونے والی روشنی کو پکڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

    وائی فائی اسکیننگ: بہت سے خفیہ کیمرے وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے مواد منتقل کرتے ہیں، نیٹ ورک اسکینر ایپس کا استعمال کر کے مشکوک نیٹ ورک کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔

    خفیہ کیمروں کی نشان دہی ہونے کے بعد فوری طور پر ہوٹل انتظامیہ یا پولیس کو مطلع کریں تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔

  • امریکی شہری کو شادی کے لیے محبوبہ کی فرمائش پر جان دینا پڑ گئی

    امریکی شہری کو شادی کے لیے محبوبہ کی فرمائش پر جان دینا پڑ گئی

    نیروبی: مردوخواتین کی طرف سے اپنی شادی بیاہ کی تقریبات کو یاد گاربنانے کے لیے بعض اوقات ناقابل یقین چونچلے اختیار کیے جاتے ہیں جو بسا اوقات جان لیوا بھی ہوسکتے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایسا ایک المناک واقعہ ایک امریکی کے ساتھ پیش آیا جو اپنی محبوبہ کی فرمائش پوری کرنے کے لیے سمندر کی گہرائی میں اترتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔یہ واقعہ افریقی ملک تنزانیا کے ایک جزیرے کے قریب پیش آیا جہاں شادی سے قبل امریکی دلہا اسٹیون ویبر اور اس کی معشوقہ کینیشا انٹوان زنجبار کے مقام پر مانٹا ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔کینیشا انٹوان نے اپنے ساتھی اسٹیون ویبر کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کیں۔

    ان میں اسے ہوٹل کی گہرائی میں ہوٹل کے کمرے سے خاتون سے شادی کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ہوٹل کے یہ کمرے جن کو سمندری پینداکہا جاتا ہے کا ایک رات کا کرایہ 1700 ڈالر ہے۔ اس کمرے کے ارد گرد فیروزی پانی ہے۔

    ویڈیو میں اسٹیفن ویبر کمرے کے دریچے کی طرف تیرتے ہوئے دکھایا گیا جہاں اس نے ایک تحریری پیغام ہاتھ میں اٹھا رکھا ہے جسے وہ پانی کے اندر اپنی محبوبہ کو دکھانے کی کوشش کررہا ہے جب کہ اس کی محبوبہ اس جان لیوا مشق کی ویڈیو بنا رہی ہے۔

    اس کاغذ کے ورق پر لکھا کہ میں اپنے آپ کو ہرگز یہ بتانے کے لیے خود کو روک نہیں سکتا ہوں کہ میں آپ سے بے پناہ محبت کرتا ہوں۔ آپ سے میرے پیار میں ہرآنے والے دن میں اور اضافہ ہو رہا ہے۔اس کے بعد اس نوجوان نےایک چھوٹا بکس دکھایا جس شادی کی انگوٹھی نکال کر دکھائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس بات سے بے خبر کہ عاشق کی جان پر بنی ہوئی ہے ، معشوقہ اسے پانی میں ڈوبتے ہوئے اظہار محبت کرنے کے مناظرکو کیمرے میں محفوظ کرنے ساتھ ساتھ زور زور سے ہنس رہی ہے۔

    فی الحال امریکی نوجوان کی موت کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی تاہم کنیشا نے اپنے بوائے فرینڈ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنی عام زندگی کے آغاز کو منا نہیں سکے کیونکہ ہماری زندگی کا سب سے خوبصورت دن بدتر ہوگیا۔